Here we are sharing with you some best job interview tips. Follow this tips can help you to get job. Always keep these tips in mind and practice them for gaining job.
Before going to interview you should prepare yourself for interview, you should be in well dress for success, be confident, be polite and avoid to mistakes.
Walking into an interviewer’s office in a neat-pressed suit, manicured nails, polished shoes and well-done shave can help you bag those instant free marks. Whereas, on the other hand, showing up at the interview just out of bed can totally turn your interviewer off.
Interviewers appreciate a good sense of humor, No need to be a comedian while given interview for job.
Several people among us are not very used to communicating in English in their everyday life, hence lack fluency. That long pause can really butcher the impression of a very potential candidate. Therefore, make sure that you have put your room mirror to better use by practicing a little bit of public speaking and get your speech in rhythm. Also it is best to gain proper English training from a professional trainer.
Make sure that you have gotten enough sleep a night before, because yawning with a wide open mouth or having red zombie eyes is not going to work my friend.
نوجوانوں کے لیے ملازمت کا انٹرویو بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ماہرین نے اس موضوع پر گہری تحقیق کر کے پتا چلایا ہے کہ حققیت میں انٹریو میں کامیابی کے لیے آپ کو چند بنیادی سوالات کی تیاری ضرور کرنی چاہیں تاکہ آپ انٹریو کے دوران باقی سوالات کا جواب دے سکیں۔انٹریو کے دوپہلو ہوتے ہیں ملازمت دینے والا جاننا چاہتا ہے کہ آپ کمپنی کے لیے موزوں ہیں یا نہیں۔ اسی طرح آپ بھی یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کمپنی آپ کے لیے موزوں ہے کہ نہیں۔
ملازمت کے حصول کے لیے عام طور پر انٹرویو کے مرحلے سے گزرنا ہوتا ہے، جو کہ آپ کی ملازمت کے مستقبل کے تعین میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہےَ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سوال و جواب کا ایک رسمی سیشن ہے، لیکن یہ بات ضرور ذہن نشین رکھیں کہ انٹریو براہ راست رابطے کا ایک ذریعہ ہے۔ جس میں آپ کی مہارت ، شخصیت، ذہانت ، رجحانات اور صلاحیتوں کا جانچا جاتا ہے۔ اس لیے انٹرویو کی پہلے سے ہی اچھی تیاری کر کے اپنی قابلیت کا اچھے طریقے سے اظہار کریں تاکہ انٹریو کرنے والا آپ سے متاثر ہو سکےاور آپ کو ملازمت کے لیے بہترین اور موزوں ترین امیدار سمجھے۔انٹریو کے عمل کو غیر سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے کیونکہ آپ کے مستقبل کا انحصار اس پر ہے۔انٹریو سے قبل ادارے کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ادارے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں ریسرچ کریں۔ کمپنی کے مسائل کو جاننے کی کوشش کریں اور ان کے حل کے لیے اہم اقدامات تجویز کریں ۔انٹریو کے لیے اپنے کوائف کی اضافی کاپیاں اور ریفرنسز بھی اپنے پاس رکھیں۔
آ ج کل کے دور میں نوکری حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے بعض اوقات آپ کو متعدد انٹرویو دینے کے بعد بھی نوکری نہیں ملتی جس کی وجہ سے اکثر لوگ مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے اس کی ناکامی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے۔ یہاں ہم آپ کو ایسی ٹپس بتا رہے ہیں جو آپ کو نوکری حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو ں گی ان ٹپس پر عمل کر کے آپ یقینا پراعتماد ہو جائیں گے۔
سب سے پہلے آپ کو ہر وقت یہ تیار ی کر لینی چاہیں یعنی اپنے بارے میں بہت سے سولات اور جوابات تیار کرنے چاہیے تاکہ جب آپ سے انٹریو لیا جائے تو آپ فورا پراعتماد طریقہ سے ان سولات کے جوابات دے سکیں۔ مثلا آپ کی خاص کوالٹی کیا ہے؟ آپ یہ جاب کیوں کرنا چاہتے ہیں؟آپ کے تجربات کا کامیابیاں کیا ہیں؟آپ اس شعبہ میں کیوں دلچسپی رکھتے ہیں؟ آپ کی مضبوط اور کمزور پہلو کون سے ہیں؟ ان سولات کے کم ازکم 30 سکینڈز کے جوابات ہر وقت تیار رکھیں۔
انٹرویو کی تیاری کے لیے چند امور کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔
مناسب لباس: انٹرویو کے لیے پروفیشنل لباس کا انتخاب کریں۔ عام روٹین کے لبا س سے اجتناب کریں۔
