انوکھےاور آزمودہ وظائف، ٹوٹکے، نسخہ جات، روحانی اور دینی مسائل اور ان کا حل اردو زبان میں

انوکھےاور آزمودہ وظائف، ٹوٹکے، نسخہ جات، روحانی اور دینی مسائل اور ان کا حل  

زیر نظر سلسلہ سوالات اور جوابات کے لیے ہے۔ آزمودہ ٹوٹکے، نسخے، وظائف بھی تحریر کر رہا ہوں ۔ یہ صفحہ روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے۔ آپ نے کوئی روحانی ، جسمانی، نسخہ، ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں تو آپ کامنٹس ضرور کریں۔ اپنے معمولی سے تجرے کو بے کار نہ سمجھے یہ دوسروں کے لیے مشکل کا حل ثابت ہو سکتا ہےاور آپ کے لیے صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا۔ اس لیے اپ بھی اس کار خیر میں حصہ دار بنیں اور اپنے تجربات کامنٹس یا ای۔میل کے ذریعے مجھے بھیجے تاکہ ان کو بھی اس صفحہ پر شامل کیا جا سکے ۔  

روحانی وظائف  

برض کے مریض کے لیے وظیفہ  

یہ وظیفہ خصوصی طور پر برض کے مریضوں کے لیے ہے۔ ہر قسم کی برض کے لیے نہایت مجرب نسخہ ہے  

بلڈ پر  یشر کے مریض کے لیے وظیفہ  

شوگر کے مریضوں کے لیے وظیفہ  

سورۃ بنی اسرائیل کی آیت نمبر80تین مرتبہ اول و آخر درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیں۔ انشا اللہ سے وظیفہ کی برکت سے شوگر کنڑول میں رہے گی۔ یہ عمل دو ماہ تک کریں۔  

جادہ ختم کرنے کے لیے وظیفہ  

اگر کسی پر جادو کر دیا گیا ہو تو اس جادو کے اثر کو زائل کرنے کے لیے اس کو چاہیے کہ روزانہ سورۃ بقرہ کی تلاوت کرے۔ صبح شام سورۃ بقرہ کی تلاوت کرے کم ازکم 21 دن بلاناغہ تلاوت کریں۔ انشا اللہ اس کی برکت سے جادو کے اثرات ختم ہو جائیں گے اور طبعیت ترو تازہ ہو جائے گی اور اگر جادو کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہو گئی تھی تو سورۃ بقرہ کی تلاوت کی برکت سے صحت بہتر ہونا شروع وہ جائے گی۔

مال میں برکت اور قرض کی ادائیگی  کے لیے وظیفہ  

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مال میں برکت رہے اور آپ کی تنخواہ آپ کے بجٹ کے مطابق خرچ ہو تو اس کے لیے سورۃ الکوثر کی تلاوت صبح شام کریں۔ اس سے برکتیں اور راحتیں آئیں گی اور اگر قرض کی ادائیگی کے لیے بھی اس کو کثرت سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ غیب سے قرض کی ادائیگی کے اسباب پیدا فرماتا ہے۔

https://itechnhealth.com/sexual-weakness-treatment-home-remedies-mardana-kamzori-ka-elaj-in/

 

نسخہ جات  

دست روکنے کے لیے آزمودہ نسخہ  

سونف کو اصلی گھی میں بھون کر پیس لیں پھر اس میں چینی ملا لیں۔ صبح و شام 10،10گرام کھانے سے دست بند ہو جائیں گےاگر اس سے بھی دست بند نہ ہوں تو اس کے ساتھ بیل گری بھی ہم وزن ملا لی جائے تو یہ دست روکنے کی بہت ہی زور اثر دوا بن جائے گی۔  

شوگر کا یقینی نسخہ  

تخم میتھی ، کلونجی9، ناگرموتھا، مغز کرنجوہ ہم وزن لے کر باریک پیس لیں اور ایک چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔  

معدہ کے امراض کے لیے نسخہ: معدہ میں جلن، درد، بدہضمی، گھٹے ڈکار  کے لیے  

گوند کیترا 50گرام ، رال سفید50گرام، ملٹھی50گرام، کشنیز خشک 50گرام، چینی 50گرام۔ ان سب اشیا  کو الگ الگ پیس کر مکس کر لیں۔ اس آسان سے ٹوٹکے سے لاجواب فائدے ہوں گے۔ مثلاََ معدہ میں جلن، درد، بدہضمی، بھوک کا نہ لگنا، گھٹے ڈکار آنا، قبض وغیرہ کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہے۔ یہ نسخہ اکسیر السر بھی ہے۔  

ہر قسم کی خارش کے لیے آزمودہ نسخہ  

ہر قسم کی خارش کے لیے ایک پاو  سرسوں کا تیل، ایک چھٹانک گندھک پسی ہوئی اچھی طرح مکس کر لیں۔ یہ نسخہ ہر قسم کی خارش کے لیے اکسیر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گرم اشیا سے پرہیز کریں۔ اس مکسچر کو رات کو سوتے وقت جسم پر جہاں خارش ہوتی ہے وہاں لگا کر سو جائیں اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے نہا لیں۔  

مثانہ کے امراض کے لیے نسخہ  

بہروزہ خشک ، پھٹکری بریاں، قلمی شورہ ہر ایک 50گرام ، باریک پیس کر مکس کر لیں۔ ایک ماشہ ہمراہ تازہ پانی صبح ، دوپہر ، شام تین ٹائم استعمال کریں۔ یہ نسخہ پیشاب کی جلن ، پیشاب کا کم آنا، ریک رک جانا غرض مثانہ کے تمام امراض کے لیے بہت مفید ہے۔  

چوٹ کا درد ختم کرنے کے لیے نسخہ  

ہلدی ایک زبردست اینٹی بائیوٹک ہے رات کے وقت اگر درد والی جگہ ہلدی لگا کر پٹی کر دی جائے تو درد سے آرام ملتا ہے یہ عمل کم ازکم تین دن ضرور کریں۔    

سانپ یا زہریلے جانور کے کاٹنے کا نسخہ

اگر کسی کو سانپ یا کوئی زہریلا موذی جانور کاٹ لے تو اسے فوراََ دودھ گرم کر کے اس میں ہلدی گھول کر پلائیں۔ تو زہر کا اثر زائل ہو جائے گا اور مریض تندرست ہو جائے گا۔

آنکھوں کے تمام امراض کے لیے نسخہ  

سرمہ سیاہ سادہ 2تولہ، سبز الائچی دانہ 1 تولہ، تمباکو دیسی کڑوا صافی 1 تولہ، ان اجزا کو خوب باریک پیس کر سرمہ بنا لیں۔ اس کو سلائی پر لگائیں بظاہر سلائی پر نظر نہیں آئے گا۔ اس سلائی کو آنکھوں پر لگائیں اس سے آنکھوں کے تمام امراض مثلاََ آنکھوں کا بہنا، آنکھوں میں درد، بینائی کی کمزوری، ابتدائی موتیاوغیرہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔   

Aulad K Liye Wazifa-Bete K Liye Wazifa-Be Olad Afrad K Ly Wazifa

 

