Wazifa For Week Eyesight- Nazar Ki Kamzori Ka Ilaj- Home Remedy For Week Eyesight In Urdu

Wazifa For Week Eyesight- Nazar Ki Kamzori Ka Ilaj- Home Remedy For Week Eyesight In Urdu

Zindgi ki tmamam khoobsoorti ankhon yani eyes say hy. Aj ky dor mein shaid hi koi shks esa ho jis ki nazar ya eyesight bilkul theek ho. Hr ik ko nazar yani eyesight ki zaroor hefazat karni chayi ta k nazar kabi kamzor na ho. Yahan main aap ko nazar ko teez karney k waziaf, totkey aur desi ilaj bata raha houn jin se aap ki nazar bout tez ho jahe ge aur aap ko nazar k elaj k lehe kisi Doctor k pas nai jana pare ga.

Wazifa For Week Eyesight

After every Namaz  recite under mentioned Ayat 11 times  and move your hands over your eyes . This is a Roohani Wazifa for the weak eyesight.  

 آنکھوں کی کمزوری دور کرنے کے لیے گھریلو نسخے، ٹوٹکے اور روحانی وظائف 

یوں تو جسم کا ہر حصہ یکساں اہمیت رکھتا ہے لیکن آنکھیں قدرت کا عطا کردہ ایسا بیش بہا تحفہ ہے کہ جس سے انسان قدرت کے رنگوں اور حسن و دلکشی سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔ آنکھوں پر ذرا سی توجہ دے کر ہم ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آنکھوں کی بیماریوں سے نجات پا سکتے ہیں۔

نظر کی کمزوری ختم کرنے کا 100٪ گارنٹی شدہ نسخہ

ززشک کا پودا ہومیو پیتھی میں جگر اور گردے کی پتھری کے علاج کے لیے لاجواب مانا جاتا ہے۔ زرشک کو سملو بھی کہا جاتا ہے۔ زرشک بینائی تیز کرنے کے لیے بھی بہت لاجواب چیز ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عقاب زرشک کھاتا ہے اسی وجہ سے اس کی نظر بہت تیز ہوتی ہے اور بڑھاپے میں بھی اس کی نظر کمزور نہیں ہوتی  ہے۔ روزانہ صبح زرشک کے کچھ دانے چبا لیں لیکن چھ گرام سے زیادہ نہ کھائیں ۔ زرشک کے استعمال سے نظر تیز ہو جائے گی اور آنکھوں کی بہت سے بیماریوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

زرشک ، جگر ، دل اور معدے کو تقویت بخشتی ہے۔ یرقان، گردے کی پتھری اور بواسیر میں بھی بہت مفید ہے۔زرشک کا استعمال روزانہ اپنا معمول بنا لیں اور عینک سے نجات پائیں۔

نظر کی کمزوری ختم کرنے کا وظیفہ

ہم سب جانتے ہیں کہ قرآن میں ہر بیماری کا علاج موجود ہے۔ نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے یہ وظیفہ پڑھیں تو عینک سے نجات مل جائے گی اور نظر تیز ہو جائے گی۔ آنکھیں کبھی درد نہیں کریں گی، آنکھوں سے کبھی پانی نہیں آئے گا۔ اس قرآنی آیت کا ترجمہ اس طرح ہے” یقینا ََ تو اس سے غفلت میں تھا لیکن ہم نے تیرے سامنے سے پردہ ہٹا دیا پس آج تیری نگاہ بہت تیز ہے” حوالہ پارہ نمبر 28، سورہ ق، رکوع نمبر 2، آیات نمبر 22۔ یہ آیت یاد کر کے ہر نماز کے بعد 11 مرتبہ پڑھیں اور اپنی انگلیوں پر پھونک ما ر کر تین دفعہ آنکھوں پر لگائیں انشا اللہ نظر کبھی خراب نہیں ہو گی۔  

 نظر کی کمزوری کا آسان نسخۃ

نظر کی کمزوری کے لیے یہ نسخۃ استعمال کریں۔ بادام 100گرام، اخروٹ 100 گرام، سونف 100 گرام، سبز الائچی 10 گرام ، سفید مرچ 10گرام اور مصری ایک پاو۔ تمام چیزوں کا سفوف بنا کر ان کو آپس میں اچھی طرح مکس کر لیں ، تین ٹائم ایک چمچ دودھ کے ساتھ کھائیں ۔ نوٹ شوگر کے مریض مصری کے بغیر یہ نسخہ استعمال کریں۔

