The origin of Dua-e-Qarashiyyah is in Syriac language and religious scholor translate it into Arabic language to help people. Here I am providing Dua e Qarrashiyyah for people who want to recite this language in Arabic. This most powerful dua revealed on Hazrat Isa (A.S). The religious scholar said that Ism-e-Azam has hidden in this dua.
There are 33 special methods of reciting this dua. I am sharing some benefits of dua e qarrashiyyah in this article. You can also download Dua e Qarashiyyah android app in your mobile phone from link given below.
[AdSense-B]
دعا ئے قرشیہ حضرت عیٰسی علیہ السلام پر نازل ہوئی اور یہ دعا ایک نایاب دعا ہے۔اس دعا کے بے انتہا فوائد ہیں۔ قدیم بادشاہوں نے اس کی ایک ایک خاصیت کو آزمایا تھا اور اور اکثر اس سے فوائد حاصل کیے۔ قدیم عاملین نے اپنی کتب و رسائل میں دعا کا تذکرہ فرمایا ہے۔ یہ دعا اپنے اندر 33خواض رکھتی ہے جو کہ یہاں تحریر کیے جا رہے ہیں۔
جو کوئی روزانہ اس دعا کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کو کشف کی صلاحیت عطا فرمائے گا۔ وہ شخص لوگوں میں محض ٹھہرے گااور اس کے کام آسان ہو جائیں گے۔
جو شخص روزانہ نماز فجر کے فرض اور سنتوں کے درمیان اس دعا کو 10مرتبہ پڑھے گا وہ ارواح اور پریوں کا مشاہدہ کرے گا۔
جو شخص لوگوں میں باوقار ہونا چاہتا ہو وہ اس دعا کو پڑھ کر عطر گلاب پر دم کرے پھر اس عطر کو اپنے چہرے پر لگائے تو لوگ بے پناہ عزت کریں گے۔
اگر یہ دعا پانی پر دم کر کے حملا عورت کو یہ پانی پلایا جائے تو ولادت میں آسانی ہو گی اور بچہ فوراََ پیدا ہو جائے گا۔ عورت کو بچے کی پیدائش میں تکلیف نہیں ہو گی۔
کسی حاکم یا جج کے سامنے پیش ہونے سے پہلے اگر دعائے قرشیہ کو 5مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں تو وہ مہربان ہو جائے گااور خلاف نہ ہو گا۔
اگر اس دعا کو 3مرتبہ پڑھ کر سرمہ پر دم کر یں اور پھر یہ سرمہ اپنی آنکھوں میں لگاکر جس کسی کے پاس جائیں گے اُس شخص کا دل آپ کے لیے نرم ہو جائے گا اور وہ نرمی سے آپ کو پیش آئے گا۔
اگر کوئی عورت بانجھ پن کا شکار ہو یا اولاد پیدا ہو کر مر جاتی ہو تو یہ دعا عرق گلاب اور زعفران سے تحریر کر کے اس عورت کو پلایا جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اولاد پیدا ہو گی اور وہ زندہ رہے گی۔
اگر کسی کو اپنی محبت میں مبتلا کرنا ہو تو 7دانے گندھک کے لے کر ہر دانے پر 7مرتبہ یہ دعا پڑھ کر دم کریں اور اور ساتھ اس شخص کا نام بمعہ والدہ بھی پڑھیں پھر ان کو آگ میں ڈال دیں۔ اس عمل سے وہ فرد آپ کی محبت میں مبتلا ہو جائے گا۔ یہ عمل صرف جائز مقاصد کے لیے ہی کر سکتے ہیں ورنہ نقصان ہو گا۔
اگر دشمن سے بچنا ہو تو یہ دعا 5 مرتبہ دم کر لیں اور دشمن کی طرف پھینک دیں دشمن آپ سے دور بھاگ جائے گا۔
اگر کسی کے بال گرتے ہوں تو وہ شخص 10مرتبہ پانی پر دم کر کے اس پانی سے سر کو دھوے ۔ بال گرنا بند ہو جائیں گے ۔ یہ عمل بالوں کو خوبصورت اور لمبا کرنے کے لیے بھی کر سکتے ہیں۔ بال دھوتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ دم کیا ہوا پانی نالی میں نہ گرے بلکہ کسی برتن میں جمع کریں اور بعد میں اس پانی کو مٹی میں بہا دیں۔
اگر اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں تو ہر مقصد میں کامیابی ہو گی۔
اگر کوئی شخض آپ سے ناراض ہے اور آپ ناراضگی ختم کرنا چاہتے ہیں تو یہ دعا کسی میٹھی چیز پر 5دفعہ دم کر کے ناراض شخص کو کھلائیں انشااللہ بہت جلد ناراضگی ختم ہو جائے گی۔
[AdSense-A]
اس دعا کو اگر لکھ کر گھر میں آوایزاں کریں تو گھر میں خیر و برکت ہو گی اور رزق میں اضافہ ہو گا۔
اگر اس دعا کو زعفران اور عرق گلاب سے لکھ کر اپنی قیمتی چیزوں میں رکھ دیں تو وہ چوری ہونے سے اور آگ لگنے سے محفوظ رہی گی۔
