Sonf Ke Fawaid – Saunf Ke Fayde – Health Benefits of Fennel Seeds

Sonf Ke Fawaid – Saunf Ke Fayde – Health Benefits of Fennel Seeds
 
Health Benefits of Fennel Seeds

Fennel is a herb used as a spic and possesses a sweet taste that is similar to anise. It is an essential ingredient in the Mediterranean cuisine and traditional sweet in Pakistan. It is native to the South European region but is consumed well in all of the other parts of world. It is a two meter plant with dark green leaves and yellow flowers.

Saunf ko English main fennel seeds bhi kehty hain. Sonf k fawaid bahot zeyada hain blky saunf ko aik karishmati dawa kehty hain. Is article main benefits of funnel seeds yani sounf kay fawaid in urdu ka zikar kya jaraha hy.

Saunf, is basically used as a spice and fragrance from the olden days. There are so many health benefits of saunf (fennel seeds) such as it is used to break up congestion, ease in different types of coughing and relieve gas. Saunf seed oil is also used in many traditional medicines as anti-septic, anti-spasmodic, digestive, expectorant, stimulant and tonic. Here you can get the best tips and suggestions that how to use saunf in your daily life. 

سونف شفا بخش ، قوت بخش، سونف کے طبی فوائد

سونف پاک و ہند، جاپان، ہانگ کانگ اور یورپ میں پائی جاتی ہے۔ سونف کے عرقیات اور روغنیات نکالے جاتے ہیں ۔ قدیم یونانی لوگ اس کا استعمال بہت زیادہ کرتے تھے۔طب یونانی کی مشہور دوا شربت بروری میں سونف کے بیج اور اس کی جڑ شامل کی جاتی ہے۔ سونف کو باقاعدہ استعمال کرنے سے گردےاور مثانے میں پتھری نہیں بنتی اور اگر پہلے سے پتھری موجود ہو تو اس کے استعمال سے پتھری خارج ہو جاتی ہے۔ سونف میں خواتین کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس مٰں ایک ہارمون ایسٹروجن پایا جاتا ہے جو خواتین کے لیے بہت موثر ہے۔ سونف دودھ پلانے والی ماں کے لیے بھی مفید ہے اس کے استعمال سے دودھ کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔عرق سونف لیکوریا میں بھی فائدہ مند ہے۔ حیض کی باقاعدگی بھی ختم کرتا ہے۔ موٹاپے کا شکار عورتیں اگر روغن سونف کا استعمال کریں تو چربی کم ہو جائے گی۔

سونف کو بادیان بھی کہتے ہیں۔ پان زیادہ تر پان میں کھائی جاتی ہے۔ سونف پیٹ کے درد، ہاضمے، قوت بینائی ،کمزوری دماغ اور قوت ہاضمہ کے لیے بہت مفید ہے۔ سونف جسے عام لوگ بہت معمولی چیز سمجھتے ہیں اپنے اندر بڑے غذائی کمالات چھپائے ہوئے ہے۔ سونف کا کیمیائی تجزیہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ 100گرام سونف میں 6 فیصد رطوبت، 10فیصدپروٹین، 10فیصد چکنائی اور 25 فیصد کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ اس میں فاسفورس، کیلشیم، فولاد ، سوڈیم، پوٹاشیم، ریبو فلاوین، نایاسین اور وٹامن سی شامل ہیں۔ سونف کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ 100 گرام سونف میں 370کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ سونف کے بے شمار طبی فوائد ہیں سونف شفا بخش، قوت بخش اور مقوی دماغ ہے ۔ سونف سے بدہضمی ، قبض ، کھانسی ، دماغ کی کمزوری، منہ کی بدبو اور معدے کی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ یہ آرٹیکل پڑھ کے آپ ضرور سونف اپنے گھر میں رکھیں گے اور روز مرہ کی زندگی میں اس کا استعمال یقینی بنائیں گے۔

سونف شفا بخش ، قوت بخش، سونف کے طبی فوائد

سونف کے پودے کے پتے ہاضم ، اشتہا انگیز اور محرک ہوتے ہیں اس کا ذائقہ خوشگوار ہوتا ہے ۔ سونف کے پتے رطوبتیں بڑھاتے ہیں اس لیے اس کے استعمال سے پیشاب کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

سونف مقوی باہ اور خون کا اخراج روکنے میں بھی بہت موثر ہے۔ اس ک استعمال معدے کی گیس خارج کرتا ہے، بلغی مواد کے اخراج کو بڑھاتا ہے اور سانس کی نالیوں کو صاف کرتا ہے۔ سونف مختلف ادویات میں خصوصاََ معدے کی بیماریوں کے علاج میں ضرور شامل ہوتا ہے۔

