Benefits of Stone on Health-Luck Stone Benefits

Benefits of Stone on Health-Luck Stone Benefits

Luck Birth Stone-Luck Stone-Benefits of Stone on Health-Benefits of Stone-Gem Stone-Precious Stone-Nugget –Rock Stone-Tourmaline-Topaz-Turqoise-Lapis lazuli-Opal-Garnet Stone-Rubv Stone-Pearl Stone-Diamond Stone-Yellow Sapphire-Cats Eye Stone-Blue Sapphire Stone-Coral Sotne-Benefits of Alexandrite stone-Benefits of Amethyst Stone-Benefit of Aqeek Stone- Benefits of Agate-Benefits of Aqeek Sulemani-Benefits of Agate Sulemani Stone- Benefits of Agate Sulemani Stone- Benefits of Aquamarine- Benefits of Bayroj-Benefits of AATI Stone-Benefits of Turquoise Stone-Benefits of Faroza Stone-Benefits of Coral Stone-Benefits of Marjan Stone- Benefits of Sapphire-Benefits of Nelam Stone-Benefits of Sapphire Stone-Benefits of Bakraj Stone- Benefits of Zircon-Benefits of Panna Stone-Benefits of Emerald Stone-Benefits of Ruby Stone-Benefits of Yaqoot Stone

جواہر، پتھر اور نگینوں کے طبی اور سحری خواص اور انسانی زندگی پر انکے اثرات

جواہر یا پتھر قدرت کی طرف سے انسان کو عطا نعمتوں میں ایک ہیں ، قدرت کے ان نوادرات سے ہر زمانے میں بنی نوع انسان نے فائدہ اٹھایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ پیغمبروں نے بھی پتھروں کو استعمال کیا ہے اور آج اس جدید دور میں بھی پتھروں سے طبی اور سحری خواص سے فائدہ اٹھا یا جا رہا ہے۔

کئی افراد پتھروں اور نگینوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں کہ انہیں کون سا پتھر پہنچا چاہیے؟ کس پتھر سے انہیں فائدہ پہنچے گا؟ ان کا لکی اسٹون کون سا ہے ۔ یہ آرٹیکل ایسے ہی افراد کے لیے ہے جو پتھروں کے بارے میں ان کی رہنمائی کرے گا۔

پتھروں کا علم ایک خاص علم ہے اور پتھروں سے وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو اس علم سے آشنا ہیں ہر پتھر کے خواص جدا جد ا ہیں چنانچہ ان سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے برج اور ستارہ کے مطابق خاص اور موافق نگینے کا انتخاب کرنا ، رنگ اور ماہیت جاننا ، خاص اوقات میں خاص دھاتوں کی انگھوٹھیوں میں پتھر لگوانا بھی تدبیر ہے۔ جب تک موافق تدبیر اختیار نہ کی جائے گی اس سے مطلوبہ فائدہ نہ  ہو سکے گا۔

عقیق پتھر کی خصوصیات

عقیق بے شمار رنگوں اور اقسام میں پایا جاتا ہے۔ یہ تمام مذاہب میں متبرک ماننا جاتا ہے یہ پتھر سورج سے آنے والی الٹرا وائلٹ شعاعوں کو جذب کر کے اور نیوٹرل کر کے جسم میں داخل کرتا ہے جس کی وجہ تمام بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ بھورا، زرد ، سرخ اور عقیق یمنی کے پتھر نہایت معقول قمیت میں مل جاتے ہیں۔ اس پتھر کی ایک قسم کو عقیق سلیمانی بھی کہا جاتا ہے لیکن سب سے بہتر سرخ رنگ کا عقیق ہوتا ہے جس کو عقیق یمنی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پتھر یمن اور دریائے روم کے کنارے ملتا ہے۔