وقت کی پابندی: مقررہ وقت سے پہلے پہنچے کیونکہ انٹرویو کے لیے دیر سے پہنچنا بہت منفی تاثر چھوڑتا ہے۔
خود اعتمادی: خود اعتمادی ضروری چیز ہے لیکن ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی اور خوش آمد اچھی بات نہیں ہے۔
باڈی لینگوئج اور پروفشنل ازم : انٹرویو کے دوران اپنی باڈی لینگوئج پر بھی دھیان رکھیں، پروفشنل انداز میں گفتگو کریں، چہرے پر مسکراہٹ اور دوستانہ رویہ رکھیں۔ موبائل فون کو کمرے میں داخل ہونے سے پہلے بند کر دیں۔انٹرویو کرنے والے کی بات توجہ سے سنیں اور اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کریں کہ وہ کیا پوچھنا چاہتا ہے۔سولات کے جوابات سوچ سمجھ کر دیں ، غیر ضروری گفتگو سے پرہیز کریں۔انٹرویو کے عمل میں دلچسپی دکھائیں اور کسی بھی مرحلے پر بیزاری کا اظہار نہ کریں۔
آپ کی بڑی خصوصیات کیا ہیں؟
آپ کی بڑی کمزوریاں کیا ہیں؟
آپ نے کس میں ماسٹر کیا ہوا ہے؟
اس مضمون کو پڑھنے کا آپ کو کیا فائدہ ہوا؟
آپ نے اس مضمون کا انتخاب کیوں کیا؟
آپ یہاں کام کرنے میں کیوں دلچسپی رکھتے ہیں؟
ہم آپ کو کیوں جاب دیں؟
آپ پانچ سال بعد اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
آپ کے شوق کون سے ہیں؟
یہ وہ فرضی سوالات ہیں جن کو ذہن نشن رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ انٹرویو دیتے وقت آپ ان سولات کے بھرپور طریقے سے جواب دے سکیں۔ انٹریو کے دوران زیادہ مغرور لہجا یا زیادہ جھکا ہوا لہجہ بھی نہ اپنائیں ، انٹرویو کے دوران سب سے اہم بات جس کو پرکھا جاتا ہے وہ آپ کی حاضر دماغی ہے۔ آپ سولات کے جوابات جوش سے زیادہ ہوش سے دیں، مثال کے طور پر اکثر انٹرویو کے دوران یہ سوال ضرور پوچھا جاتا ہے کہ آپ یہ جاب کیوں کرنا چاہتے ہیں ؟ تو اس کے جواب میں آپ اچھی کہانی بنائیں جس میں اس جاب کو حاصل کرنے کا شوق اور لگن انٹرویو لینے والے کو نظر آئے ۔
انٹرویو کے دوران جھوٹ سے اجتنا ب کریں۔ انٹریو کے دوران اپنے مستقبل کے عزائم کو اس طرح بیان کریں کہ انٹرویو لینے والے کو اندازہ ہو یہ مستقبل میں بھی ہمارے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انٹریو کے دوران زبان کی گرفت کو بھی مدنظر رکھیں کسی اچھے استاد سے انگلش اور اردو پر عبور حاصل کریں تاکہ آپ کی زبان کی جھجک ختم ہو جائے۔ اس کے علاوہ آپ انگلش نیوز چینل کو سنئے۔ انگلش نیوز پئیرز پڑھیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی حالات حاضرہ پر مکمل نظر رکھیں ۔ ملکی اور غیر ملکی پالیسز پر اپنا ایک خاص ردعمل ذہن میں ضرور رکھیں۔
آپ اپنے تجرے سے بتائیں کہ آپ کس طرح کمپنی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔آپ انٹرویو کرنے والے کو کوئی ایسا مشغلہ بتائیں جو کسی نہ کسی طرح جاب میں آپ کی رہنمائی کرتا ہو۔ آپ یہ بھی ضرور تاثر دیں کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں۔ آپ کی دل چسپی سے یہ بات نظر آنی چاہیں کہ آپ اس جاب کو حاصل کرنے کے لیے کتنا شوق رکھتے ہیں۔اگر کوئی سوال دوبارہ پوچھا جائے تو آپ کبھی یہ نہ کہیں کہ آپ اس سوال کا پہلے جواب دے چکے ہیں۔
انٹرویو کے بعد ذاتی طور پر ضرور اندازہ لگائیں کہ انٹرویو کیسا رہا۔ اپنی غلطیوں سے سکھیں اور اپنی خوبیوں میں مزید بہتری لائیں تاکہ مستقبل میں آپ اچھی طرح سے انٹریو دے سکیں۔ اگر آپ کو ملازمت کے لیے نہیں چنا گیا تو مایوس مت ہوں بلکہ اپنے پروفشن میں مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے کوشش کریں۔ہم امید کرتے ہیں کہ ان اچھے اور سادہ طریقوں پر عمل کر کے آپ ضرور انٹرویو میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کر پائیں گے۔
Job Interview Tips In Urdu-Interview Tips For Jobs-Interview Tips For Students- Interview Questions-Interview Tips In Urdu-Job Interview Questions And Answers
2019 Prize Bond Draw Schedule From January 2019 to December 2019 Prize Bond Draw Schedule
How To Win Prize Bond Wazifa For Win Prize Bond Lucky Number Prize Bond Wining Method
Apney Naam K Adad Maloom Karney Ka Tariqa Janiya Ilum ul Adad Ki Roshni Main
Download Calendar 2019 And 1440 Hijri Islamic Calendar With Important Dates
Guide to Buying a UPS In Urdu- List of Good UPS Companies Name- Price of UPS-Price of Batteries
How To Increases IQ and Brain Power Through Modern IQ Test, Score Range of IQ Test
Download Unique Calendar 1947-2047 – Calendars fro the 20th and 21 Century – New Year Calendar 2018
Leave a Reply