انوکھےاور آزمودہ وظائف، ٹوٹکے، نسخہ جات، روحانی اور دینی مسائل اور ان کا حل
زیر نظر سلسلہ سوالات اور جوابات کے لیے ہے۔ آزمودہ ٹوٹکے، نسخے، وظائف بھی تحریر کر رہا ہوں ۔ یہ صفحہ روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے۔ آپ نے کوئی روحانی ، جسمانی، نسخہ، ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں تو آپ کامنٹس ضرور کریں۔ اپنے معمولی سے تجرے کو بے کار نہ سمجھے یہ دوسروں کے لیے مشکل کا حل ثابت ہو سکتا ہےاور آپ کے لیے صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا۔ اس لیے اپ بھی اس کار خیر میں حصہ دار بنیں اور اپنے تجربات کامنٹس یا ای۔میل کے ذریعے مجھے بھیجے تاکہ ان کو بھی اس صفحہ پر شامل کیا جا سکے ۔
روحانی وظائف
یہ وظیفہ خصوصی طور پر برض کے مریضوں کے لیے ہے۔ ہر قسم کی برض کے لیے نہایت مجرب نسخہ ہے
سورۃ بنی اسرائیل کی آیت نمبر80تین مرتبہ اول و آخر درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیں۔ انشا اللہ سے وظیفہ کی برکت سے شوگر کنڑول میں رہے گی۔ یہ عمل دو ماہ تک کریں۔
اگر کسی پر جادو کر دیا گیا ہو تو اس جادو کے اثر کو زائل کرنے کے لیے اس کو چاہیے کہ روزانہ سورۃ بقرہ کی تلاوت کرے۔ صبح شام سورۃ بقرہ کی تلاوت کرے کم ازکم 21 دن بلاناغہ تلاوت کریں۔ انشا اللہ اس کی برکت سے جادو کے اثرات ختم ہو جائیں گے اور طبعیت ترو تازہ ہو جائے گی اور اگر جادو کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہو گئی تھی تو سورۃ بقرہ کی تلاوت کی برکت سے صحت بہتر ہونا شروع وہ جائے گی۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مال میں برکت رہے اور آپ کی تنخواہ آپ کے بجٹ کے مطابق خرچ ہو تو اس کے لیے سورۃ الکوثر کی تلاوت صبح شام کریں۔ اس سے برکتیں اور راحتیں آئیں گی اور اگر قرض کی ادائیگی کے لیے بھی اس کو کثرت سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ غیب سے قرض کی ادائیگی کے اسباب پیدا فرماتا ہے۔
https://itechnhealth.com/sexual-weakness-treatment-home-remedies-mardana-kamzori-ka-elaj-in/
نسخہ جات
سونف کو اصلی گھی میں بھون کر پیس لیں پھر اس میں چینی ملا لیں۔ صبح و شام 10،10گرام کھانے سے دست بند ہو جائیں گےاگر اس سے بھی دست بند نہ ہوں تو اس کے ساتھ بیل گری بھی ہم وزن ملا لی جائے تو یہ دست روکنے کی بہت ہی زور اثر دوا بن جائے گی۔
تخم میتھی ، کلونجی9، ناگرموتھا، مغز کرنجوہ ہم وزن لے کر باریک پیس لیں اور ایک چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
گوند کیترا 50گرام ، رال سفید50گرام، ملٹھی50گرام، کشنیز خشک 50گرام، چینی 50گرام۔ ان سب اشیا کو الگ الگ پیس کر مکس کر لیں۔ اس آسان سے ٹوٹکے سے لاجواب فائدے ہوں گے۔ مثلاََ معدہ میں جلن، درد، بدہضمی، بھوک کا نہ لگنا، گھٹے ڈکار آنا، قبض وغیرہ کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ یہ نسخہ اکسیر السر بھی ہے۔
ہر قسم کی خارش کے لیے ایک پاو سرسوں کا تیل، ایک چھٹانک گندھک پسی ہوئی اچھی طرح مکس کر لیں۔ یہ نسخہ ہر قسم کی خارش کے لیے اکسیر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گرم اشیا سے پرہیز کریں۔ اس مکسچر کو رات کو سوتے وقت جسم پر جہاں خارش ہوتی ہے وہاں لگا کر سو جائیں اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے نہا لیں۔
بہروزہ خشک ، پھٹکری بریاں، قلمی شورہ ہر ایک 50گرام ، باریک پیس کر مکس کر لیں۔ ایک ماشہ ہمراہ تازہ پانی صبح ، دوپہر ، شام تین ٹائم استعمال کریں۔ یہ نسخہ پیشاب کی جلن ، پیشاب کا کم آنا، ریک رک جانا غرض مثانہ کے تمام امراض کے لیے بہت مفید ہے۔
ہلدی ایک زبردست اینٹی بائیوٹک ہے رات کے وقت اگر درد والی جگہ ہلدی لگا کر پٹی کر دی جائے تو درد سے آرام ملتا ہے یہ عمل کم ازکم تین دن ضرور کریں۔
اگر کسی کو سانپ یا کوئی زہریلا موذی جانور کاٹ لے تو اسے فوراََ دودھ گرم کر کے اس میں ہلدی گھول کر پلائیں۔ تو زہر کا اثر زائل ہو جائے گا اور مریض تندرست ہو جائے گا۔
سرمہ سیاہ سادہ 2تولہ، سبز الائچی دانہ 1 تولہ، تمباکو دیسی کڑوا صافی 1 تولہ، ان اجزا کو خوب باریک پیس کر سرمہ بنا لیں۔ اس کو سلائی پر لگائیں بظاہر سلائی پر نظر نہیں آئے گا۔ اس سلائی کو آنکھوں پر لگائیں اس سے آنکھوں کے تمام امراض مثلاََ آنکھوں کا بہنا، آنکھوں میں درد، بینائی کی کمزوری، ابتدائی موتیاوغیرہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔
Aulad K Liye Wazifa-Bete K Liye Wazifa-Be Olad Afrad K Ly Wazifa
جسم دردخصوصاََ کمر درد اور امراض مردانہ کے لیے یہ نسخہ بہت کارآمد ہے۔ کمرکس ، اورتج ہم وزن الگ الگ پیس لیں پھر دونوں کو مکس کریں اور کڑاہی پر چڑھا کر نیچے ہلکی آنچ جلا دیں۔ پھر ان دونوں کے ہم وزن گائے کا گھی تھورا گرم کر کے تھوڑا تھوڑا کڑاہی میں ڈالتے رہیں اور جب یہ پنجیری کی شکل اختیار کر لے تو اتار لیں۔ ایک چمچ صبح، ایک شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ کمر کا درد کبھی نہیں ہو گا۔ خواتین بھی یہ نسخہ استعمال کر سکتی ہیں۔ صرف 10 دن اس نسخہ کو استعمال کرنے سے مردانہ امراض ختم ہو جائیں گے۔
گھریلو ٹوٹکے
کان میں درد کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ روغن کدو اور سرکہ دونوں چیزیں ہم وزن لے کر مکس کر لیں اور رات کو حسب برداشت گرم کر کے دو قطرے روزانہ کان میں ڈالیں۔ انشا اللہ آپ کے کان میں کبھی درد نہیں ہو گا اور نہ ہی کان میں کبھی کسی قسم کا مسئلہ ہو گا۔
ایک شخص کو خسرہ نکلا اس نے حضور نبی کریم ﷺ کو اپنا مرض بیان کیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تھوڑا انگوری سرکہ ، تھوڑا اصلی شہد اور روغن زیتون لے کر ان سب کو ملا لو اور سارے بدن پر اس کی مالش کرو اس نے ایسا ہی کیا اور بفضل تعالیٰ شفا پائی۔
اگر ہچکی لگ جائے تو ایک منٹ تک سانس روکے رکھیں اور دل ہی دل میں اللہ اللہ پڑھتے رہیں۔ انشا اللہ ہچکی رک جائے گی۔
فریج یا فریزر میں ہم مختلف چیزیں رکھتے ہی جس کی وجہ سے فریج کے اندر سے بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے فریج کو اس ناخشگوار بدبو سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو ایک عدد ثابت پیاز فریج میں رکھ دیں۔ اس سے فریج سے بدبو آنا ختم ہو جائے گی۔ کچھ عرصہ بعد پیاز تبدیل کر کے نیا پیاز رکھ دیں۔ اس طرح فریج سے بدبو ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔
پودینہ کچن میں رکھنے سے مکھیاں کچن میں نہیں آئیں گی۔ کتابوں میں پودینہ کے پتے رکھنے سے بھی کتابوں کو دیمک نہیں لگے گی۔ تازہ
انڈے ابالتے وقت اگر پہلے پانی میں ایک چمچ نمک ملا دیں تو انڈے ابلتے وقت نہیں ٹوٹے گے اور ان کا چھلکا بھی آسانی سے اتر جائے گا۔
جنڈ کے درخت کے پھل کو لے کر انہیں گھوٹ لیں۔ جس جگہ سے بال ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں وہاں سے پہلے بال کسی بھی طریقے سے صاف کر لیں۔ پھر جنڈ جو گھوٹ رکھا ہے رات کو کریم کی طرح لگا کر لیپ کریں۔ صبح دھو لیں۔ یہ عمل 4 روز تک کریں۔ پھر اس کا اثر دیکھیں عمر بھر اس جگہ بال نہ آئیں گے۔
یہ نسخہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ آزمودہ نسخہ ہے۔ جو بچے سوتے وقت پیشاب کر دیتے ہیں اُن کو یہ نسخہ کھلانےسے اس بیماری سے نجات مل جائے گی۔ نسخہ یہ ہے ، پان کی جڑ تھوری مقدار میں لیں۔ اس میں ہم وزن سونٹھ اور پستہ ملائیں۔ ان اشیا کو کوٹ لیں۔ آ پ اس میں حسب ضرورت چینی بھی ملا سکتے ہیں۔ اس سفوف کو ملا لیں اور رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ پانچ سال سے کم عمر بچے کو نہ دیں۔ پانچ سال سے زیادہ عمر کے بچے کو یہ دے سکتے ہیں۔ بڑے بچے بھی اگر بستر پر پیشاب کرنے کی بیماری میں مبتلا ہیں تو انہیں بھی دے سکتے ہیں۔
جلنے کا نشان ختم کرنے کے لیے ایک خشک کھوپرا لے کر اس کو آگ لگا کر کوئلہ بنا لیں اور پھر اس کوئلے کو پیس کر باریک پاوڈر بنا لیں۔ صبح ، دوپہر، اور رات سوتے وقت جلی ہوئی جگہ پر یہ پاوڈر لگائیں۔ انشا اللہ جلنے کا نشان تک ختم ہو جائے گا۔
دینی و روحانی مسائل اور ان کا حل
MARCH 2018
سالوں سے آزمودہ اور مجرب علاج کہ رات کو سوتے وقت دیاں ہاتھ دل پر رکھ کر اکیس مرتبہ یَا مُمِیتُ پڑھ کر سو جائیں۔ شیطانی چیز، وسوسہ ، خیال جو کہ احتلام کا موجب ہو سکتے ہیں سب اللہ پاک کی ذات محفوظ رکھے گی اور کبھی احتلام نہ ہو گا۔
ہرنماز کے بعد گیارہ ، گیارہ مرتبہ سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھنے سے حیرت انگیز طور پر جادو کا اثر بالکل ختم ہو جاتا ہے ۔ یہ عمل چالیس دن کرنے سے بہت زیادہ بہتری ہو گی۔ اور گھر اور کاروبار میں برکت ہی برکت ہو جائے گی۔