عقیق کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جس نے ہاتھ میں یہ پتھر پہنا ہوتا ہے اس کو غم لاحق نہیں ہوتا ، اس کو کوئی حاجت نہیں رہتی ، شر و دشمن سے محفوظ رہتا ہے، ظالم سے امن میں رہتا ہے۔ بہت سی دواوں میں عقیق استعمال ہوتا ہے۔یہ جگر اور مثانہ کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔دل کی بیماریوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ پتھر مذہب ، شرافت ، انسانیت اور پاکیزگی کی طرف راغب کرتا ہے۔ گناہوں کی طرف سے دل اچاٹ کرتا ہے۔ چڑچڑاپن اور ڈپریشن کو دور کرتا ہے۔ مسققل مزاجی پیدا کرتا ہے۔ کمزوری اور ڈر کو دور کرتا ہے۔ نقاق ، کدورتوں ، جھگڑوں میں نمایا ں کمی لاتا ہے۔ زہریلے کیڑوں اور جانوروں سے محفوظ رکھتا ہے۔ پاگل پن، جنونی کیفیات سے روکتا ہے۔آنکھوں اور دانتوں کے امراض کے لیے  بھی یہ بہت کارآمد پتھر ہے۔

عقیق پتھر کن افراد کے لیے لکی سٹون ہے؟

عقیق آتشی اور صفراوی مزاج والے لوگوں کے لیے مفید ہے اور جن کا سیارہ مریخ ہو ان کے لیے پاس رکھنا فائدہ مند ہے

عقیق سیلمانی یا عقیق یمنی کی خصوصیات

عقیق سلیمانی میں مختلف رنگ کے لکیریں دکھائی دیتی ہیں اکثر نگینوں میں دھاریاں نمایاں نظر آتی ہیں۔ اس کا رنگ بھورا، شربتی ، سیاہ اور سفید ہوتا ہے۔ یہ پتھر ذوق عبادت بڑھاتا ہے۔ شیاطین کے شر سے محفوظ رکھتا ہے۔ چھوٹے بچوں کے گلوں میں بطور راکٹ ڈالنا چاہیں۔ یہ پتھر یمن اور چین میں پایا جاتا ہے۔

 Benefits of Aqeek Sulemani
 
 
[AdSense-B]
ایمے تھسٹ عقیق پتھر کی خصوصیات

یہ مشہور زمانہ پتھر ہے اس کا تعلق عقیق کی ایک قسم سے ہے، یہ پتھر سونے کے زیورات میں بکثرت جڑا جاتا ہے۔اس کا رنگ عام طور پر سرخ، نیلا، ارغوانی ہوتا ہے۔ یہ پتھر سر ی لنکا، ہندوستان اور سایبریا میں دریافت ہوتا ہے۔ اس پتھر کا ذکر مقدس الہامی کتابوں میں ہے زبور، توریت اور بائیل میں اس پتھر کا ذکر کیا گیا ہےقبل از تاریخ پوجا پاٹ اور مذہبی رسوم میں استعمال کیا جاتا تھا۔ اس پتھر سے مقدس مقامات اور دیوتاوں کے مجسموں کی زیبائش کا کام لیا جاتا تھا۔ اس پتھر کا ذکر یونانی دیو مالائی قصوں میں ملتا ہے۔ یونانیوں کے سب سے بڑے دیوتا کا پیالہ اسی پتھر کا بنا ہو اتھا۔

یہ پتھر نیند کی زیادتی کو کنٹرول کرتا ہے اور سستی او رکاہلی دور کرتا ہے، بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے۔ ناخنوں کا بھدا پن دور کرتا ہے۔ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ یہ پتھر مردوں کے لیے بہتر اکسیر ہے اس پتھر سے مردانہ طاقت میں اضافہ ہوتا ہےاور یہ مردانہ کمزوری کو ختم کرتا ہے۔ یہ پتھر بچوں کو پولیو سے دور رکھتا ہے ۔ جسم میں فاسفورس اور کیلیشم کی کمی کو دور کرتا ہے۔ ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ یہ پتھر تصورات اور خیالات کو پاکیزہ کرتا ہے۔

ایمے تھسٹ عقیق پتھرکن افراد کے لیے لکی اسٹون ہے؟

ایمے تھسٹ عقیق کا تعلق سیارہ مشتری سے ہے چنانچہ یہ پتھر قوس اور حوتی افراد کا موافق پتھر ہےیہ فروری میں پیدا ہونے والے افراد کا لکی برتھ اسٹون ہے۔ ان افراد کا لکی نمبر 3ہوتا ہے۔