کمر درد  اور مردانہ امراض کے کے نسخہ

جسم دردخصوصاََ کمر درد اور امراض مردانہ کے لیے یہ نسخہ بہت کارآمد ہے۔ کمرکس ، اورتج ہم وزن الگ الگ پیس لیں پھر دونوں کو مکس کریں اور کڑاہی پر چڑھا کر نیچے ہلکی آنچ جلا دیں۔ پھر ان دونوں کے ہم وزن گائے کا گھی تھورا گرم کر کے تھوڑا تھوڑا کڑاہی میں ڈالتے رہیں اور جب یہ پنجیری کی شکل اختیار کر لے تو اتار لیں۔ ایک چمچ صبح، ایک شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ کمر کا درد کبھی نہیں ہو گا۔ خواتین بھی یہ نسخہ استعمال کر سکتی ہیں۔ صرف 10 دن اس نسخہ کو استعمال کرنے سے مردانہ امراض ختم ہو جائیں گے۔

گھریلو ٹوٹکے

کان میں کبھی درد نہ ہو گا  

کان میں درد کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ روغن کدو اور سرکہ دونوں چیزیں ہم وزن لے کر مکس کر لیں اور رات کو حسب برداشت گرم کر کے دو قطرے روزانہ کان میں ڈالیں۔ انشا اللہ آپ کے کان میں کبھی درد نہیں ہو گا اور نہ ہی کان میں کبھی کسی قسم کا مسئلہ ہو گا۔  

خسرہ کے لیے نبوی ﷺ نسخہ  

ایک شخص کو خسرہ نکلا اس نے حضور نبی کریم  ﷺ کو اپنا مرض بیان کیا۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تھوڑا انگوری سرکہ ، تھوڑا اصلی شہد اور روغن زیتون لے کر ان سب کو ملا لو اور سارے بدن پر اس کی مالش کرو اس نے ایسا ہی کیا اور بفضل تعالیٰ شفا پائی۔  

ہچکی روکنے کا آزمودہ ٹوٹکہ  

اگر ہچکی لگ جائے تو ایک منٹ تک سانس روکے رکھیں اور دل ہی دل میں اللہ اللہ پڑھتے رہیں۔ انشا اللہ ہچکی رک جائے گی۔  

فریج سے بدبو ختم کر نے کا آزمودہ ٹوٹکہ  

فریج یا فریزر میں ہم مختلف چیزیں رکھتے ہی جس کی وجہ سے فریج کے اندر سے بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے فریج کو اس ناخشگوار بدبو سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو ایک عدد ثابت پیاز فریج میں رکھ دیں۔ اس سے فریج سے بدبو آنا ختم ہو جائے گی۔ کچھ عرصہ بعد پیاز تبدیل کر کے نیا پیاز رکھ دیں۔ اس طرح فریج سے بدبو ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔  

کچن سے مکھیاں ختم کرنے کا ٹوٹکہ  

پودینہ کچن میں رکھنے سے مکھیاں کچن میں نہیں آئیں گی۔ کتابوں میں پودینہ کے پتے رکھنے سے بھی کتابوں کو دیمک نہیں لگے گی۔    تازہ

انڈے کا چھلکا آسانی سے اتارنے کا ٹوٹکہ  

  انڈے ابالتے وقت اگر پہلے پانی میں ایک چمچ نمک ملا دیں تو انڈے ابلتے وقت نہیں ٹوٹے گے اور ان کا چھلکا بھی آسانی سے اتر جائے گا۔

غیر ضروری بال ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ٹوٹکہ  

جنڈ کے درخت کے پھل کو لے کر انہیں گھوٹ لیں۔ جس جگہ سے بال ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں وہاں سے پہلے بال کسی بھی طریقے سے صاف کر لیں۔ پھر جنڈ جو گھوٹ رکھا ہے رات کو کریم کی طرح لگا کر لیپ کریں۔ صبح دھو لیں۔ یہ عمل 4 روز تک کریں۔ پھر اس کا اثر دیکھیں عمر بھر اس جگہ بال نہ آئیں گے۔  

پیمپرز  کی چھٹی ! بچے اب بستر پر پیشاب نہ کریں گے  

یہ نسخہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔ آزمودہ نسخہ ہے۔ جو بچے سوتے وقت پیشاب کر دیتے ہیں اُن کو یہ نسخہ کھلانےسے اس بیماری سے نجات مل جائے گی۔ نسخہ یہ ہے ، پان کی جڑ تھوری مقدار میں لیں۔ اس میں ہم وزن سونٹھ اور پستہ ملائیں۔ ان اشیا کو کوٹ لیں۔ آ پ اس میں حسب ضرورت چینی بھی ملا سکتے ہیں۔ اس سفوف کو ملا لیں اور رات کو سونے سے پہلے ایک چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ پانچ سال سے کم عمر بچے کو نہ دیں۔ پانچ سال سے زیادہ عمر کے بچے کو یہ دے سکتے ہیں۔ بڑے بچے بھی اگر بستر پر پیشاب کرنے کی بیماری میں مبتلا ہیں تو انہیں بھی دے سکتے ہیں۔

جلنے کا نشان ختم کرنے کے لیے ٹوٹکہ  

جلنے کا نشان ختم کرنے کے لیے ایک خشک کھوپرا لے کر اس کو آگ لگا کر کوئلہ بنا لیں اور پھر اس کوئلے کو پیس کر باریک پاوڈر بنا لیں۔ صبح ، دوپہر، اور رات سوتے وقت جلی ہوئی جگہ پر یہ پاوڈر لگائیں۔ انشا اللہ جلنے کا نشان تک ختم ہو جائے گا۔  

دینی و روحانی مسائل اور ان کا حل

MARCH 2018

  روحانی وظائف  
 
احتلام و برے خواب کے لیے وظیفہ  

 سالوں سے آزمودہ اور مجرب علاج کہ رات کو سوتے وقت دیاں ہاتھ دل پر رکھ کر اکیس مرتبہ یَا مُمِیتُ پڑھ کر سو جائیں۔ شیطانی چیز، وسوسہ ، خیال جو کہ احتلام کا موجب ہو سکتے ہیں سب اللہ پاک کی ذات محفوظ رکھے گی اور کبھی احتلام نہ ہو گا۔

جادہ ختم کرنے کا وظیفہ

ہرنماز کے بعد گیارہ ، گیارہ مرتبہ سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھنے سے حیرت انگیز طور پر جادو کا اثر بالکل ختم ہو جاتا ہے ۔ یہ عمل چالیس دن کرنے سے بہت زیادہ بہتری ہو گی۔ اور گھر اور کاروبار میں برکت ہی برکت ہو جائے گی۔ 

نوکری حاصل کرنے کا وظیفہ

اگر کوئی بے روز گار ہو تو اس کے لیے وظیفہ یہ ہے کہ وہ جمعرات کی رات سوتے وقت 70 بار سورہ فاتحہ بسم اللہ کے ساتھ پڑھے۔ اول و آخر درود شریف پڑھیں۔ دوسرے دن اسی وقت 60 بار پڑھیں ،۔ روزانہ ایسے ہی دس مرتبہ کم کرتے جائیں آخر کار بدھ کو دس مرتبہ پڑھیں ۔ ہر بار اپنے روز گار کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ جمعرات کو پھر نیا ہفتہ شروع ہو جائے گا پھر سے اسی ترتیب کے ساتھ پڑھیں۔ یہ عمل سات، چودہ ، اکیس ہفتے تک کریں۔ تقریبا چھ ماہ میں ملازمت ضرورت مل جائے گی۔