اگر کوئی بے روز گار ہو تو اس کے لیے وظیفہ یہ ہے کہ وہ جمعرات کی رات سوتے وقت 70 بار سورہ فاتحہ بسم اللہ کے ساتھ پڑھے۔ اول و آخر درود شریف پڑھیں۔ دوسرے دن اسی وقت 60 بار پڑھیں ،۔ روزانہ ایسے ہی دس مرتبہ کم کرتے جائیں آخر کار بدھ کو دس مرتبہ پڑھیں ۔ ہر بار اپنے روز گار کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ جمعرات کو پھر نیا ہفتہ شروع ہو جائے گا پھر سے اسی ترتیب کے ساتھ پڑھیں۔ یہ عمل سات، چودہ ، اکیس ہفتے تک کریں۔ تقریبا چھ ماہ میں ملازمت ضرورت مل جائے گی۔
بعض دفعہ گائے ، بھینسوں کو نظر بد لگ جاتی ہے تو جانوروں میں بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اور ان کے دودھ میں کمی آ جاتی ہے۔ ان سے بچاو کے لیے سورۃ تغابن معل اول و آخر تین بار درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کر لیں۔ اور اس پانی کا جانوروں پر چھڑکاو کریں۔ اور یہ دم والا پانی دوسرے پانی میں ملا کر جانوروں کو پلاتے رہیں۔ ایک ہفتہ میں تین بار یہ عمل کریں۔ انشا اللہ جانور بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے اور برکت بھی ہو گی۔
اول و آخر درود شریف تین بار، سورۃ الحجر کی آخری تین آیات تین بارپڑھیں اور دل پر ہاتھ رکھ کر پھونک ماریں اس عمل کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ کریں انشااللہ دل کا مسئلہ نہیں رہے گا۔
یورک ایسڈ ، جوڑوں کا درد کا دیسی نسخہ بہت آزمودہ ہے اور بہت سے لوگوں نےاس سے فائدہ اٹھایاہے۔ اور اس سے سو فی صد رزلٹ پایا۔ نسخہ میں شامل اجزا یہ ہیں۔ منقی 50گرام، بکھڑ 100گرام، تخم خربوزہ50گرام، انار دانہ 50گرام، تخم قرتم 50گرام۔ان سب اشیا کو صاف کر لیں پھر ان کے سات حصے بنا لیں اور ہر سات حصوں کو مکس کر کے ان کی سات پڑیا ں بنا لیں۔ روزانہ ایک پوڑی رات کو ایک گلا س پانی میں بھگو دیں۔ صبح کے وقت چند بار جوش دیں کہ پانی کی مقدار آدھا گلاس رہ جائے اور پھر اس پانی کو تازہ پانی جیسا ٹھنڈا کر کے نہار منہ استعمال کریں۔ مدت استعمال صرف سات دن ہے ۔ پرہیز ہر قسم کا گوشت، دال چنا، بادی اشیا، تلی ہوئی اشیا وغیرہ۔
تین کلو بورمبا کی جڑیں تازہ اکھاڑ کر ان کو صاف کریں پھر اس کو ٹکڑے ٹکڑے کریں، تین کلو گندم کے دانے اور بورمبا کی جڑیں ، چھ کلو پانی میں ڈالیں اور جب پانی سوکھ جائے اتار دیں اور دونوں کو کسی صاف جگہ پر نکال کر گندم الگ کر لیں اور اس کو چھاوں میں سکھا ئیں اور جب گند اچھی طرح سوکھ جائے تو اس کو کسی برتن میں بھون لیں، دانوں کو کوٹ کر پھکی بنا لیں۔ دن میں دو بار کھانا کھانے کے بعد یہ پھکی کھائیں۔ اس دوائی سے تین سے پانچ دن تک دست ہونے کا خدشہ ہے آپ بغیر گھبراہٹ کے استعمال کریں بہت فائدہ ہو گا۔
ہلدی ایک پاو، میٹھا سوڈا ایک چھٹانک، نمک دو چھٹانک، نوشادر ایک چھٹانک ، مکس کر لیں اور ایک چمچ پانی کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں۔
دار چینی کا ایک ٹکڑا، موٹی الائچی ایک عدد،دانے دار چائے ایک چمچ، دیسی گھی ایک چمچ، ان سب چیزوں کا ڈیڑھ پاو پانی میں پکا لیں۔ جب پانی آدھا پاو رہ جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اور آخر میں شہد کا چمچ بھی ڈال سکتے ہیں۔ اس کو سوتے وقت استعمال کریں۔ شوگر جتنی بھی زیادہ ہو گی صبح بالکل نارمل ہو جائے گی۔
قرآن پاک کے وزن کے برابر کسی کو گندم صدقہ کر دیں ، دیمک گھر چھوڑ دیں گے۔
دیمک کےکپڑوں پر مٹی کا تیل ڈالنے سے کیڑے مر جاتے ہیں۔
جس گھر میں کسی چیز پر دیمک لگ جائے تو دیمک کو ختم کرنے کے لیے موٹر سائیکل سے جو موبل آئل استعمال شدہ نکالتے ہیں اس تیل کو دیمک زدہ چیز پر ملنے سے دیمک ختم ہو جاتی ہے۔
اجوائن کو پیس کر اس سے تقریباََ آدھی مقدار میں کالا نمک مکس کر کے مکس کر لیں۔ کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا کاکھا لیں۔ انشا ہاضمہ زبردست رہے گا اور کبھی گیس کی شکایت نہ ہو گی۔
جب کسی کے جسم کے حصۃ پر گرم تیل، پانی یا چائے وغیرہ گر جائے تو سب سے پہلے شہد لگا ئیں ، شہد سے جلن تو ضرور ہو گی لیکن چھالہ یا آبلہ نہیں بنتا-
اگر کسی کو بخار ہو گیا ہو اور بار بار علاج کرانے سے بھی بخار کا اثر نہ جاتا ہو تو ایسے مریض کو چاہیے کہ جب بخار تھوڑی دیر کے لیے اترے یعنی جس وقت بخار نہ ہو تو اسی وقت نیم گرم پانی ایک گلاس لیں اس میں آدھا چمچ نمک ڈال کر پی لیں۔ انشا اللہ دوبارہ بخار نہ ہو گا۔