   بیروج کی خصوصیات

بیروج زیادہ تر منکے کی صورت میںہوتا ہے۔ مسلمانوں میں اس تسبیح اور ہندووں میں اس پتھر سے مالاکا استعمال بکثرت پایا جاتا ہے۔ یہ پتھر زردی مائل پیلا ہوتا ہے۔ لوگ اس کو زیورات میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کی بہت سی اقسام ہیں مثؒلاََ سبز بیروج، گلابی بیروج۔ نیلا بیروج۔ بیروج بھول جانے کے امراض کو دور کرتا ہے۔ نگاہ تیز کرتا ہے۔ پیاس کی شدت ختم ہوتی ہے۔ اس پتھر کو بطور تعویذ گلے میں ڈالنے سے بچوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس پتھر کے استعمال سے کئی وبائی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے عورت کو بچے کی پیدائش میں آسانی ہوتی ہے۔ معدے اور جگر کے امراض میں مفید ہے۔  

بیروج  پتھر کن افراد کے لیے لکی سٹون ہے؟

بیروج ماہ مارچ میں پیدا ہونے والے افراد کا برتھ اسٹون ہے ۔ اس کا تعلق برق قوس سے ہے اس لیے یہ برج قوس والے افراد کے لیے لکی اسٹون ہے۔یہ پتھر برازایل، سری لنکا کیلی فورنیا ، روس ، پاکستان ، جنوبی افریقہ اور بھار ت میں موجود ہے۔

درنجف پتھر کی خصوصیات

چونکہ یہ عراق کے شہر نجف میں پایا جاتا ہے اس لیے اس کا نام درنجف مشہور ہے۔ یہ پتھر سفید رنگ کا بلور کی طرح چک دار پتھر ہے ۔ ہر خاص و عام اس مقدس پتھر کے فوائد سےفائدہ اٹھا سکتا ہے۔ یہ پتھر حضرت علی کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحفہ کے طور پر ملا تھا اور حضرت علی اسے بابرکت سمجھتے تھے اور بہت عزیز رکھتے تھے۔ اپنی اعلی خصوصیات کے باوجود یہ پتھر بہت سستا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس پتھر کو وافر مقدار میں پیدا کیا ہے۔

یہ واحد پتھر ہے جو ہر انسان کے لیے فائدہ مند اورہر انسان کسی اندیشے کے بغیر پہن سکتا ہے۔ مرض آشوب چشم میں بہت مفید ہے۔ یہ پتھر باعث خیر و برکت ہے۔ اس کی استعمال سے انسان کی دلی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ انسان پر سے تمام آفات اور مصبتیں دور ہو جاتی ہیں۔

فیروزہ پتھر کی خصوصیات

فیروزہ پتھر اپنی برکات اور خواص کی وجہ سے امیر اور غریب میں مقبول ہے۔ فیروزہ پہننے سے دل کو راحت اور سکون ملتا ہے۔ تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ ذہنی طور پر پریشان لوگوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔ حادثات ، ڈوبنے اور آسمانی بجلی سے بچاتا ہے۔ زہریلے جانوروں اور کیٹروں کو قریب آنے نہیں دیتا نظر بد سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ آفاقی اور ذاتی محبت اور علوم و فنون میں بے حد ترقی دیتا ہے۔ اگر کسی شخص پر کوئی ناگہانی آفت آنی ہو تو فیروزہ ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ ہندوں میں یہ بات مشہور ہے کہ اگر نامعلوم اسباب کی وجہ سے بیماری اور پریشانی ہو تو اس پتھر کو پہننے سے شفا ، کامیابی اور خوشی حاصل ہوتی ہے۔

یہ پتھر امراض سر، امراض معدہ اور امراض آشوب میں نہایت مفید مانا جاتا ہے۔ ورم ، درد، گیس ، وغیرہ میں فائدہ مند ہے۔ گردوہ اور مثانہ کی پتھری کے لیے بھی مفید ہے۔ سانپ اور بچھو کے زہر کو زائل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

مرجان پتھر کی خصوصیات

مرجان پتھر بہت مشہور نگینہ ہے یہ پتھر سمند ر کی تہہ میں پایا جاتا ہے۔ باہر سے اس کا خول اتنہائی سخت ہوتا ہے۔ مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں سنسکرت میں مرجان کو پروال اور اردو میں مونگا کہا جاتا ہے۔ عربی زبان میں مرجان کو عقیق البحر کہا جا تاہے۔ مرجان عام طور پر سرخ، بھورا، کالا، پیلا، گلابی اور سفید رنگ میں پایا جاتا ہے لیکن سرخ رنگ سب سے زیادہ مقبو ل ہے۔ مرجان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پانی میں نمو پاتا ہے۔ یہ شہد کے چھتے کی طرح سمند ر  کی تہہ میں پتھر سے چمٹا ہوتا ہے۔ اس پتھر کی جڑیں ہوتی ہیں۔ یہ پتھر اٹلی کے ساحلوں، بحیرہ روم، افریقہ اور جاپان کے سمندروں میں پایا جاتا ہے۔

