How To Gain Weight, Wazan Badhane Ka Tarika In Urdu- Weight Gain Tips

How To Gain Weight, Wazan Badhane Ka Tarika In Urdu- Weight Gain Tips

Due to modern life style most of the people are looking tips for losing their weight but in some cases, people also want to gain weight quickly. Here we are sharing some useful weight gain tips in Urdu. If you want to gain weight then read this article at the end it will help you to gain weight quickly with the help of proper foods.

Wazan Badhane Ka Tarika In Urdu

Wazan Badhane Ka Tarika In Urdu

Useful Weight Gain Tips In Urdu

Useful Weight Gain Tips In Urdu

Mota Hone Ka Desi Nuskha

Mota Hone Ka Desi Nuskha

Gain Weight with Food Tips in Urdu
 
وزن بڑھانے کے آسان قدرتی طریقے

اکثر لوگ وزن کم کرنے کی فکر میں رہتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو وزن بڑھانے کے لیے ہر کوشش کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ اس کی سب سے اہم وجہ صحیح غذا کا نہ لینا ہے اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں کچھ تبدیلیاں لا کرآپ اپنےوزن میں تیزی سے  اضافہ کر سکتے ہیں ۔ 

وزن میں اضافہ کرنے کے لیےسب سے ضرروی چیز ہے کہ آپ کو  اپنی غذا کو بڑھانا پڑے گا۔ وزن میں اضافہ کے لیے اپنی غذا کو آہستہ آہستہ بڑھائیں ۔ ایک ہی دفعہ میں بہت زیادہ کھانے کی کوشش نہ کریں ۔ عام طور پر جو کھانا آپ کھاتے ہیں اس میں ایک چپاتی یا چاول کی مقدار میں اضافہ کریں ۔ روز کھانے والے پھل میں ایک پھل کا اور  ان غذاؤں کو اپنی غذا میں شامل کر کے بھی آپ اپنے وزن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

یہاں پر کچھ آسان گھریلو طریقے بتائے جا رہے ہیں جو کہ بالکل قدرتی ہیں اور ان کا کوئی سائیڈ ایفکیٹ نہیں ہے۔ وزن میں اضافے کے لیے آج کل اکثر نوجوان مارکیٹ میں دستیاب ناقص فوڈ سپلنمنٹ کا استعمال کرتے ہیں جو آپ کے وزن میں اضافہ تو کر دیتے ہیں مگر ساتھ ہی یہ آپ کی صحت کو تباہ کر دیتے ہیں  ۔ فوڈ سپلمنٹ کا دوسرا بڑا نقصان یہ بھی ہے کہ جیسے کی آپ ان کا استعمال ترک کرتے ہیں آپ کا وزن پھر سے کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ فوڈ سپلمنٹ کے استعمال سے عام طور پر بلڈ پریشر، گردے کی بیماریاں اور معدے کی بیماریاں جنم لیتی ہیں اس لیے یہ ضروری ہے کہ اگر آپ وزن بڑھانے کے خواہش مند ہیں تو قدرتی خوراک کے استعمال سے وزن میں بتدریج اضافہ کریں اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہاں وزن میں اضافے کے لیے کچھ قدرتی طریقے بتائے جا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ وزن میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں یہ نسخے بچے، جوان، مر د اور عورتیں سب ہی استعمال کر سکتے ہیں ان کا کوئی نقصان نہیں ہے۔

دودھ  کے استعمال سے  وزن بڑھانے کا طریقہ

دودھ میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔اگر آپ کو دوھ پینا پسند نہیں ہے تو آپ  دودھ کو دوسری غذاؤں کے ساتھ شامل کر کے وزن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ روزانہ دو گلاس دودھ پی کر ۱۴ گرام پروٹین حاصل کر سکتے غذائیت سے بھرپور دودھ لیجئے جس میں فیٹس بھی شامل ہوں۔خشک دودھ اور ڈبے والے دودھ میں انرجی نہیں ہوتی اس لیے قدرتی دودھ کا استعمال کریں۔

انڈوں  کے استعمال سے  وزن بڑھانے کا طریقہ

انڈے پروٹین کا خزانہ ہیں ۔ ہر سو گرام سے ۱۳ گرام پروٹین حاصل ہوتی ہے۔ انڈوں میں وٹامن اے اور وٹامن بی ۱۲ کی موجودگی انہیں غذائیت سے بھرپور بناتی ہے ۔اپنے ناشتے میں انڈے شامل کریں تل کر یا ابال کر جیسے چاہے کھائیں۔ دیسی انڈوں کے استعمال سے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اگر دیسی انڈوں پر شہد ملا کر دودھ کے ساتھ ایک ماہ تک کھائیں تو صرف ایک ماہ میں وزن میں حیران کن اضافہ ہو جاتا ہے۔