نظر کی کمزوری لوگوں کا ایک بہت بڑا اور اہم مشترکہ مسئلہ ہے۔ جو لوگ عینک کا استعمال کرتے ہیں ان کو عینک کے ساتھ کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نظر تیز کرنے کے لیے لوگ ڈاکٹری اور حکیمی نسخے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہمارے بزرگوں نے بھی نظر کی کمزوری دور کرنے کے لیے کئی فارمولے بنائے ہیں جن سے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں۔

نظر کی کمزوری دور کرنے کا فارمولا

موٹے اور چکنے کاغذ پر 2گول دائے بنائے جائیں۔ ایک دائرے میں سرخ رنگ بھر لیں اور دوسرے میں نیلا رنگ۔ اب کاغذ کو کسی گتے ، ہارڈ بورڈ ، فارمیکا وغیرہ پر چپکا کر سامنے آنکھوں کے برابر دیوار پر لٹکا دیں۔ اب سرخ رنگ کے دائرے کو دس منٹ دیکھیں، پھر نیلے رنگ کے دائرے کو دس منٹ دیکھیں۔ بس ان دائروں کو روزانہ دیکھنے کر مشق کرتے رہیں۔ چند ہی روز میں نظر میں ٹھہراو پیدا ہو جائے گا اور نظر تیز ہونا شروع ہو جائے گی۔

اس مشق کر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جب ہماری نظر کا فوکس خراب ہو جاتا ہے تو نظر کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ عینک کے لینز اسی فوکس کو قائک کر دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹھیک نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر ہم لینز کے بغیر کسی بھی طریقہ سے اپنی آنکھوں کا فوکس ٹھیک کر لیں تو ہماری نظر ٹھیک ہو جائے گی اور عینک اتر جائے گی۔ یہ طریقہ ہر قسم کی نظر کی کمزوری ، سفید اور سیاہ موتیے اور آنکھوں کے دوسرے امراض کا علاج ہے۔

آنکھوں کی حفاظت کی لیے ٹپس

اپنے دونوں ہاتھ کی ہتھلیوں کو آپس میں اچھی طرح رگڑیں یہاں تک کہ وہ گرم ہو جائیں اب انہیں اپنی آنکھوں پر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں  یہ عمل دن میں کئی بار کریں۔   

ہر تین سے چار سکینڈ ز کے بعد آنکھوں کو چھپکائیں  اس سے آنکھ پر کام کے بوجھ کے اثرات ختم ہو جاتے ہیں اور آنکھیں فریش ہو جاتی ہیں۔

کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد عام طور پر نظر کی کمزوری کا شکار رہتے ہیں ایسے افراد کو چاہیں کہ وہ اپنی آنکھوں کو پانی سے دھو لیں اس دوران پانی کو زور زور سے آنکھوں پر چھینٹے ماریں۔ یہ عمل دن میں چار ، پانچ مرتبہ کریں۔

روزانہ صبح واک کو اپنا معمول بنا لیں کیوں کہ صبح کی واک آنکھوں کو تازگی اور سکون دیتی ہے۔

گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں بھی خراب نہیں ہو گی۔

 

Remove Magic and Nazar-e-Baad In Islam

Benefits of Bismillah In Urdu-Bismillah ka Wazifa for Success, Increase Wealth, Increase Memory Power and Financial Crises

Benefits of Stone on Health-Luck Stone Benefits

Ya Azeemu Wazifa Benefits

Download Ism e Azam Calculator And Find Names Adad Ism e Azam

Ism e Azam-How You Know Your Ism E Azam-Formula to Know Ism e Azam

Remove Magic and Nazar-e-Baad with Rock Salt Or Namak

Benefits of Surah Rahman

Ilm Ul Adad Se Apny Naam K Adad Nikalne Ka Tariqa-Numerology-Adad-e-Qamri

Wazifa For Get Job With Guarantee

Wazifa for Earn Money

Turmeric Tea Benefits Turmeric Tea Recipe

Tibb-e-Nabawi Treatment of Stomach Acidity

Adrak Ke Faide – Ginger Benefits

Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart

Benefits Of Eating Black Pepper-Kali Mirch Ke Fayde

How to Use Ginger for Back Pain Relief

Phulbehri , Bars Ka Desi Aur Rohani Ilaj In Urdu

Yarkan ka Desi Aur Rohani Ilaj in Urdu

Hath Paon ki Jalan ka ilaj In Urdu

How to Get Rid of Gingivitis

How To Get Rid Of Lizards In Your House

 

 

About admin 698 Articles
Please feel free to contact us or send your comments. [email protected]

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.