مسلمانوں میں اس پتھر کا احترام اس لیے بھی پایا جا تا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورہ رحمٰن میں انسان کے لیے اپنی نعمتوں کا ذکر کرتے ہوئے بیان فرمایا ہے یہ اللہ کی بے شمار نعمتوں میں سے خاص نعمت ہے۔قرآن کریم میں ذکر کی وجہ سے زمانہ قدیم سے ہی اس پتھر کی تسبیح کا رواج چلا آ رہا ہے۔ مرجان پتھر واحد پتھر ہے جس کو نقلی یا جعلی نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ مرجان نگینہ ہندوں میں بہت مقدس سمجھا جاتا ہے۔

الف لیلیٰ کے قصوں ، علی بابا چالیس چور اور حاتم طائی کی کہانیوں میں مرجان کا ذکر ملتا ہے۔ یونانی اور رومی اپنے بحری جہازوں اور ملاں سمندری آفات و حادثات اور تباہی سے بچانے کے لیے بادبان کے ساتھ مرجان پتھر کو باندھ دیتے ہیں۔ وینس دیوتا کی آنکھیں مرجان پتھر کی ہیں۔

مرجان پتھر کالا جادواور دوسرے شیطانی و سفلی اعمال کے اثرات سے بچاتا ہے۔ مرجان بچوں کو پرسکون نید دیتا ہے۔ اس پتھر کو گھر میں رکھنے سے بھوت، پریت، بد روحیں اور شیطان دور بھاگ جاتے ہیں۔ مرجان پتھر خوشحالی لاتا ہے، مستقل مزاجی،اور خود اعتمادی پیدا کرتا ہے۔مرگی کے مرض میں انتہائی فائدہ مند ہے ، یونانی حکیم جالینوس کے مطابق اس پتھر کا سفوف بنا کر بہتے خون یہ زخم پر لگایاجائے تو زخم بہت جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ یہ پتھر مقوی معدہ  و جگر ہے۔جوڑوں کے درد کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ تیزابیت دورہو جاتی ہے، ہاتھ پاوں میں جلن کو بھی رفع کرتا ہے۔ ترقاق زہر ہے۔ یہ زہر اور زہریلے اثرات کو ختم کرتا ہے۔ مرجان خواتین کی بیماریوں کا شافی علاج ہے۔ اس پتھر کو استعمال کرنے سے دائمی نزلہ، زکام، فالج، لقوہ اور مرگی کے امراض ختم ہو جاتے ہیں۔ عشہ بھی دور ہوتا ہے۔

مرجان پتھر کن افراد کے لیے لکی اسٹون ہے؟

علم نجوم کی رو سے برج اسد والے افراد کو یہ پتھر بہت موافق ہے جب کہ برج حمل والوں کے لیے بھی موافق ہےجب کہ مرجان عقربی افراد کے لیے بھی سعد پتھر ہے۔

نیل پتھر کی خصوصیات

نیل کا ذکر پرانی الہامی کتابوں میں ملتا ہے۔ یونانی لوگ اس پتھر دیونا اور دیویوں کی نظر کیا کرتےتھے۔اس پتھر کو سنسکرت میں سوری تن کہا جاتا ہے۔ نیل کو عربی میں یاقوت اور رازق کہتے ہیں۔ہندی اور اردو میں اسے نیل کے نام سے جانا جاتا ہے۔نیلم رنگوں کے لحاص سے اس کی چار قسمیں ہیں۔ لیکن نیلم کا اصل رنگ نیلا ہے۔ اہل فارس نیل کو یاقوت کہتے ہیں نیلم دل و دماغ کو تازگی دیتا ہے۔ خون کو صاف کرتا ہے۔ بخار کے مرض میں سینے پر رکھیں تو بخار کم کرتا ہے۔ دشمنوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ شادی کے موقع پر پہنے تو یہ خوش بختی کی علامت ہے