جانوروں کی حفاظت اور نظر بد ختم کرنے لیے عمل 

بعض دفعہ گائے ، بھینسوں کو نظر بد لگ جاتی ہے تو جانوروں میں بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اور ان کے دودھ میں کمی آ جاتی ہے۔ ان سے بچاو کے لیے سورۃ تغابن معل اول و آخر تین بار درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کر لیں۔ اور اس پانی کا جانوروں پر چھڑکاو کریں۔ اور یہ دم والا پانی دوسرے پانی میں ملا کر جانوروں کو پلاتے رہیں۔ ایک ہفتہ میں تین بار یہ عمل کریں۔ انشا اللہ جانور بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے اور برکت بھی ہو گی۔ 

دل کے امراض کے لیے کامیاب عمل

اول و آخر درود شریف تین بار، سورۃ الحجر کی آخری تین آیات  تین بارپڑھیں اور دل پر ہاتھ رکھ کر پھونک ماریں اس عمل کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ کریں انشااللہ دل کا مسئلہ نہیں رہے گا۔

نسخہ جات  
 
یورک ایسڈ ، جوڑوں کا درد کا دیسی نسخہ 

یورک ایسڈ ، جوڑوں کا درد کا دیسی نسخہ بہت آزمودہ ہے اور بہت سے لوگوں نےاس سے فائدہ اٹھایاہے۔ اور اس سے سو فی صد رزلٹ پایا۔ نسخہ میں شامل اجزا یہ ہیں۔ منقی 50گرام، بکھڑ 100گرام، تخم خربوزہ50گرام، انار دانہ 50گرام، تخم قرتم 50گرام۔ان سب اشیا کو صاف کر لیں پھر ان کے سات حصے بنا لیں اور ہر سات حصوں کو مکس کر کے ان کی سات پڑیا ں بنا لیں۔ روزانہ ایک پوڑی رات کو ایک گلا س پانی میں بھگو دیں۔ صبح کے وقت چند بار جوش دیں کہ پانی کی مقدار آدھا گلاس رہ جائے اور پھر اس پانی کو تازہ پانی جیسا ٹھنڈا کر کے نہار منہ استعمال کریں۔ مدت استعمال صرف سات دن ہے ۔ پرہیز ہر قسم کا گوشت، دال چنا، بادی اشیا، تلی ہوئی اشیا وغیرہ۔ 

یرقان کا دیسی علاج

تین کلو بورمبا کی جڑیں تازہ اکھاڑ کر ان کو صاف کریں پھر اس کو ٹکڑے ٹکڑے کریں، تین کلو گندم کے دانے اور بورمبا کی جڑیں ، چھ کلو پانی میں ڈالیں اور جب پانی سوکھ جائے اتار دیں اور دونوں کو کسی صاف جگہ پر نکال کر گندم الگ کر لیں اور اس کو چھاوں میں سکھا ئیں اور جب گند اچھی طرح سوکھ جائے تو اس کو کسی برتن میں بھون لیں، دانوں کو کوٹ کر پھکی بنا لیں۔ دن میں دو بار کھانا کھانے کے بعد یہ پھکی کھائیں۔ اس دوائی سے تین سے پانچ دن تک دست ہونے کا خدشہ ہے آپ بغیر گھبراہٹ کے استعمال کریں بہت فائدہ ہو گا۔

معدہ کے مریضوں کے لیے دیسی نسخہ 

ہلدی ایک پاو، میٹھا سوڈا ایک چھٹانک، نمک دو چھٹانک، نوشادر ایک چھٹانک ، مکس کر لیں اور ایک چمچ پانی کے ساتھ صبح و شام استعمال کریں۔

شو گر کا کامیا ب   دیسی نسخہ 

دار چینی کا ایک ٹکڑا، موٹی الائچی ایک عدد،دانے دار چائے ایک چمچ، دیسی گھی ایک چمچ، ان سب چیزوں کا ڈیڑھ پاو پانی میں پکا لیں۔ جب پانی آدھا پاو رہ جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اور آخر میں شہد کا چمچ بھی ڈال سکتے ہیں۔ اس کو سوتے وقت استعمال کریں۔ شوگر جتنی بھی زیادہ ہو گی صبح بالکل نارمل ہو جائے گی۔

گھریلو ٹوٹکے
 
صدقہ سے دیمک کا خاتمہ  

قرآن پاک کے وزن کے برابر کسی کو گندم صدقہ کر دیں ، دیمک گھر چھوڑ دیں گے۔

 

دیمک کے خاتمہ کا ٹوٹکہ  

دیمک کےکپڑوں پر مٹی کا تیل ڈالنے سے کیڑے مر جاتے ہیں۔  

دیمک کے خاتمہ کا ٹوٹکہ  

جس گھر میں کسی چیز پر دیمک لگ جائے تو دیمک کو ختم کرنے کے لیے موٹر سائیکل سے جو موبل آئل استعمال شدہ نکالتے ہیں اس تیل کو دیمک زدہ چیز پر ملنے سے دیمک ختم ہو جاتی ہے۔

گیس اور ہاضمہ کے لیے ٹوٹکہ

اجوائن کو پیس کر اس سے تقریباََ آدھی مقدار میں کالا نمک مکس کر کے مکس کر لیں۔ کھانے کے بعد آدھا چمچ چائے والا کاکھا لیں۔ انشا ہاضمہ زبردست رہے گا اور کبھی گیس کی شکایت نہ ہو گی۔  

Health Benefits of Mango in Urdu- Aam Ke Faide

تیل یا پانی سے جلے پر نہ نشان بنے نہ آبلہ

جب کسی کے جسم کے حصۃ پر گرم تیل، پانی یا چائے وغیرہ گر جائے تو سب سے پہلے شہد لگا ئیں ، شہد سے جلن تو ضرور ہو گی لیکن چھالہ یا آبلہ نہیں بنتا-  

ضدی بخار کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

اگر کسی کو بخار ہو گیا ہو اور بار بار علاج کرانے سے بھی بخار کا اثر نہ جاتا ہو تو ایسے مریض کو چاہیے کہ جب بخار تھوڑی دیر کے لیے اترے یعنی جس وقت بخار نہ ہو تو اسی وقت نیم گرم پانی ایک گلاس لیں اس میں آدھا چمچ نمک ڈال کر پی لیں۔ انشا اللہ دوبارہ بخار نہ ہو گا۔

 

APRIL 2018

روحانی وظائف  
 
سامان جلدی فروخت  کے لیے وظیفہ  

سامان جلدی فروخت  کے لیے 129مرتبہ سورۃ کوثر مع اول آخر 3بار درود شریف پڑھیں اور دوکان میں پھونک مار دیں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے بہت جلد دکان کا ساما ن بک جاتا ہے اور دکان سے حسد اور جادو کے اثرات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔  

خطرے کی حالت میں نارمل ڈلیوری کے لیے وظیفہ  

خطرے کی حالت میں نارمل ڈلیوری کے لیے سورہ الکوثر ایک ہزار مرتبہ پڑھیں۔ سورۃ الکوثر کی برکت سے سب کچھ بالکل نارمل ہو گا اور بچہ صحت مند ہو گا۔ حاملہ عورت بھی ہر قسم کی تکلیف و درد سے محفوظ رہے گی۔   