APRIL 2018
سامان جلدی فروخت کے لیے 129مرتبہ سورۃ کوثر مع اول آخر 3بار درود شریف پڑھیں اور دوکان میں پھونک مار دیں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بہت جلد دکان کا ساما ن بک جاتا ہے اور دکان سے حسد اور جادو کے اثرات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
خطرے کی حالت میں نارمل ڈلیوری کے لیے سورہ الکوثر ایک ہزار مرتبہ پڑھیں۔ سورۃ الکوثر کی برکت سے سب کچھ بالکل نارمل ہو گا اور بچہ صحت مند ہو گا۔ حاملہ عورت بھی ہر قسم کی تکلیف و درد سے محفوظ رہے گی۔
اگر کوئی اپنے ہاں ولادت سے مایوس ہو گیا ہو تو اللہ کا منکر نہ بنے اور اللہ پر کامل یقین رکھتے ہوئے سورۃ الناس کو بکثرت ورد کیا کرے اللہ کے حکم سے اللہ اسے ضرور اس سورۃ کی برکت سے اولا عطا فرمائے گا۔ انشا اللہ
اگر کسی فر د نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اس کا کوئی بھی وسیلہ نہ بن رہا ہو تو صبح و شام سورۃ الناس و ورد کرے اللہ تعالیٰ کے حکم سے غیب سے قرض کی ادائیگی کے وسائل بننا شروع ہوں گے۔ انشا اللہ
اگر کسی کامحبوب اس سے بلاوجہ ناراض رہتا ہو تو اسکو چاہیے کے وہ سورہ الناس کو 41 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر کے اس کے پاس جائے اللہ کے حکم سے اس سورہ کی برکت سے محبوب اپنے دل کو آپ کے لیے نرم رکھے گا۔اور آپ محبوب کے دل میں اپنی جگہ ضرور پائیں گے۔
اگر کسی کے گھر میں جادو ٹونہ یا کسی جن کا قبضہ ہو اور وہ کسی بھی طریقے سے جان نہ چھوڑتا ہو تو ایک عدد تانبے کا ٹکڑا لا کر اس پر سورۃ الناس مکمل لکھے اور اس پر سورۃ ابقرہ کی آیت نمبر102بھی لکھے پھر اس ٹکڑے کو پانی والے مٹکے میں ڈال کر اس پانی کا چھڑکاو اپنے گھر کے کونوں میں کرے اللہ کے حکم سے جادو اور جنات کا قبضہ وہاں سے ختم ہو گا۔
اگر کوئی دولت کے سلسلے میں دست غیب ، رزق کی کشائش اور عزت کے حصول کے لیے سورہ الناس کو روزانہ عشا کی نماز کے بعد 99 مرتبہ پڑھ کر اللہ سے اپنے ان مقاصد کی دعا کرے تو اللہ کے فضل سے دنیا میں غنی ہو گا۔ اور اس دنیا میں کسی بھی چیز کی حاجت نہیں رہے گی۔
اگر کسی کو سر میں درد رہنے کی شکایت ہو تو روئی پر سورہ الناس کو 11 مرتبہ پڑھ کر دم کرے پھر اس روئی کے دو ٹکڑے کر لے اور ایک ایک ٹکڑا دونوں کانوں میں ڈال دے انشا اللہ اس عمل سے بہت جلد سر کا درد ختم ہو جائے گا۔
جادو اور بندش ختم کرنے کے لیے سورہ مریم اور سورہ طہٰ صبح کے وقت پڑھیں اور عشا کی نماز کے بعد اللہ تعالیٰ کے اسم گرامی یَا لَطِیفُ ، یَا وَدُودُ پڑھیں۔ ان اسم مبارک کو 313،313 بار بالتریب پڑھنا ہے۔ صرف ایک ماہ یہ عمل کرنا ہے۔انشا اللہ اس کی برکت سے ہر قسم کی بندش ختم ہو جائے گی اور حیرت انگیز طور پر بہت جلد رشتہ کی بات پکی ہو جائے گی۔
دل کے مریض یہ عمل کریں اول و آخر درود شریف 3بار، سورۃ الحجر کی آخری 3آیات ، 3بار پڑھیں پھر دل پر ہاتھ رکھ کر پھونک ماریں، اس عمل کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ کرنا ہے۔
بعض مرتبہ جسم کے مختلف حصوں پر سفید داغ ظاہر ہو جاتے ہیں اور بعض مرتبہ وہ پھیلتے اور جسم کے مختلف حصوں پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے انسانی جسم کی خوب صورتی متاثر ہوتی ہے۔ایسا اکثر ناقص غذا کے استعمال سے ہوتا ہےاس کا روحانی علاج یہ ہے۔ ہر چاند کی تیرھویں ، چودھویں اور پندرھوریں تاریخ کو روزہ رکھیں اور افطار سے قبل برض سے نجات کی دعا کریں۔ اس کے علاوہ روزانہ بعد نماز عشا اول و آخر تین بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد 100 بار یَا مَجِیدُ پڑھیں۔ نماز کی پابندی کریں انشا اللہ تعالیٰ اس عمل سے برض کے داغ آہستہ آہستہ بالکل مٹ جائیں گے یہ عمل مسلسل کریں، ناغہ نہ کریں جب تک داغ دور نہ ہو جائیں۔
غصہ میں کمی اور اعتدال کے لیے باوضو سات بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد 187بار یَا وَدُودُ پڑھیں۔ آخر میں سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل کسی بھی نماز کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشا اللہ طبیعت میں مستقل مزاجی پیدا ہو گی اور غصہ نہیں آئے گا۔
امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی کے لیے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ روزانہ عشا کی نماز کے بعد باوضو ایک سو بار یَاحَسِیبُ پڑھیں۔ اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھیں۔ انشا اللہ امتحان میں اچھے نمبروں میں کامیابی حاص ہو گی۔ یہ عمل مسلسل کیا جائے ۔ اچھ کالج میں داخلہ کے لیے 100بار یَا عَظِیمُ ہر جمعرات کو بعد نماز عشا باوضو پڑھ لیں، اول و آخر سات بار درود شریف ضرور پڑھیں۔
سورۃ الحشر کی آخری تین آیات تیل پر دم کریں اس تیل سے پیٹ پر مالش کریں انشا اللہ تین چار بار مالس کرنےسے آرام آ جائے گااور درد ختم ہو جائے گا۔
مریض کے کان میں صبح شام دائیں اور بائیں کان میں سات ، سات مرتبہ اذان اور سورۃ المومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر پھونک دیں۔ انشا اللہ آرام آ جائے گا۔
یہ نسخہ ہر قسم کے یرقان کے لیے بہت کارآمد نسخہ ہے۔ ھوالشافی: گھیکوار مغز 2کلو، عرق گلاب ایک بوتل، سرکہ انگوری ایک بوتل، چینی ایک کلو، پتری فولات 20گرام ہیراکسیس 10گرام، نوشادر ٹھیکری 5گرام، نمک سیاہ 5گرام، شورہ قلمی 10گرام۔ ان ساری چیزوں کو پیس لیں۔ عرق، سرکہ ، مغز سب کو مکس کر لیں۔رات کو بھگو دیں ۔ صبح کو ہاتھ سے ملیں اور کپڑے سے چھان لیں۔ اب اس کو بوتلوں میں بھر لیں۔ ترکیب استعمال: 50گرام شربت ، ایک گلاس پانی میں مکس کر کے پیئں پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔
اکثر لوگوں میں چکر ایک بیماری کی شکل اختیار کر گیا ہے اس کے حل کے لیے ایک نہایت آسان دیسی علاج حاضر خدمت ہے۔ ایک پاو دہی لیں، چائے کی چھوٹی چمچ سفید زیرہ ، حسب ذائقہ تھوڑاسا نمک مکس کر لیں اگر بلڈ پریشر ہے تو نمک کی جگہ چینی ڈال لیں۔ان سب کوچیزوں کو دہی میں اچھی طرح مکس کریں اور یہ دہی ایک ہفتہ تک کھائیں زیادہ کھانے سے بھی کوئی نقصان نہیں ہے۔ انشا چکر آنا بند ہو جائیں گے۔
اگر کسی کو بھوک نہ لگتی ہو ، گیس بہت بنتی ہو، چہرہ زرد ہو گیا ہواور چھائیاں نظر آنے لگیں تو وہ یہ دیسی نسخہ استعمال کرے۔ مفرح بارو چھ گرام صبح و شام کھائیں، غذا میں زیادہ سبزیاں اور پھل کھائیں، انگور بہت مفید ہیں۔
ایک پاو گھیکوار کا گودا ، ایک کلو دودھ میں پکا لیں جب پک ،پک کر کھویا بن جائے تو اتار لیں، رات کو سوتے وقت چھوٹی چمچ چائے والی کھا لیں بعد میں پانی نہ پیئں۔ ریشہ پہلے دن ہی نکل جائے گا ، سات دن متواتر استعمال کریں۔
لیموں کا رس اگر دن میں چند بار پی لیں تو ملیریا کا حملہ نہیں ہو گا۔
خربوزے کو چھلکے کو سکھا لیں اور باریک پیس کر سفوف تیار کر لیں۔ تھوڑا سا سفوف اگر سبزیوں کو گلاتے وقت ڈال دیں تو سبزیاں جلد گل جائیں گی۔
روغن زیتون دانتوں پر ملنے سے مسوڑھے اور ہلتے ہوئے دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔
کچھ بچے مٹی کھاتے ہیں انہیں روزانہ تھوڑی سی اجوائن کھلانے سے یہ عادت دور ہو جاتی ہے۔
بخار ختم کرنے کے لیے ایک گلاس نیم گرم پانی لیں اس میں آدھا چمچ نمک ڈال کر پی لیں۔ انشا اللہ بخار جلدی ختم ہو جائے گا۔
اجوائن کو پیس کر اس سے تقریباََ آدھی مقدار میں کالا نمک مکس کر لیں۔ کھانے کے بعد آدھا چمچ کھائیں۔ انشا اللہ ہاضمہ زبردست رہے گا اور کبھی گیس کی شکایت نہ ہو گی۔
پیاز کا پانی تقریباَ 5تا10چمچ، کالی مرچ 10عدد کے ہمراہ گھوٹ کر ایک ایک چمچ وقفے وقفے سے پی لیں، انشااللہ شفا ملے گی۔
کھانے کے بعد خشخاش صاف کر کے تھوڑی سی کھا لینے سے قبض، خشکی ، معدہ سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔ کسٹر آئل رات کو سونے سے پہلے سر میں نرم ہاتھوں سے مالش کریں۔
مغز بادام ایک عدد، سپاری چھالیہ ایک عدد، بلیلہ زرد ایک عدد اچھی طرح پیس لیں اور ان چیزوں کا کچھ دیر پانی میں رکھ کر چھوڑ دیں پھر اس پانی کو تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد بچے کو چٹا دیں۔ کمزور بچہ دنوں میں صحت مند ہو جائے گا۔
یہ نسخہ عموماََ بوڑھے اشخاص کے لیے نہایت موزوں ہے۔ رات کے وقت کمر پر روغن بادام خالص کی مالش کریں۔ چند روز کے مسلسل استعمال سے یہ عارضہ دور ہو جائے گا۔
روغن قشر بادام صبح و شام برض کے داغوں پر لگاتے رہیں۔ عرصہ تک استعمال کرنا پڑے گا مگر اس سے برض کے داغ آہستہ آہستہ مٹ جائیں گے اور جلد اپنی اصلی رنگ میں آ جائے گی۔
مئی 2018