پکھراج پتھر کی خصوصیات

پکھراج میں طبی نکتہ نگاہ سے شفا بخشی کی اعلیٰ قوت ہے اور یہ بہت سے بیماریوں کا علاج ہے ۔ پکھراج پیٹ، معدہ، اور آنتوں کی بیماریوں میں مفید ہے۔ امراض جلد، امراض دوران خون، امراض قلب ، برص کے داغ، سرطان یا کینسر، بواسیر اور امراض مثانہ کے لیے بہت مفید ہے۔

پکھراج کی بعض اقسام ایسی بھی ہیں جن کے منفی اثرات سے انسان کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی رہتا ہے ۔ یہ زرد رنگ کا پکھراج انسان میں دیوانگی اور پاگل پن پید ا کرتا ہے۔ دو متضاد رنگوں والے پکھراج کے استعمال سےانسان اعصابی امراض کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ زیادہ تر آسٹریلیا ، برازیل، چین، اسپین ، ہندوستان، افریقہ ایران ، روس اور سری لنکا میں پایا جاتا ہے۔

پکھراج پتھر کن افراد کے لیے لکی سٹون ہے؟

پکھراج کا تعلق برج سنبلہ اور جوزا سے ہےچنانچہ اس سے تعلق رکھنے والے افراد کا لکی اسٹون ہے۔ جبکہ یہ ماہ ستمبر میں پیدا ہونے والے افراد کا یہ برتھ اسٹون ہے ۔ 

 زرقون پتھر کی خصوصیات

زرقون کا شمار قدیم پتھروں میں ہوتا ہے۔ یہ کافی چمکدار پتھر ہے۔ مختلف زبانوں میں اس کے مختلف نام ہیں انگریزی میں اسے زرقون کہتے ہیں۔ اردو زبان میں بھی یہ زرقون کہلاتا ہے۔ عربی زبان میں اس پتھر کا نام لعل ہے۔ زرقون کی رنگوں کے لحاض سے مختلف اقسام ہیں  مثلاََ سبز زرقون، نیلا زرقون، نارنجی زرقون، سرخ سرقون، پیلا زرقون ، بلوری زرقون، خاکستری زرقون

 زرقون پتھر انسان کا حوصلہ بلند کرتا ہے۔ سمندری طوفان اور حادثات سے بچاتا ہے۔ روز گار میں اضافہ کرتا ہے۔ رزق میں برکت ہوتی ہے۔ یہ پتھر دافع بلایات ہے۔ یہ پتھر محبت میں کامیاب کرتا ہے۔ شادی کرنے میں بابرکت اور معاون ہوتا ہے۔گھر میں اس کی موجودگی سے خیر و برکت ہوتی ہے۔ زرقون خون کی گردش میں اعتدال پیدا کرتا ہے۔ صحت اور تندرستی قائم رکھتا ہے۔زبان کی لکنت ختم کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ لقوہ اور فالج میں بطور شفا بخشتا ہے۔ دماغ کی خشکی ختم کرتا ہے۔

زرقون پتھر کن افراد کے لیے لکی سٹون ہے؟

زرقون کا تعلق سیارہ عطارد سے ہےاور جوزا اور سنبلہ کا لکی اسٹون بھی ہے یہ ماہ اگست میں پیدا ہونے والے افراد کا برتھ اسٹون بھی ہے۔

زمرد پتھرکی خصوصیات

یہ ایک قیمتی پتھر ہے ہمیشہ ہرے رنگ میں ملتا ہے اس کی قیمت لاکھوں میں پائی جاتی ہے۔ یہ پتھر سونے یا چاندی کی انگھوٹھی میں جڑوا کر پہننے سے دشمنوں اور حاسدوں کے دل میں رعب پڑتا ہے۔ غم و غصہ دور کرتا ہے اور طبیعت میں شگستگی اور زندہ دلی پیدا کرتا ہے۔ یہ پتھر جادو، بیماری، سائے نظر بد کو دور کرتا ہے۔ یہ پتھر افعال معدہ کے لیے مفید ہے۔ نبض کی حرکت کو اعتدال پر لاتا ہے۔ لو بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ پریشر دونوں میں مفید ہے۔ سر کے درد کو ختم کرتا ہے۔ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔ پیشاب کی زیادتی کو کنٹرول کرتا ہے۔