اولاد پیدا ہونے  کے لیے وظیفہ  

اگر کوئی اپنے ہاں ولادت سے مایوس ہو گیا ہو تو اللہ کا منکر نہ بنے اور اللہ پر کامل یقین رکھتے ہوئے سورۃ الناس کو بکثرت ورد کیا کرے اللہ کے حکم سے اللہ اسے ضرور اس سورۃ کی برکت سے اولا عطا فرمائے گا۔ انشا اللہ  

قر ضہ اتارنے کے لیے وظیفہ  

اگر کسی فر د نے کسی کا قرضہ دینا ہو اور اس کا کوئی بھی وسیلہ نہ بن رہا ہو تو صبح و شام سورۃ الناس و ورد کرے اللہ تعالیٰ کے حکم سے غیب سے قرض کی ادائیگی کے وسائل بننا شروع ہوں گے۔ انشا اللہ  

محبوب کی ناراضگی دور کرنے کے  لیے وظیفہ  

اگر کسی کامحبوب اس سے بلاوجہ ناراض رہتا ہو تو اسکو  چاہیے کے وہ سورہ الناس کو 41 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر کے اس کے پاس جائے اللہ کے حکم سے اس سورہ کی برکت سے محبوب اپنے دل کو آپ کے لیے نرم رکھے گا۔اور آپ محبوب کے دل میں اپنی جگہ ضرور پائیں گے۔   

گھر میں جادو یا جنات کا قبضہ ختم کرنے کے لیے عمل

اگر کسی کے گھر میں جادو ٹونہ یا کسی جن کا قبضہ ہو اور وہ کسی بھی طریقے سے جان نہ چھوڑتا ہو تو ایک عدد تانبے کا ٹکڑا لا کر اس پر سورۃ الناس مکمل لکھے اور اس پر سورۃ ابقرہ کی آیت نمبر102بھی لکھے پھر اس ٹکڑے کو پانی والے مٹکے میں ڈال کر اس پانی کا چھڑکاو اپنے گھر کے کونوں میں کرے اللہ کے حکم سے جادو اور جنات کا قبضہ وہاں سے ختم ہو گا۔   

حصول دولت و فراخی رزق کے لیے عمل

اگر کوئی دولت کے سلسلے میں دست غیب ، رزق کی کشائش اور عزت کے حصول کے لیے سورہ الناس کو روزانہ عشا کی نماز کے بعد 99 مرتبہ پڑھ کر اللہ سے اپنے ان مقاصد کی دعا کرے تو اللہ کے فضل سے دنیا میں غنی ہو گا۔ اور اس دنیا میں کسی بھی چیز کی حاجت نہیں رہے گی۔

سر درد ختم کرنے کے لیے لاجواب عمل

اگر کسی کو سر میں درد رہنے کی شکایت ہو تو روئی پر سورہ الناس کو 11 مرتبہ پڑھ کر دم کرے پھر اس روئی کے دو ٹکڑے کر لے اور ایک ایک ٹکڑا دونوں کانوں میں ڈال دے انشا اللہ اس عمل سے بہت جلد سر کا درد ختم ہو  جائے گا۔

شادی کی بندش ختم کرنے  کے لیے عمل

جادو اور بندش ختم کرنے کے لیے سورہ مریم اور سورہ طہٰ صبح کے وقت پڑھیں اور عشا کی نماز کے بعد اللہ تعالیٰ کے اسم گرامی یَا لَطِیفُ ،  یَا وَدُودُ پڑھیں۔ ان اسم مبارک کو 313،313 بار بالتریب پڑھنا ہے۔ صرف ایک ماہ یہ عمل کرنا ہے۔انشا اللہ اس کی برکت سے ہر قسم کی بندش ختم ہو جائے گی اور حیرت انگیز طور پر بہت جلد رشتہ کی بات پکی ہو جائے گی۔

دل کے مریضوں کے لیے لاجواب عمل

دل کے مریض یہ عمل کریں اول و آخر درود شریف 3بار، سورۃ الحجر کی آخری 3آیات ، 3بار پڑھیں پھر دل پر ہاتھ رکھ کر پھونک ماریں، اس عمل کو ہر نماز کے بعد تین مرتبہ کرنا ہے۔

برض (سفید داغ) سے نجات کا عمل

بعض مرتبہ جسم کے مختلف حصوں پر سفید داغ ظاہر ہو جاتے ہیں اور بعض مرتبہ وہ پھیلتے اور جسم کے مختلف حصوں پر ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے انسانی جسم کی خوب صورتی متاثر ہوتی ہے۔ایسا اکثر ناقص غذا کے استعمال سے ہوتا ہےاس کا روحانی علاج یہ ہے۔ ہر چاند کی تیرھویں ، چودھویں اور پندرھوریں تاریخ کو روزہ رکھیں اور افطار سے قبل برض سے نجات کی دعا کریں۔ اس کے علاوہ روزانہ بعد نماز عشا اول و آخر تین بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد 100 بار یَا مَجِیدُ پڑھیں۔ نماز کی پابندی کریں انشا اللہ تعالیٰ اس عمل سے برض کے داغ آہستہ آہستہ بالکل مٹ جائیں گے یہ عمل مسلسل کریں، ناغہ نہ کریں جب تک داغ دور نہ ہو جائیں۔

غصہ میں کمی کے لیے وظیفہ 

غصہ میں کمی اور اعتدال کے لیے باوضو سات بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد 187بار یَا وَدُودُ پڑھیں۔ آخر میں سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل کسی بھی نماز کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشا اللہ طبیعت میں مستقل مزاجی پیدا ہو گی اور غصہ نہیں آئے گا۔  

امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی کے لیے وظیفہ

امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی کے لیے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ روزانہ عشا کی نماز کے بعد باوضو ایک سو بار یَاحَسِیبُ پڑھیں۔ اول وآخر تین تین بار درود شریف پڑھیں۔ انشا اللہ امتحان میں اچھے نمبروں میں کامیابی حاص ہو گی۔ یہ عمل مسلسل کیا جائے ۔ اچھ کالج میں داخلہ کے لیے 100بار یَا عَظِیمُ ہر جمعرات کو بعد نماز عشا باوضو پڑھ لیں، اول و آخر سات بار درود شریف ضرور پڑھیں۔

پیٹ میں شدید درد سے نجات کے لیے عمل

سورۃ الحشر کی آخری تین آیات تیل پر دم کریں اس تیل سے پیٹ پر مالش کریں انشا اللہ تین چار بار مالس کرنےسے آرام آ جائے گااور درد ختم ہو جائے گا۔ 

کمر کے مہروں کے درد میں کمی کے لیے عمل 

مریض کے کان میں صبح شام دائیں اور بائیں کان میں سات ، سات مرتبہ اذان اور سورۃ المومنون کی آخری چار آیات پڑھ کر پھونک دیں۔ انشا اللہ آرام آ جائے گا۔ 