اگر کسی کا دسمن طاقت ور ہو اور اس سے جان کا خظرہ ہو تو منگل کے دن کدو لے کر اس پر یہ دعا 41مرتبہ پڑھ کر دم کریں پھر چاقو سے کدو میں ایک گڑھا سا بنا دیں۔ پھر تین مرتبہ یہ دعا پڑھ کر اُس گڑھے میں دم کریں اور دشمن کے ہلاک ہونے یا سخت بیمار ہونے کا تصور کریں۔ اور پھر اس کدو کو کسی کانٹے دار درخت پر باندھ دیں۔ جب کدو سوکھ جائے گا تو دشمن سخت بیمار ہو جائے گا۔یہ عمل ناحق نہ کریں ورنہ سخت نقصان ہو گا۔
اگر دو افراد کے درمیان دشمنی پیدا کرنی ہو تو اس دعا کو لکھ کر پھر دونوں کے نام بمع والدہ اور مقصد تحریر کریں اور کسی خار دار درخت پر لٹکا دیں۔ مطلوبہ افراد کے درمیان دشمنی پیدا ہو جائے گی۔ یہ عمل صرف اور صرف جائز مقاصد کے لیے کیا جاسکتا ہے ورنہ نقصان کا خدشہ ہے۔
اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ اس کا دشمن گھر بار چھوڑ کر آوار ہ ہو کر دربدر پریشان پھرتا رہے تو کالی بلی کے خون سے اس دعا کو لکھ کر جنگلی کوے کےپر میں باندھ کر اسے چھوڑ دے۔ دشمن آوارہ اور پریشان ہو کر دربدر ہو جائے گا۔
اگر کوئی اس دعا کو لکھ کر اپنے پاس رکھے تو سفر میں آسانی ہو گی اور سفر کے دوران تھکاوٹ محسوس نہ ہو گی۔
اگر کوئی اس دعا ئے مبارکہ کو لکھ کر مردے کے کفن میں رکھ دے تو وہ عذاب سے محفوظ رہے گا۔
اگر کوئی چاہے کہ لوگ اس کے خلاف نہ بولیں تو اس دعا کو کسی چمڑے پر لکھ کر زمین میں دفن کر دے۔ مقصد پورا ہو گا۔
اگر کوئی سخت بیمار ہو اور لاعلاج قرار دیا ہو تو زعفران و عرق گلاب سے دعا لکھ کر پانی سے دھو کر مریض کو پلا دیں۔ تندرست ہو جائے گا۔
اگر کوی عورت کی اولاد نہ ہوتی ہو یا بیٹا پیدا ہو کر فوت ہو جاتا ہو تو یہ دعا لکھ کر عورت کے گلے میں تعویز بنا کر ڈال دیں۔ انشااللہ اس عمل سے اللہ تعالیٰ اولاد کی نعمت عطا فرمائیں گے۔
اگر کسی مرد کی مردانہ طاقت کم ہو گی ہو تو سات دن تک یہ دعا لکھ کر دھو کر اس مرد پلائیں اس کی مردانہ طاقت میں اضافہ ہو جائے گا۔
اگر کسی آسیب زردہ پر یہ دعا پڑھ کر دم کریں تو آسیب بھاگ جائے گا۔
اگر مردہ کے غسل والے پانی پر یہ دعا تلاوت کریں اور پھر اس پانی کو کسی ظالم دشمن کے گھر میں ڈال دیں۔ تو دشمن کا گھر ویران ہو جائے گا۔
اگر کوئی قرض میں مبتلا ہو اور قرض نہ اتر رہا ہو تو دو رکعت نماز نفل ادا کر کے نصف شب کو یہ دعا پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے قرض کے ادا ہونے کی دعا کرے تو انشا اللہ ایسے اسباب پیدا ہو جائیں گے کہ قرض ادا ہو جائے گا۔قرض کی ادائیگی کے لیے اس دعا کو کم ازکم 41مرتبہ پڑھیں۔
اگر کو ئی شخض خوف سے پناہ چاہتا ہو تو اس دعا کو 5مرتبہ پڑھ کر اپنے اردگرد دم کر دے۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے محفوظ رہے گا۔
اگر مرد اور عورت کے درمیان میں لڑائی جھگڑا اور نااتفاقی ہو تو اس دعا کو لکھ کر پانی سے دھو کر مرد اور عورت دونوں کو پلائی جائے اور لکھ کر اُن کے تکیہ میں ڈال دیں۔ دونوں میں محبت پیدا ہو جائے گی لڑائی جھگڑا ختم ہو جائے گا۔
اگر کسی کو مسہ کی تکلیف ہو تو دعا کو لکھ کر گلے میں ڈال دیں ۔ انشا اللہ صحت عطا ہو گی۔
اگر گھر میں وبائی امراض ہو تو اس دعا کو لکھ کر گھر کے دروازے پر آویزاں کر دیں ۔ انشا اللہ اس دعا کی برکت سے گھر وبائی امراض سے محفوظ رہے گا۔
اگر کسی چینی کے برتن پر اس دعا کو لکھ کر سحر ، جادو تونہ کے مریض کو شہد میں گھول کر کھلا دیں تو سھر ، جادو ٹونہ کے اثرات ختم ہو جائیں گے اور مریض صحت مند ہو جائے گا۔
Download Ism e Azam Calculator And Find Names Adad Ism e Azam
Ism e Azam-How You Know Your Ism E Azam-Formula to Know Ism e Azam
Prize Bond Lucky Number Through ilum ul adad, Prize Bond Wining Method
Surah Naas se jado aur sehar ka elaj- Benefits of Surah Naas in Urdu
https://itechnhealth.com/kawab-ki-tabeer-maloom-karna-in-urdu-kawab-nama-determination-of-dreams/
Leave a Reply