روزانہ نماز فجر کے بعد سورۃ اخلاص کی تلاوت کریں اور نماز عشا کے بعد تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کریں اور اپنی حیثیت کے مطابق ضرورت مندوں کی کچھ نہ کچھ مدد کریں۔
کمر اور ہرنیہ کے درد کے نجات کے لیے ہر فرض نماز کے بعد اپنا داہنے ہاتھ کو کمر کے پیچھے رکھ لیں اور کمر اور ہرنیہ کے درد سے نجات اور شفا کی نیت کر کے 35 مرتبہ مُحمد رسول اللہ احمد رسول اللہ ، سورہ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان کو 7،7 مرتبہ اول و آخر تین مربہ درود شریف پڑھیں انشا اللہ کمر درد اور ہرنیہ کے درد سے شفا مل جائے گی۔
بعد نماز فجر 11 بار سورہ طارق اول و آخر 5 مرتبہ درود شریف پڑھیں یہ عمل 90 دن تک کریں اس عمل کی برکت سے قد بڑھنا شروع ہو جائے گا۔
وضو کر کے ایک بار درود ابراہیمی پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی ہتھلیوں پر پھونک مار کر منہ پر مل لیں۔ یہ عمل دانے، داغ دھبے سب ختم کر دے گا اور چہرے کو بارونق بنا دے گا۔
Miyan aur Biwi Main Muhabbat Ka Wazifa, Wazifa For Love Between Husband And Wife
کالے چنے دیسی 20گرام، رات کو ایک کپ تیز گرم پانی میں ابال کر رات کو بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر وہ پانی پی لیں اور چنے تل کر کھا لیں ۔ اس کے ساتھ باریک پیسی ہوئی کلونجی آدھا چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔اور جوڑوں پر اس نسخے کی مالش کریں۔ ست پودینہ 6 گرام ، ست اجوائن 6گرام، کافور 12گرام، تیل دار چینی 6گرام، تیل لونگ 6گرام، تمام ادویات آپس میں ملا کر بوتل میں محفوظ رکھیں اس تیل کی تھوڑی سی مقدار لیکر مالش کریں اور اوپر اونی کپڑا باندھیں، ٹھنڈی ہوا نہ لگنے دیں، بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ دو ماہ تک یہ عمل کریں انشا اللہ جوڑوں کے درد سے ہمیشہ کے لیے آرام مل جائے گا۔
سفید ویزلین آدھا کلو، سلفاڈایاڈٰن گولیاں پچاس عدد، سپڑان ڈی ایس گولیاں پچیس عدد لیں۔ ان سب چیزوں کو پیس کر سفوف بنا لیں۔ پھر سفید ویزلین کو ہلکی آنچ پر گرم کر لیں پھر سفوف ڈال کر چھڑی نما لکڑی سے آہستہ آہستہ مکس کرتے جائیں پھر نیچے اتار لیں ٹھنڈی ہونے پر کسی ڈبی میں بھر لیں۔ دن میں دو مرتبہ متاثرہ جلد پر لگائیں۔ خارش، دانے، چنبل اور زخم کے لیے بہت مجرب نسخہ ہے۔
کالے جَو اور کوڑ تمہ کے بیچ دونوں ہم وزن کوٹ کر کپسول بھر لیں اور روزانہ نہار منہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے استعمال کریں انشا اللہ شوگر آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔
تخم سرس 100 گرام، گوند کیکر 100 گرام، تمبہ خشک 100 گرام، کلونجی 100 گرام۔ تمام چیزوں کو پیس کر کیپسول بھر لیں اور ایک کیپسو ل صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ شوگر کنٹرول ہوجائے گی اور شوگر لیول کبھی نہیں بڑھے گا۔
تارا میرا کا بیچ 200گرام ، نیم کی نمونی کا اندرونی مغز 200 گرام ۔ دونوں کو پیس کر مکس کر لیں اور ایک چمچ صبح شام استعمال کریں۔ چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں بواسیر کا نام و نشان بھی ختم ہو جائے گا۔
زرشک عقباب کی خوارک ہے جسکی وجہ سے اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے اور وہ بہت دور سے چھوٹی سے چھوٹی چیز دیکھ سکتا ہے۔ زرشک شیریں نظر کی کمزوری، اعصاب کی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے بہت لاجوب ہے ۔ پنساری کی دکان سے آسانی سے مل جاتا ہے۔ اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے ایک چمچ صبح زرشک شیریں دودھ کے ساتھ لیں اور چبا چبا کر کھا لیں۔ اسی طرح ایک چمچ شام کو دودھ کے ساتھ چبا چبا کر کھائیں تو نظر اور اعصابی نظام کو طاقت ملے گی۔
رات کو نیم کے پتے ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں اور پتے پھینک دیں ۔ اس چھوٹے سے ٹوٹکے سے پاوں میں پسینہ نہیں آئے گااور نہ جوتوں اور جرابوں میں بدبو پیدا ہوگی۔ پسینہ ضرور آئے گا مگر وہ بھی نارمل اور بدبو کے بغیر یعنی جوتا اتارتے وقت آپ کو شرمندگی اٹھانی نہیں پڑے گی۔