نسخہ جات  
 
ہر قسم کے یرقان اور ہیپاٹائٹس  کاآزمودہ  دیسی نسخہ 

یہ نسخہ ہر قسم کے یرقان کے لیے بہت کارآمد نسخہ ہے۔ ھوالشافی: گھیکوار مغز 2کلو، عرق گلاب ایک بوتل، سرکہ انگوری ایک بوتل، چینی ایک کلو، پتری فولات 20گرام ہیراکسیس 10گرام، نوشادر ٹھیکری 5گرام، نمک سیاہ 5گرام، شورہ قلمی 10گرام۔ ان ساری چیزوں کو پیس لیں۔ عرق، سرکہ ، مغز سب کو مکس کر لیں۔رات کو بھگو دیں ۔ صبح کو ہاتھ سے ملیں اور کپڑے سے چھان لیں۔ اب اس کو بوتلوں میں بھر لیں۔ ترکیب استعمال: 50گرام شربت ، ایک گلاس پانی میں مکس کر کے پیئں پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں۔

سر چکرابا بالکل ختم آزمودہ  دیسی نسخہ 

اکثر لوگوں میں چکر ایک بیماری کی شکل اختیار کر گیا ہے اس کے حل کے لیے ایک نہایت آسان دیسی علاج حاضر خدمت ہے۔ ایک پاو دہی لیں، چائے کی چھوٹی چمچ سفید زیرہ ، حسب ذائقہ تھوڑاسا نمک مکس کر لیں اگر بلڈ پریشر ہے تو نمک کی جگہ چینی ڈال لیں۔ان سب کوچیزوں کو دہی میں اچھی طرح مکس کریں اور یہ دہی ایک ہفتہ تک کھائیں زیادہ کھانے سے بھی کوئی نقصان نہیں ہے۔ انشا چکر آنا بند ہو جائیں گے۔  

بھوک نہ لگنے   کاآزمودہ  دیسی نسخہ 

اگر کسی کو بھوک نہ لگتی ہو ، گیس بہت بنتی ہو، چہرہ زرد ہو گیا ہواور چھائیاں نظر آنے لگیں تو وہ یہ دیسی نسخہ استعمال کرے۔ مفرح بارو چھ گرام صبح و شام کھائیں، غذا میں زیادہ سبزیاں اور پھل کھائیں، انگور بہت مفید ہیں۔

دمہ ، ریشہ، نزلہ  کاآزمودہ  دیسی نسخہ 

ایک پاو گھیکوار کا گودا ، ایک کلو دودھ میں پکا لیں جب پک ،پک کر کھویا بن جائے تو اتار لیں، رات کو سوتے وقت چھوٹی چمچ چائے والی کھا لیں بعد میں پانی نہ پیئں۔ ریشہ پہلے دن ہی نکل جائے گا ، سات دن متواتر استعمال کریں۔ 

 گھریلو ٹوٹکے
 
ملیریا کے حملے سے بچنے کے لیے ٹوٹکا

لیموں کا رس اگر دن میں چند بار پی لیں تو ملیریا کا حملہ نہیں ہو گا۔

سبزیوں کو جلد گلانے کے کے ٹوٹکا

خربوزے کو چھلکے کو سکھا لیں اور باریک پیس کر سفوف تیار کر لیں۔ تھوڑا سا سفوف اگر سبزیوں کو گلاتے وقت ڈال دیں تو سبزیاں جلد گل جائیں گی۔

مسوڑھوں میں درد اور ہلتے ہو ئے دانتوں کے لیے ٹوٹکا

روغن زیتون دانتوں پر ملنے سے مسوڑھے اور ہلتے ہوئے دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔

بچوں کی مٹی کھانے کی عادت ختم کرنے  کے لیے ٹوٹکا

کچھ بچے مٹی کھاتے ہیں انہیں روزانہ تھوڑی سی اجوائن کھلانے سے یہ عادت دور ہو جاتی ہے۔

بخار ختم کرنے  کے لیے ٹوٹکا

بخار ختم کرنے کے لیے ایک گلاس نیم گرم پانی لیں اس میں آدھا چمچ نمک ڈال کر پی لیں۔ انشا اللہ بخار جلدی ختم ہو جائے گا۔

گیس اور ہاضمہ کے لیے مفیدٹوٹکا

اجوائن کو پیس کر اس سے تقریباََ آدھی مقدار میں کالا نمک مکس کر لیں۔ کھانے کے بعد آدھا چمچ کھائیں۔ انشا اللہ ہاضمہ زبردست رہے گا اور کبھی گیس کی شکایت نہ ہو گی۔

ہیضہ کے لیے مفید ٹوٹکا

پیاز کا پانی تقریباَ 5تا10چمچ، کالی مرچ 10عدد کے ہمراہ گھوٹ کر ایک ایک چمچ وقفے وقفے سے پی لیں، انشااللہ شفا ملے گی۔

پیٹ کی بیماریوں کا آسان علاج 

کھانے کے بعد خشخاش صاف کر کے تھوڑی سی کھا لینے سے قبض، خشکی ، معدہ سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔ کسٹر آئل رات کو سونے سے پہلے سر میں نرم ہاتھوں سے مالش کریں۔ 

بچوں کا سوکھا پن ختم کرنے کے لیے ٹوٹکا 

مغز بادام ایک عدد، سپاری چھالیہ ایک عدد، بلیلہ زرد ایک عدد اچھی طرح پیس لیں اور ان چیزوں کا کچھ دیر پانی میں رکھ کر چھوڑ دیں پھر اس پانی کو تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد بچے کو چٹا دیں۔ کمزور بچہ دنوں میں صحت مند ہو جائے گا۔

کمر درد کے لیے آسان ٹوٹکا 

یہ نسخہ عموماََ بوڑھے اشخاص کے لیے نہایت موزوں ہے۔ رات کے وقت کمر پر روغن بادام خالص کی مالش کریں۔ چند روز کے مسلسل استعمال سے یہ عارضہ دور ہو جائے گا۔ 

برض سے نجات کے لیے ٹوٹکا

روغن قشر بادام صبح و شام برض کے داغوں پر لگاتے رہیں۔ عرصہ تک استعمال کرنا پڑے گا مگر اس سے برض کے داغ آہستہ آہستہ مٹ جائیں گے اور جلد اپنی اصلی رنگ میں آ جائے گی۔ 

مئی   2018  

 روحانی وظائف  
 
نظر بد کے لیے وظیفہ  

روزانہ نماز فجر کے بعد سورۃ اخلاص کی تلاوت کریں اور نماز عشا کے بعد تین بار آیت الکرسی پڑھ کر دعا کریں اور اپنی حیثیت کے مطابق ضرورت مندوں کی کچھ نہ کچھ مدد کریں۔

کمر اور ہرنیہ کے درد کے لیے وظیفہ  

کمر اور ہرنیہ کے درد کے نجات کے لیے ہر فرض نماز کے بعد اپنا داہنے ہاتھ کو کمر کے پیچھے رکھ لیں اور کمر اور ہرنیہ کے درد سے نجات اور شفا کی نیت کر کے 35 مرتبہ مُحمد رسول اللہ  احمد رسول اللہ ، سورہ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان کو 7،7 مرتبہ اول و آخر تین مربہ درود شریف پڑھیں  انشا اللہ کمر درد اور ہرنیہ کے درد سے شفا مل جائے گی۔