کیلے  کے استعمال سے  وزن بڑھانے کا طریقہ

وزن بڑھانے کے لیے کیلے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ایک کیلے میں ۱۰۱ کیلوریز ہوتی ہیں ۔ اس میں کا ربوہائڈریٹ کی موجودگی ورزش کے بعد کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرتی ہے۔ اکثر کھلاڑی توانائی بحال کرنے کے لیے کھیل کے درمیان کیلے کھاتے ہیں۔کیلے کا ملک شیک بھی بنا کر پی سکتے ہیں ۔  

آلوکے استعمال سے  وزن بڑھانے کا طریقہ

وزن میں اضافے کے لیے آپ کی غذا ۴۰ فیصد پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پر مشتمل ہونی چاہئیے۔ آلو میں کاربوہائڈریٹ اور امائنوایسڈ وافر مقدار میں ہوتے ہیں جو انہیں وزن بڑھانے کا ذریعہ بناتے ہیں ۔ زیادہ غذائیت حاصل کرنے کے لیے آلو کے چھلکے نہ اتاریں ۔ اس کے علاوہ آپ شکر قندی بھی کھاسکتے ہیں۔اگر آپ وزن بڑھانے کے لیے آلو کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ابلے ہوئے آلوں پر نمک چھڑک کر کھائیں اس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

چکن کے استعمال سے  وزن بڑھانے کا طریقہ

بہت سے باڈی بلڈرز اپنی خوراک میں چکن شامل کرنا نہیں بھولتے ۔ ۱۰۰ گرام چکن میں ۲۵ گرام پروٹین ہوتے ہیں۔ چکن کو اپنی غذا میں شامل کریں ایک ہی ماہ میں بہترین نتائج حاصل ہونگے۔ وزن میں اضافے کے لیے چکن کے قیمے کو ابال لیں اور اس پر کالی مرچ چھڑک کر کھائیں اس سے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے ۔

مکھن کے استعمال سے  وزن بڑھانے کا طریقہ

اگر آپ کو مکھن پسند ہے اور آپ اپنے وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو مکھن کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں ۔ اس میں فیٹس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے ۔ ۱۰۰ گرام مکھن ۸۱ گرام فیٹس ہوتے ہیں ۔ لیکن مکھن کا استعمال مناسب مقدار میں کریں کیونکہ مکھن میں موجود خالص فیٹس خون کی نالیوں میں جم سکتے ہیں۔ جو دل کی بیماری کا باعث بنتاہے۔

Disadvantages Of Bodybuilding Side Effects In Urdu- Bodybuilding Ke Nuksan

 

Bachon Mein Khoon Ki Kami Ka Ilaj In Urdu- Blood ki Kami

 

Kamzor Bachon Ko Mota Karne Ka Tariqa- Gain Weight Fast Tips In Urdu

 

Benefits Of Dry Date, Choharay Ke Fayde In Urdu

 

Qad Barhane Ka Wazifa For Increase Height In Urdu

 

Wazan Kam Karne K Tariqy -Pait Kam Karne K Totkay-Weight Lose Tips In Urdu

 

Quick Weight Lose Tips In Urdu

 

Healthy Tips In Urdu For Men Above 30 Years

 

The Best and Easiest Ways to Increase Height

Search Meta Tags

How To Gain Weight, Wazan Badhane Ka Tarika In Urdu- Weight Gain Tips-Quick Weight Gain Foods in Urdu – Wazan Barhane Wali Gazain-How to Gain Weight -Foods For Weight Gain In Urdu-Wazan Badhane Ka Tarika In Urdu-How to Gain Weight with Food Tips in Urdu-Wazan Badhane Ka Tarika in Urdu- useful weight gain tips in Urdu- jaldi mota hone ka tarika in urdu-wazan barhane ka tarika-How to gain weight in one month in urdu- wazan badhane ka tarika-Mota Hone Ka Desi Nuskha- Wazan Badhane Ka Tarika-How To Weight Gain Fast-mota hone ya wazan badhane ka tarika-wazan barhana ka tarika-Wazan Barhane Ka Asaan Tarika-wazan barhana ka tarika-Wazan Barhane Ka Asaan Tarika-Weight Gain Tips In Urdu-Wazan Barhane Ka Asaan Tarika- Shahad Say Wazan Badhane Ka Asan Nushka

Spread the love
About admin 2012 Articles
Please feel free to contact us or send your comments. itechnhealth@gmail.com

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.