جو افراد بہت زیادہ کمزور ہوں ان کو چاہیے کہ وہ ایک عمدہ سیب لے کر رات سوتے وقت اس میں بڑی سوئی جس سے رضائی سیتے ہیں لے کر اس سے سیب میں چاروں طرف سے جتنے زیادہ سوراخ ہو سکتے ہیں کر لیں، پھر یہ سیب اتنے دودھ میں بھگو دیں کہ سیب دودھ کے اندر ڈوب جائے ۔ ساری رات سیب اسی طرح پڑا رہے، صبح اٹھ کر وہ سیب دودھ سے نکال کر کھا لیں اور دودھ پی لیں۔ تقریباََ گھنٹے بعد ناشتہ کریں یہ سادہ سا ٹوٹکہ طاقت کا خزانہ ہےچند مہینے ایسا کرنے سے آپ کا وزن بڑھ جائے گا۔
وہ افراد جن میں اکثر کسی بیماری یا چوٹ کی وجہ سے وائٹ سیلز یعنی سفید خون کی کمی ہو تی ہے ان افراد کو اگر ذرا سی چوٹ لگ جائے تو ان کا خون روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ نسخہ نکیسر کو روکنے کے لیے لاجوب ہے۔ پیپتے کے سبز پتے لے کر اُن کا رس نکال کر مریض کو تھوڑا تھوڑا کر کے پلائیں انشا اللہ جسم میں سفید خلیوں کی کمی دور ہو جائے گی اور نکیسر آنا بند ہو جائے گی۔
جن افراد کی نکیسر بہتی ہو اور کسی طرح نہ رک رہی ہو وہ تھوڑے سے بھینس کے دودھ کے مکھن میں چاہور کی ٹکیاں 3عدد پیس کر ملا کر کھائیں تو ناک سے بہنے والی نکیسر فورا رک جائے گی۔ چاہور کی ٹکیوں کو پودینہ کی ٹکیاں بھی کہتے ہیں پنساری سے پودینے کی ٹکیاں مانگیں تو مل جائیں گی ۔ نکیسر کے لیے یہ دونوں ٹوٹکے بہت آزمودہ ہیں۔
آم کے اچار کا ایک سال پرانا تیل یعنی جو آم کا اچار ایک سال پرانا ہو اس کا تیل بالچھڑ والی جگہ پر روزانہ لگائیں جس سے بال دوبارہ اگ آئیں گے صرف پندرہ سے بیس دنوں میں بال گرنا بند ہو جائیں گے اور نئے بال اگ آئیں گے۔
چہرے کے غیر ضروری بال ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی لے لیں۔ پہلے منہ پر اچھی طرح لیپ کریں۔ پھر ٹشو پیپر رکھ کر برش سے دوبارہ لیپ کریں۔ تھوڑا خشک کرنے کے بعد منہ سے ٹشو پیپر اتار لیں۔ ایسا کرنے سے چہرے کے غیر ضروری بال ختم ہو جائیں گے۔
ایام کے دردوں کے لیے سونف بہت ہی مفید ہیں۔ ایام آنے سے دو تین دن پہلے مٹھی بھر سونف کھائیں، چبائیں اور اس کا پانی نگلنا شروع کر دیں۔ خاص کر نہار منہ اس کا کوئی نقصان نہیں جتنے زیادہ دن سونف کھائیں اتنا زیادہ فائدہ ہو گا۔ ہمیشہ کے لے ایام کے درد سے نجات مل جائے گی۔
رات کو 5عدد بادام گریاں پانی میں بھگو دیں، صبح ان کا چھلکا اتار کر نہار منہ بادام چبا کر اس طرح کھائیں کہ منہ کا تھوک باداموں میں اچھی طرح مکس ہو جائے۔ اس کے بعد ایک کپ دودھ پی لیں۔ رنگت نکھرے گی اور انشا اللہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گے۔
تلی ہوئی چیزیں مثؒلاََ پراٹھے، چیس، پکوڑےاور چاول نہ کھائیں۔ صبح ناشتہ سے پہلے ایک چمچ شہد اور ایک لیموں کا رس ڈالیے اور چٹکی بھر کلونجی کے دانے منہ میں ڈال کر پانی کے ساتھ پی لیں۔ دوپہر کو جو کا دلیہ کھائیں۔ وزن آہستہ آہستہ کم ہو جائے گا۔
اگر کسی کو گردے کا درد ہو رہا ہو اور پیشاب بھی رکا ہوا ہو تو اس کو فوراََ تیز پتی کا قہوہ بنا کر دیں ، چینی بالکل نہ ڈالیں اس کے پینے سے اس کا پیشاب جاری ہو جائے گا اور درد بھی ختم ہو جائے گا۔
سرخ پھٹکڑی لیں ، اس کا پاوڈر بنا لیں اور ایک چائے والا چمچ اس پاوڈر کا لیں اور اس کے اوپر ایک گلاس دودھ پی لیں تو خونی بواسیر سے ہمیشہ کے لیے جان چھوٹ جائے گی۔ یہ ٹوٹکا بے شمار لوگوں کا آزمایا ہوا ہے۔
یورک ایسڈ ایک بیماری ہے جس میں جسم کا درد بڑھ جاتا ہے۔ ڈاکٹر کی دوائی معدہ خراب کر دیتی ہے اس کے کے بہترین ٹوٹکا یہ ہے کہ نیاز بو کے پتوں کی چٹنی پودینے کی طرح بنا لیں 7دن اس چٹنی کو کھانے کے ساتھ کھائیں تو انشا اللہ یورک ایسڈ ختم ہوجائے گا۔
جن لوگوں کو گردے کی پتھری کا مسئلہ ہو تو اس کے لیے ایک لیموں روزانہ ایک گلاس پانی میں ملا کر پی لیں تو پتھری انشا اللہ نہیں بنے گی اور اگر بنی ہوئی ہے تو نکل جائے گی اور دوبارہ نہیں ہو گی۔
ایک پاو کسٹر آئل لیں اور آدھ کلو دودھ لیں ۔ دودھ کو گرم کر یں اور اس میں کسٹر آئل مکس کر دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈا ہونے پر متاثرہ جگہ پر لیپ کریں۔ تین لیپ کے بعد جلے ہوئی جگہ پر نشان ختم ہو جائے گا اور زخم بھی ٹھیک ہو جائے گا۔
ایک چھٹانک چھوٹی الائچی اور ایک چھٹانک میتھرے کے بیچ لیں ان کو کوٹ کر مکس کر لیں۔ آدھ چمچ صبح و شام کھائیں۔ اس سے پیٹ کا درد ٹھیک ہو جائے گا ۔
ایک کپ پانی ابال لیں اس میں چند دانے چائے کی پتی کے ڈال دیں۔ اس کو تھوڑا ابال آئے تو اتار دیں اور اس میں دو تین قطرے لیموں کے رس کے ڈال دیں اور ایک چمچ شہد ملا دیں۔ قہوے کی طرح پی لیں ، ہائی بلڈ پریشر فورا نارمل ہو جائے گا۔