چھوٹا قد بڑھانے کے لیے وظیفہ  

بعد نماز فجر 11 بار سورہ طارق اول و آخر 5 مرتبہ درود شریف پڑھیں یہ عمل 90 دن تک کریں اس عمل کی برکت سے قد بڑھنا شروع ہو جائے گا۔

چہرہ پر رونق لانے اور داغ ، دھبے ختم کرنے کے لیے وطیفہ

وضو کر کے ایک بار درود ابراہیمی پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی ہتھلیوں پر پھونک مار کر منہ پر مل لیں۔ یہ عمل دانے، داغ دھبے سب ختم کر دے گا اور چہرے کو بارونق بنا دے گا۔

Miyan aur Biwi Main Muhabbat Ka Wazifa, Wazifa For Love Between Husband And Wife

 

 نسخہ جات  
 
جوڑوں میں درد کاآزمودہ  دیسی نسخہ 

کالے چنے دیسی 20گرام، رات کو ایک کپ تیز گرم پانی میں ابال کر رات کو بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر وہ پانی پی لیں اور چنے تل کر کھا لیں ۔ اس کے ساتھ باریک پیسی ہوئی کلونجی آدھا چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔اور جوڑوں پر اس نسخے کی مالش کریں۔ ست پودینہ 6 گرام ، ست اجوائن 6گرام، کافور 12گرام، تیل دار چینی 6گرام، تیل لونگ 6گرام، تمام ادویات آپس میں ملا کر بوتل میں محفوظ رکھیں  اس تیل کی تھوڑی سی مقدار لیکر مالش کریں اور اوپر اونی کپڑا باندھیں، ٹھنڈی ہوا نہ لگنے دیں، بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ دو ماہ تک یہ عمل کریں  انشا اللہ جوڑوں کے درد سے ہمیشہ کے لیے آرام مل جائے گا۔

ہاتھ اور پاوں پر چھالوں کی وجہ سے خارش کا علاج، سورائسز ، چنبل کا دیسی علاج

سفید ویزلین آدھا کلو، سلفاڈایاڈٰن گولیاں پچاس عدد، سپڑان ڈی ایس گولیاں پچیس عدد  لیں۔ ان سب چیزوں کو پیس کر سفوف بنا لیں۔ پھر سفید ویزلین کو ہلکی آنچ پر گرم کر لیں پھر سفوف ڈال کر چھڑی نما لکڑی سے آہستہ آہستہ مکس کرتے جائیں پھر نیچے اتار لیں ٹھنڈی ہونے پر کسی ڈبی میں بھر لیں۔ دن میں دو مرتبہ متاثرہ جلد پر لگائیں۔ خارش، دانے، چنبل اور زخم کے لیے بہت مجرب نسخہ ہے۔

شوگر کے لیے دیسی نسخہ

کالے جَو  اور کوڑ تمہ کے بیچ دونوں ہم وزن کوٹ کر کپسول بھر لیں اور روزانہ نہار منہ ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے استعمال کریں انشا اللہ شوگر آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔  

تخم سرس 100 گرام، گوند کیکر 100 گرام، تمبہ خشک 100 گرام، کلونجی 100 گرام۔ تمام چیزوں کو پیس کر کیپسول بھر لیں اور ایک کیپسو ل صبح و شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ شوگر کنٹرول ہوجائے گی اور شوگر لیول کبھی نہیں بڑھے گا۔

قبض ، بواسیر کے لیے دیسی نسخہ

تارا میرا کا بیچ 200گرام ، نیم کی نمونی کا اندرونی مغز 200 گرام ۔ دونوں کو پیس کر مکس کر لیں اور ایک چمچ صبح شام استعمال کریں۔ چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں بواسیر کا نام و نشان بھی ختم ہو جائے گا۔

نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے بہترین دیسی علاج

زرشک عقباب کی خوارک ہے جسکی وجہ سے اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے اور وہ بہت دور سے چھوٹی سے چھوٹی چیز دیکھ سکتا ہے۔ زرشک شیریں نظر کی کمزوری، اعصاب کی کمزوری اور خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے بہت لاجوب ہے ۔ پنساری کی دکان سے آسانی سے مل جاتا ہے۔ اس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے ایک چمچ صبح زرشک شیریں دودھ  کے ساتھ لیں اور چبا چبا کر کھا لیں۔ اسی طرح ایک چمچ شام کو دودھ کے ساتھ چبا چبا کر کھائیں تو نظر اور اعصابی نظام کو طاقت ملے گی۔

 گھریلو ٹوٹکے
 
ہاتھ اور پاوں کی بدبو ختم کرنے کے لیے ٹوٹکا

رات کو نیم کے پتے ایک گلاس پانی میں بھگو دیں اور صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں اور پتے پھینک دیں ۔ اس چھوٹے سے ٹوٹکے سے پاوں میں پسینہ نہیں آئے گااور نہ جوتوں اور جرابوں میں بدبو پیدا ہوگی۔ پسینہ ضرور آئے گا مگر وہ بھی نارمل اور بدبو کے بغیر یعنی جوتا اتارتے وقت آپ کو شرمندگی اٹھانی نہیں پڑے گی۔

موٹا اور صحت مند ہونے کے لیے ٹوٹکا

جو افراد بہت زیادہ کمزور ہوں ان کو چاہیے کہ وہ ایک عمدہ سیب لے کر رات سوتے وقت اس میں بڑی سوئی جس سے رضائی سیتے ہیں لے کر اس سے سیب میں چاروں طرف سے جتنے زیادہ سوراخ ہو سکتے ہیں کر لیں، پھر یہ سیب اتنے دودھ میں بھگو دیں کہ سیب دودھ کے اندر ڈوب جائے ۔ ساری رات سیب اسی طرح پڑا رہے، صبح اٹھ کر وہ سیب دودھ سے نکال کر کھا لیں اور دودھ پی لیں۔ تقریباََ گھنٹے بعد ناشتہ کریں یہ سادہ سا ٹوٹکہ طاقت کا خزانہ ہےچند مہینے ایسا کرنے سے آپ کا وزن بڑھ جائے گا۔

نکسیر کے لیے آزمودہ اور لاجواب ٹوٹکا

وہ افراد جن میں اکثر کسی بیماری یا چوٹ کی وجہ سے وائٹ سیلز یعنی سفید خون کی کمی ہو تی ہے ان افراد کو اگر ذرا سی چوٹ لگ جائے تو ان کا خون روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ نسخہ نکیسر کو روکنے کے لیے لاجوب ہے۔ پیپتے کے سبز پتے لے کر اُن کا رس نکال کر مریض کو تھوڑا تھوڑا کر کے پلائیں انشا اللہ جسم میں سفید خلیوں کی کمی دور ہو جائے گی اور نکیسر آنا بند ہو جائے گی۔

جن افراد کی نکیسر بہتی ہو اور کسی طرح نہ رک رہی ہو وہ تھوڑے سے بھینس کے دودھ کے مکھن میں چاہور کی ٹکیاں 3عدد پیس کر ملا کر کھائیں تو ناک سے بہنے والی نکیسر فورا رک جائے گی۔ چاہور کی ٹکیوں کو پودینہ کی ٹکیاں بھی کہتے ہیں پنساری سے پودینے کی ٹکیاں مانگیں تو مل جائیں گی  ۔ نکیسر کے لیے یہ دونوں ٹوٹکے بہت آزمودہ ہیں۔