یاقوت سرخ کی خصوصیات

یاقوت کی چار قسمیں ہیں لیکن سب سے فائدہ مند یاقوت سرخ ہوتا ہے۔ عام لوگ بھی اس کے خواص سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ روح کو طاقت ور بناتا ہے۔ وسوسہ شیطانی دور کرتا ہے۔ ترقی عزت دلاتا ہے۔ پیٹ ، معدہ، امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر، اور نبض کی رفتار کو اعتدال میں رکھنے میں اس پتھر کا کوئی ثانی نہیں۔ مرگی، پاگل پن، گھٹیا، عرق النسا وغیرہ میں بھی افاقہ دیتا ہے۔ آنکھوں کے مرض میں بھی مفید ہے۔ منہ کی بدبو کو دور کرتا ہے۔

 Benefits of Yaqoot Stone

[AdSense-A]

الیگزینڈرائٹ پتھر کی خصوصیات

یہ پتھر ایک قدیم روسی بادشاہ الیگزینڈر کے دور حکومت میں روس میں دریافت ہوا تھا۔ اس لیے اس کا نام بادشاہ کے نام الیگزینڈرائٹ کے نام پر رکھا گیا۔اس پتھر کے مختلف رنگ ہیں اس کی ایک قسم نارنجی رنگ کی ہے ، یہ دوسرے رنگوں کے مقابلے میں زیادہ خوبیوں اور خواص کا حامل ہوتا ہے۔ باقی رنگ سرخ ، سبز ، زرد، چاکلیٹی ہیں۔ یہ پتھر سائبریا اور سری لنکا سے نکالا جاتا ہے۔

یہ پتھر انسان میں ثابت قدمی اور فراخ دلی پیدا کرتا ہے۔ اعتماد میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ پتھر محبت کرنے والوں کے لیے بہت مفید ہے محبت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ پتھر انسان میں کشش کا موجب ہے۔ یہ آدمی کو پرکشش بناتا ہے یہ خواتین کی نسوانیت اور حسن و جوانی میں اضافہ کرتا ہے۔

الیگزینڈرائٹ پتھر کن افراد کے لیے لکی سٹون ہے؟

اس پتھر کا برج اسد ہے چنانچہ یہ اسدی افراد کا لکی اسٹون ہے، یہ 24جولائی تا 23 اگست کے دوران پیدا ہونے والے اسدی افراد کا برتھ اسٹون ہے اور یہی افراد اس پتھر سےا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

Ilum ul Adad And Lucky Ring Stone-Discover Your Ring Stone Color According to Your Name

Ism e Azam-How You Know Your Ism E Azam-Formula to Know Ism e Azam

Prize Bond Lucky Number Through ilum ul adad, Prize Bond Wining Method

Remove Magic and Nazar-e-Baad with Rock Salt Or Namak

Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart

Ya Azeemu Wazifa Benefits

Maoz Teen Sa Hasad aur Jadoo Ka Ilaj

Benefits of Surah Muzammil In Urdu

Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart

Benefits of Miswak Miswak Ki Faide

Turmeric Tea Benefits Turmeric Tea Recipe

Tibb-e-Nabawi Treatment of Stomach Acidity

انوکھےاور آزمودہ وظائف، ٹوٹکے، نسخہ جات، روحانی اور دینی مسائل اور ان کا حل اردو زبان میں

Kalwanji Se ilaj In Urdu | Kalonji Ke Faaidy | Kalonji Ke Tel Ke Faaidy | Health Benefits Of Black Seeds-کلونجی سے ہر بیماری کا علاج

Chehre K Dane Khatam Karney Aur Keel Muhase Dor Karne Ka Ilaj In Urdu-مہنگی کریمیں جہاں ساتھ چھوڑ جائیں وہاں یہ ٹوٹکہ آزمائیں

Adrak Ke Faide – Ginger Benefits

Benefits Of Eating Black Pepper-Kali Mirch Ke Fayde

How To Cure High Blood Pressure And Cholesterol Forever

Teeth Whitening Tips In Urdu

Phulbehri , Bars Ka Desi Aur Rohani Ilaj In Urdu

Yarkan ka Desi Aur Rohani Ilaj in Urdu

Hath Paon ki Jalan ka ilaj In Urdu

How to Get Rid of Gingivitis

How To Get Rid Of Lizards In Your House

Treatment Of Pimples At Home

Treatment Of Pimples At Home

Spread the love
About admin 2013 Articles
Please feel free to contact us or send your comments. [email protected]

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published.