جون 2018
اول آخر درود شریف 3،3 بار پڑھ کر سورہ انعام کی آیت نمبر 45کو 21 مرتبہ پڑھ کر یقین کامل سے دم کریں اور اس کے ساتھ سورہ انعام کی آیات 16،17 لکھ کر اپنے گھر میں لگا دیں انشا اللہ تمام گھر والے اس موذٰ وائرس سے محفوظ رہیں گے۔
صبح و شام 21 مرتبہ سورہ لقمان کی آیت نمبر18 اول و آخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پینے سے خیالات اور جذبات پر قابو آ جاتا ہے اور اس وظیفہ کے پڑھنے والے کی لوگوں کے دلوں میں عزت بڑھتی ہے۔
جس گھر میں بہت زیادہ بے سکونی ہو اور آپس میں کسی کی نہ لگتی وہ گھر میں ہر وقت توں توں ، میں میں ہوتی رہے تو اگر گھر کا کوئی بھی فرد رات کو سونے سے پہلے 100 بار سورہ بنی اسرائیل کی آیت 53 اول و آخر درود شریف پڑھ کر گھر والوں کا تصور کر کے دم کر دیں تو اس وظیفہ کی برکت سے آپس میں میل محبت، حسن سلوک ، ادب و احترام بڑھتا ہے اور آپس میں جاچاتی ختم ہو جاتی ہے یہ عمل کم ازکم چالیس روز تک جاری رکھیں اور چلتے پھرتے کثرت سے درود شریف کا ورد کرتے رہیں۔
شہد ، بادام، روغن، زیتون کا تیل، کسٹر آئل ان سب کا ایک ایک قطرہ ملا کر پیدائشی بچے کو پہلے چند ماہ چٹائیں پھر کچھ مہینوں کے بعد صبح و شام دو ، دو قطرے پلائیں جیسے جیسے بچہ بڑا ہو قطرے بڑھاتے جائیں یہ بہت لاجواب ٹانک ہے اس کے استعمال سے بچہ صحت مند ، خوب صورت اور موٹا ہو گا۔
چھلکا 25 گرام، کول ڈوڈے 25 گرام، تبا شیر 25 گرام، کوزا مصری 25 گرام، چھوٹی الائچی 25 گرام، ان چیزوں کو پیس کر سفوف بنا لیں ، آدھا چمچ صبح و شام سات دن تک یا 21 دن تک استعمال کریں جس قسم کی بھی بواسیر ہو گی انشا اللہ تعالیٰ ختم ہو جائے گی۔ بہت آرام دہ دوائی ہے اس سے موہکے یقینی ختم ہو جاتے ہیں۔
اگر کسی کو الٹی یا قے ہو رہی ہو تو اس کے لیے پودینے کے چھ یا سات پتے اور درمیانی سائز کی پیاز کو چوتھائی حصہ لے کر ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر بٹے سے کچل کر اس کا ایک چمچ رس نکال لیں اور مریض کو پلائیں اس کے پلانے سے فوراََ الٹی اور قے بند ہو جائیگی۔
اگر کسی کو کمزوری یا تھکن محسوس ہو رہی ہو تو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ چینی اور چوتھائی چمچ نمک حل کر پی لیں ایک سے دو گلاس پینے سے تھکن فورا ختم ہو جائے گی۔
لوکی کو چھیل کر کدو کش کر لیں پھر ایک کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کریں ، تیل گرم ہو جائے تو اس میں کدو کش کی ہوئی لوکی ڈال دیں اور تیز آنچ پر ہلکا سنہرا یا براون ہونے پر چولہے بند کر دیں اور ٹھنڈا ہو جائے تو کسی چھلنی سے چھان کر کسی بوتل میں ڈال دیں اور استعمال کریں اس کے استعمال سے بال خوب صورت ، گھنے اور صحت مند ہو جائیں گے۔
لوگ پائے کی بدبو کی وجہ سے اسے پکانے سے گھبراتے ہیں ۔ لیکن اگر پائے گلاتے وقت اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ ، دار چینی اور لونگ ڈال دی جائیں تو گھر میں ناگوار مہک نہیں آئے گی اور پائے بھی مزیدار بنے گئے۔
چقندرکے پتوں کو ابال کر اس کے پانی سے سر دھونے سے سر کی خشکی ختم ہو جاتی ہے۔
ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ کھیرے کا رس اور ایک چمچ گاجر کا رس لیں تینوں کو آپس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل چہرے کی دل کشی میں بے پناہ اضافہ کا سبب بنے گا۔
Benefits Of Parsnip, Radish Or Health Benefits of Moli In Urdu
Demak ke Khatmay ka Asan Tarika, How to Kill Termites Effectively
Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart
Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart
Jado Se Nijayat Ka Amal-جادو کے شکار یہ نقش لکھ کر پہن لیں، جادو ہمیشہ کے لیے ختم
Skin Allergy Treatment In Urdu | Allergy Ka Desi Aur Rohani ilaj
Wazifa For Removing Pimples-Keel Mohasay Khatam Karne Ka Tarika
Muhabbat Hasil Karne Ke Liye Wazifa- Wazifa For Love Marriage In Urdu
Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart
Cure Diabetes With Methi and Karela Best Home Remedies for Diabetes
Thanks for sharing loh e qurani
Hi very good postThanks For Sharing. Keep Up The Good Work.
Thanks for appreciating.