بالچھڑ یعنی بالوں کا ختم ہونا کے لیے آسان ٹوٹکا

آم کے اچار کا ایک سال پرانا تیل یعنی جو آم کا اچار ایک سال پرانا ہو اس کا تیل بالچھڑ والی جگہ پر روزانہ لگائیں جس سے بال دوبارہ اگ آئیں گے صرف پندرہ سے بیس دنوں میں بال گرنا بند ہو جائیں گے اور نئے بال اگ آئیں گے۔

چہرے کے غیر ضروری بال ختم کرنے کا ٹوٹکا

چہرے کے غیر ضروری بال ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی لے لیں۔ پہلے منہ پر اچھی طرح لیپ کریں۔ پھر ٹشو پیپر رکھ کر برش سے دوبارہ لیپ کریں۔ تھوڑا خشک کرنے کے بعد منہ سے ٹشو پیپر اتار لیں۔ ایسا کرنے سے چہرے کے غیر ضروری بال ختم ہو جائیں گے۔

مٹھی بھر سونف اور ایام کے درد گارنٹی کے ساتھ ختم

ایام کے دردوں کے لیے سونف بہت ہی مفید ہیں۔ ایام آنے سے دو تین دن پہلے مٹھی بھر سونف کھائیں، چبائیں اور اس کا پانی نگلنا شروع کر دیں۔ خاص کر نہار منہ اس کا کوئی نقصان نہیں جتنے زیادہ دن سونف کھائیں اتنا زیادہ فائدہ ہو گا۔ ہمیشہ کے لے ایام کے درد سے نجات مل جائے گی۔

رنگت میں نکھار او ر سیاہ حلقوں سے نجات کے لیے ٹوٹکا  

رات کو 5عدد بادام گریاں پانی میں بھگو دیں، صبح ان کا چھلکا اتار کر نہار منہ بادام چبا کر اس طرح کھائیں کہ منہ کا تھوک باداموں میں اچھی طرح مکس ہو جائے۔ اس کے بعد ایک کپ دودھ پی لیں۔ رنگت نکھرے گی اور انشا اللہ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گے۔

موٹاپے سے نجات کے لیے ٹوٹکا

تلی ہوئی چیزیں مثؒلاََ پراٹھے، چیس، پکوڑےاور چاول نہ کھائیں۔ صبح ناشتہ سے پہلے ایک چمچ شہد اور ایک لیموں کا رس ڈالیے اور چٹکی بھر کلونجی کے دانے منہ میں ڈال کر پانی کے ساتھ پی لیں۔ دوپہر کو جو کا دلیہ کھائیں۔ وزن آہستہ آہستہ کم ہو جائے گا۔

گردے کا درد ختم کرنے کے لیے ٹوٹکا

اگر کسی کو گردے کا درد ہو رہا ہو اور پیشاب بھی رکا ہوا ہو تو اس کو فوراََ تیز پتی کا قہوہ بنا کر دیں ، چینی بالکل نہ ڈالیں اس کے پینے سے اس کا پیشاب جاری ہو جائے گا اور درد بھی ختم ہو جائے گا۔

خونی بواسیر کے لیے بہترین ٹوٹکہ

سرخ پھٹکڑی لیں ، اس کا پاوڈر بنا لیں اور ایک چائے والا چمچ اس پاوڈر کا لیں اور اس کے اوپر ایک گلاس دودھ پی لیں تو خونی بواسیر سے ہمیشہ کے لیے جان چھوٹ جائے گی۔ یہ ٹوٹکا بے شمار لوگوں کا آزمایا ہوا ہے۔   

یورک ایسڈ کا آسان ترین علاج

یورک ایسڈ ایک بیماری ہے جس میں جسم کا درد بڑھ جاتا ہے۔ ڈاکٹر کی دوائی معدہ خراب کر دیتی ہے اس کے کے بہترین ٹوٹکا یہ ہے کہ نیاز بو کے پتوں کی چٹنی پودینے کی طرح بنا لیں 7دن اس چٹنی کو کھانے کے ساتھ کھائیں تو انشا اللہ یورک ایسڈ ختم ہوجائے گا۔

گردے کی پتھری کے لیے ٹوٹکا

جن لوگوں کو گردے کی پتھری کا مسئلہ ہو تو اس کے لیے ایک لیموں روزانہ ایک گلاس پانی میں ملا کر پی لیں تو پتھری انشا اللہ نہیں بنے گی اور اگر بنی ہوئی ہے تو نکل جائے گی اور دوبارہ نہیں ہو گی۔

جلے ہوئے حصے پر نشان ختم کرنے کا ٹوٹکا

ایک پاو کسٹر آئل لیں اور آدھ کلو دودھ لیں ۔ دودھ کو گرم کر یں اور اس میں کسٹر آئل مکس کر دیں۔ اس کے بعد ٹھنڈا ہونے پر متاثرہ جگہ پر لیپ کریں۔ تین لیپ کے بعد جلے ہوئی جگہ پر نشان ختم ہو جائے گا اور زخم بھی ٹھیک ہو جائے گا۔

پیٹ میں درد سے نجات کے لیے ٹوٹکا  

ایک چھٹانک چھوٹی الائچی اور ایک چھٹانک میتھرے کے بیچ لیں ان کو کوٹ کر مکس کر لیں۔ آدھ چمچ صبح و شام کھائیں۔ اس سے پیٹ کا درد ٹھیک ہو جائے گا ۔

ہائی بلڈ پریشر کو نارمل کرنے کے لیے ٹوٹکا

ایک کپ پانی ابال لیں اس میں چند دانے چائے کی پتی کے ڈال دیں۔ اس کو تھوڑا ابال آئے تو اتار دیں اور اس میں دو تین قطرے لیموں کے رس کے ڈال دیں اور ایک چمچ شہد ملا دیں۔ قہوے کی طرح پی لیں ، ہائی بلڈ پریشر فورا نارمل ہو جائے گا۔

جون   2018  

 روحانی وظائف  
 
ڈینگی وائرس کے  لیے وظیفہ  

اول آخر درود شریف 3،3 بار پڑھ کر سورہ انعام کی آیت نمبر 45کو 21 مرتبہ پڑھ کر یقین کامل سے دم کریں اور اس کے ساتھ سورہ انعام کی آیات 16،17 لکھ کر اپنے گھر میں لگا دیں انشا اللہ تمام گھر والے اس موذٰ وائرس سے محفوظ رہیں گے۔

زیادہ بولنے کی عادت کو ختم کرنے کے لیے وظیفہ 

صبح و شام 21 مرتبہ سورہ لقمان کی آیت نمبر18 اول و آخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پینے سے خیالات اور جذبات پر قابو آ جاتا ہے اور اس وظیفہ کے پڑھنے والے کی لوگوں کے دلوں میں عزت بڑھتی ہے۔ 