سونف کا استعمال نظام ہضم کے لیے بہت مفید ہے۔ چھوٹے بچوں کو تھوڑی مقدار میں  دینا کاربوہائیڈریٹ ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سونف سے دماغ کی کمزوری، غنودگی، بدہضمی، قبض، کھانسی اور معدے کی بیماریوں کے علاج کے لیے گارنٹی شدہ نسخے بتا ئے جا رہے ہیں جن  کو استعمال کر کے آپ گھر بیٹھے بہت آسان طریقے سے ان بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

غنودگی ختم کرنے کے لیے سونف کا استعمال

نیند کی زیادتی یعنی غنودگی اور ہر وقت طبیعت کی سستی کو بھگانے کے لیے بھی سونف لاجواب ہے۔6ماشہ سونف آدھا لیٹر پانی میں جوش دیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اس میں نمک ملا کر صبح شام استعمال کریں غنودگی اور سستی ختم کرنے کے لیے بہت زبردست نسخہ ہے۔

پیٹ کے درد سے نجات کے لیے سونف کا استعمال

12گرام سونف، 12گرام اجوائن،6گرام کالا نمک باریک پیس لیں اور کھانے کے بعد استعمال کریں۔ پیٹ درد کے لیے بہت مفید ہے اس کے ساتھ معدہ درست ہو جائے گااور کھانا بھی جلد ہضم ہو گا۔

 سر درد سے نجات کے لیے سونف کا استعمال

ایک گرام سونف کو آدھے گلاس پانی میں ملا کر اس میں شکر ڈال کر خوب ہلائیں۔سر درد کو ختم کرنے کے لیے بہت مفید نسخہ ہے۔

سینے اور معدے کی جلن ختم کرنے کے لیے سونف کا استعمال

12گرام سونف، 12گرام الائچی،6گرام پودینہ لیں اور ان کو باریک پیس لیں۔ پیٹ کی جلن، معدہ کی گیس اور غذا کو جلد ہضم کرنے میں بہت مفید ہے۔

نزلہ زکام ختم کرنے کے لیے سونف کا استعمال

ایک تولہ سونف کوٹ کر آدھ کلو پانی میں بھگو کر 3گھنٹے بعد جوش دیں۔ آدھا پاو پانی رہ جائے تو چینی ملا کر استعمال کرنے سے نزلہ زکام سے نجات مل جاتی ہے۔اس کے ساتھ اگر لونگ بھی ڈال دے جائیں تو زیادہ مفید ہے۔

سونف کے استعمال میں احتیاطی تدابیر

حاملہ عورتیں سونف کا استعمال نہ کریں۔ دو سال سے کم عمر کے بچوں کو روغن سونف استعمال نہ کروائیں۔ مرگی کے مریض بھی سونف کے استعمال سے پرہیز کریں۔

Sounf Ke Desi Tibi Fawaid in Urdu 

Sounf Ke Desi Tibi Fawaid in Urdu

Saunf Benefits For Increase Memeory Power In Urdu 

saunf benefits for increase memeory power in urdu

Saunf Benefits For Improve Eyesight In Urdu 

Saunf Benefits For Improve Eyesight

Saunf Khane Ke Fayde In Urdu 
 
sonf benefits
 
Sonf Ke Fawaid 

Sonf Ke Fawaid

Search Meta Tags

Sonf Ke Fawaid-Saunf Ke Fayde-Health Benefits of Fennel Seeds-sonf k nuqsanat-saunf khane ke fayde in urdu-sonf ka pani-saunf ke side effects in urdu-saunf ke fayde-sonf in English-saunf benefits for weight loss in urdu-sonf benefits-saunf ke fawaid in urdu-fennel seeds benefits in urdu-saunf ke fayde-Fennel Seeds Benefits in Urdu-Sounf Ke Desi Tibi Fawaid in Urdu

 

Joron Ke Dard Ka Ilaj Joint Pain Treatment In Urdu

 

Kamzor Bachon Ko Mota Karne Ka Tariqa- Gain Weight Fast Tips In Urdu

 

Kamar Dard Ka Ilaj Sirf 1 Din Mein Kamar Dard Say Nijat-Back Pain Home Remedies

 

Chehre Ke Daag Dhabe Aur Baal Khatam Karne Ka Tarika

 

Mun K Chalon ka ilaj-Munh kay Alsar ka ilaj- Maday K Ulcer Ka Ilaj

 

Bawaseer Ka Garailo Ilaj Ubqari Nuska | Bawaseer Ka Rohani Ilaj | Koni Bawaseer Se Nijat K Lehe Wazifa

 

Pait K Keeray Ka Ilaj By Ubqari Totkay

 

How To Remove Hair From Face Permanently Naturally

 

Treatment for Allergies, Ear Pain In Urdu- Kaan K Dard Ka Ilaj

 

Spread the love
About admin 2012 Articles
Please feel free to contact us or send your comments. itechnhealth@gmail.com

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.