The word Falaq means dawn or day break while the world Nas means mankind or people. Both the surahs have been preferred to as Al-Ma’uzatain meaning “the two verses for seeking refuge”, refers to the last two chapters of the Qur’an.
Recite this Darood Sharif 11 Times.
Recite Surah Falaq 11 Times.
Recite Surah Nas 11 Times.
Recite this ayat 1100 Times, after reciting this ayat recite Darood Sharif 11 Times.
معوذ تین (قل اعوذ برب الفلق ، قل اعوذ برب الناس) سورہ الناس، سورہ فلق کو معوذ تین کہا گیا ہے۔ معوذ تین کو روحانی علاج میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ اگر یہ نیک اور صالح لوگوں کی زبان سے کرایا جائے تو اللہ کی حکم سے شفا مل جاتی ہے۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک مرتبہ بیمار ہو گئے۔ رسول کریم ﷺ نے ان کے لیے دعا فرمائی اور سورۃ اخلاض میں موجود اللہ کے اسمائ کے ذریعے آپ کو دم کیا۔
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنی جسمانی تکلیف اور درد کی شکایت کی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اپنا ہاتھ درد والی جگہ پر رکھو اور پڑھو
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ کو کوئی تکلیف ہوتی تو آپ ﷺ اپنے اوپر معوذات پڑھتے۔ جب آپ کی تکلیف بڑھ جاتی تو میں آپ ﷺ پر معوذات پڑھتی اور آپ کا دست مبارک حصول برکت کے لیے آپ کے بدن پر پھرتی۔ (صیح بخاری)
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے عقبہ! ان دونوں سورتوں کے ذریعے تعوذ پڑھو کیونکہ کوئی پناہ چاہنے والا (ان کے علاوہ) ان جیسے کلمات سے پناہ حاصل نہیں کر سکتا۔ (ابوداود)
جس کسی پر جادو، نظر بد یا جنات کا اثر ہو وہ خود معوذ تین پڑھے اور اپنے اوپر دم کرے اگر خود نہ کر سکتا ہو تو کوئی بھی پاک صاف ہو کر باوضو حالت میں معوذ تین پڑھ کر اس کے اوپر دم کر سکتا ہے ۔ انشا اللہ جادو، بدنظر اور جنات سے حفاظت مل جائے گی۔ اور ان چیزوں کا اثر ختم ہو جائے گا۔معوذ تین کے اندر ہر قسم کی شَر تکلیف جسمانی ہو یا روحانی ، تمام مخلوق سے حفاظت کا سامان موجود ہے۔ معوذ تین پڑھنے سے ناپاک اور خبیث ارواح اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ معوذ تین شَر سے حفاظت، حسد، جادو اور سحر وغیرہ سے محفوظ رہنے کی دعا ہے۔
معوذ تین میں شامل دوسری سورت مبارکہ جن و انس کی شکل میں موجود شیاطین کی ضرر رسانیوں اور تبا ہ کاریوں سے حفاظت کی طلب و چاہت پرمشتمل ہے۔ ان دونوں با برکت سورتوں نے ہر قسم کے شر و فساد اور نقصان پہنچنے کے ذرائع کا سدباب کر دیا ہے او ر کسی بھی حادثے کے درپیش ہونے سے قبل ہی ان کے تدارک و حفاظت کے حوالے سے ان دونوں سورتوں کا بڑا عمل دخل ہے۔
سرکار ددو عالم ﷺ نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ہر نماز میں قرات کی وصیت فرمائی تھی۔امام ترمذی ذکر کرتے ہیں کہ اس وصیت میں دراصل ایک بڑے اہم راز اور نکتے کا بیان ہے کہ اس مبارک وصیت پر عمل کی برکت سے انسان ایک نماز سے دوسری نماز کے درمیان کے اوقات میں ہر قسم کی حوادث سے محفوظ ہو جائے گا۔ اور آقا کا فرما ن ہے کہ معوذ تین کسی بھی حفاظت اور پناہ کے طالب کے لیے ان سے اچھی پناہ گاہ نہیں ہے۔
امام ترمذی نے یہ بات بھی ذکر کی ہے کہ آنحضرت ﷺ پر گیارہ گرہیں لگا کر جادو کیا گیا تھا۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام یہ دونوں سورتیں لے کر نازل ہوئے ۔ آپ ﷺ ایک ایک آیت پڑھتے جاتےاور ایک ایک گرہ کھلتی جاتی یہاں تک کہ ساری گرہیں کھل گئیں ، اور آپ ﷺ بالکل چست و توانا ہو گئے۔ اللہ پاک ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے۔(آمین)
Maoz Teen Sa Hasad aur Jadoo Ka Ilaj-Maoz Teen Sa Hasad aur Jadoo Ka Ilaj-Jadu Ko Torny Ka Wazifa-Har La ilaj Bemari Ke Liye Nabwi Wazifa – Har Bimari Ka Ilaj-Mauzatain ki fazilat-Al-Ma’uzatain-Benefits of Surah Al-Falaq- Benefits of Surah An-Nas- The Virtues of Surahs Al-Falaq and An-Nas-Buri Nazar Remedies in Islam buri nazar utarne ke totke- Evil Eye Treatment Islam- Buri Nazar Ki Dua- Nazar e Bad Ka ilaj- Buri Nazar Utarne Ka Tarika- Buri Nazar Se Bachne Ki Dua
Jado Se Nijayat Ka Amal-جادو کے شکار یہ نقش لکھ کر پہن لیں، جادو ہمیشہ کے لیے ختم
Download Ism e Azam Calculator And Find Names Adad Ism e Azam
Ism e Azam-How You Know Your Ism E Azam-Formula to Know Ism e Azam
Wazifa For Diseases of Heart, Wazifa for Heart Pain, Wazifa for Heart Attack, Dua for Heart
Muhabbat Hasil Karne Ke Liye Wazifa- Wazifa For Love Marriage In Urdu
Leave a Reply