گھر میں بے سکونی ختم کرنے اور محبت اور آپس میں احترام بڑھانے کے لیے وظیفہ 

جس گھر میں بہت زیادہ بے سکونی ہو اور آپس میں کسی کی نہ  لگتی وہ گھر میں ہر وقت توں توں ، میں میں ہوتی رہے تو اگر گھر کا کوئی بھی فرد رات کو سونے سے پہلے 100 بار سورہ بنی اسرائیل کی آیت 53 اول و آخر درود شریف پڑھ کر گھر والوں کا تصور کر کے دم کر دیں تو اس وظیفہ کی برکت سے آپس میں میل محبت، حسن سلوک ، ادب و احترام  بڑھتا ہے اور آپس میں جاچاتی ختم ہو جاتی ہے یہ عمل کم ازکم چالیس روز تک جاری رکھیں اور چلتے پھرتے کثرت سے درود شریف کا ورد کرتے رہیں۔ 

 نسخہ جات  
 
نوزائیدہ بچے کو صحت مند اور خوب صورت کرنے کاآزمودہ  دیسی نسخہ 

شہد ، بادام، روغن، زیتون کا تیل، کسٹر آئل ان سب کا ایک ایک قطرہ ملا کر پیدائشی بچے کو پہلے چند ماہ چٹائیں پھر کچھ مہینوں کے بعد صبح و شام دو ، دو قطرے پلائیں جیسے جیسے بچہ بڑا ہو قطرے بڑھاتے جائیں  یہ بہت لاجواب ٹانک ہے اس کے استعمال سے بچہ صحت مند ، خوب صورت  اور موٹا ہو گا۔ 

بواسیر کے لیے کامیاب نسخہ 

چھلکا 25 گرام، کول ڈوڈے 25 گرام، تبا شیر 25 گرام، کوزا مصری 25 گرام، چھوٹی الائچی 25 گرام، ان چیزوں کو پیس کر سفوف بنا لیں ، آدھا چمچ  صبح و شام سات دن تک یا 21 دن تک استعمال کریں جس قسم کی بھی بواسیر ہو گی انشا اللہ تعالیٰ ختم ہو جائے گی۔ بہت آرام دہ دوائی ہے اس سے موہکے یقینی ختم ہو جاتے ہیں۔  

گھریلو ٹوٹکے
 
الٹی اور قے سے نجات کے لیے آزمودہ ٹوٹکا 

اگر کسی کو الٹی یا قے ہو رہی ہو تو اس کے لیے پودینے کے چھ یا سات پتے اور درمیانی سائز کی پیاز کو چوتھائی حصہ لے کر ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر بٹے سے کچل کر اس کا ایک چمچ رس نکال لیں اور مریض کو پلائیں اس کے پلانے سے فوراََ الٹی اور قے بند ہو جائیگی۔ 

کمزوری اور تھکن دور کر نے کا ٹوٹکا

اگر کسی کو کمزوری یا تھکن محسوس ہو رہی ہو تو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ چینی اور چوتھائی چمچ نمک حل کر پی لیں ایک سے دو گلاس پینے سے تھکن فورا ختم ہو جائے گی۔ 

بالوں کو صحت مند بنانے کے لیے ٹوٹکا

لوکی کو چھیل کر کدو کش کر لیں پھر ایک کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کریں ، تیل گرم ہو جائے تو اس میں کدو کش کی ہوئی لوکی ڈال دیں اور تیز آنچ پر ہلکا سنہرا یا براون ہونے پر چولہے بند کر دیں اور ٹھنڈا ہو جائے تو کسی چھلنی سے چھان کر کسی بوتل میں ڈال دیں اور استعمال کریں اس کے استعمال سے بال خوب صورت ، گھنے اور صحت مند ہو جائیں گے۔

پائے کی بدبو سے نجات کے لیے ٹوٹکا

لوگ پائے کی بدبو کی وجہ سے اسے پکانے سے گھبراتے ہیں ۔ لیکن اگر پائے گلاتے وقت اس میں تھوڑا سا سفید زیرہ ، دار چینی اور لونگ ڈال دی جائیں تو گھر میں ناگوار مہک نہیں آئے گی اور پائے بھی مزیدار بنے گئے۔

سر کی خشکی ختم کرنے کے لیے ٹوٹکا 

چقندرکے پتوں کو ابال کر اس کے پانی سے سر دھونے سے سر کی خشکی ختم ہو جاتی ہے۔ 

چہرے کی دل کشی کے لیے ٹوٹکا 

ایک چمچ لیموں کا رس، ایک چمچ کھیرے کا رس اور ایک چمچ گاجر کا رس لیں تینوں کو آپس میں ملائیں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ عمل چہرے کی دل کشی میں بے پناہ اضافہ کا سبب بنے گا۔ 

 

Benefits Of Parsnip, Radish Or Health Benefits of Moli In Urdu

 

Falij o Laqwa Ka Rohani Ilaj Aur Deski Ilaj

 

Demak ke Khatmay ka Asan Tarika, How to Kill Termites Effectively

 

Kalwanji Se ilaj In Urdu | Kalonji Ke Faaidy | Kalonji Ke Tel Ke Faaidy | Health Benefits Of Black Seeds-کلونجی سے ہر بیماری کا علاج

 

Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart

 

Benefits of Stone on Health-Luck Stone Benefits

 

Remove Magic and Nazar-e-Baad In Islam

 

Benefits of Bismillah In Urdu-Bismillah ka Wazifa for Success, Increase Wealth, Increase Memory Power and Financial Crises

 

Benefits of Bismillah In Urdu-Bismillah ka Wazifa for Success, Increase Wealth, Increase Memory Power and Financial Crises

 

Gout Joint Pain Treatment- Uric Acid- Joron ka Dard

 

How To Get Rid Of Lizards In Your House

 

Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart

 

Remove Magic and Nazar-e-Baad with Rock Salt Or Namak

 

Rizk Main Isafay Ka Amal

 

Jado Se Nijayat Ka Amal-جادو کے شکار یہ نقش لکھ کر پہن لیں، جادو ہمیشہ کے لیے ختم

 

Wazifa For Get Job With Guarantee

 

Wazifa for Earn Money

 

Wazifa for Neck Pain Treatment

 

Skin Allergy Treatment In Urdu | Allergy Ka Desi Aur Rohani ilaj

 

Wazifa For Removing Pimples-Keel Mohasay Khatam Karne Ka Tarika

 

Muhabbat Hasil Karne Ke Liye Wazifa- Wazifa For Love Marriage In Urdu

 

Gumshuda Cheez K Lehe Wazifa

 

Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart

 

Kalwanji Se ilaj In Urdu | Kalonji Ke Faaidy | Kalonji Ke Tel Ke Faaidy | Health Benefits Of Black Seeds-کلونجی سے ہر بیماری کا علاج

 

How to Use Ginger for Back Pain Relief

 

How To Cure High Blood Pressure And Cholesterol Forever

 

Mitti Se ilaj Aur Multani Mitti Ka Mask

 

Phulbehri , Bars Ka Desi Aur Rohani Ilaj In Urdu

 

Cure Diabetes With Methi and Karela Best Home Remedies for Diabetes

 

Teeth Whitening Tips In Urdu

 

Yarkan ka Desi Aur Rohani Ilaj in Urdu

 

Hath Paon ki Jalan ka ilaj In Urdu

 

How to Get Rid of Gingivitis

 

How to Naturally Lose Belly Fat in a Week

 

Gout Joint Pain Treatment- Uric Acid- Joron ka Dard

 

How To Get Rid Of Lizards In Your House

 

Spread the love
About admin 2014 Articles
Please feel free to contact us or send your comments. [email protected]

3 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published.