How To Increase Brain Power-Tips To Improve Your Memory

How To Increase Brain Power-Tips To Improve Your Memory

A strong memory depends on the health of your brain. There are lots of things you can do to improve your memory. Anyone can improve memory, as long as they are not suffering from memory loss disease. If you want to improve your memory, there are a number of things you can do. Sometimes we memorize a lot of thing but in short we forget it and stuck suddenly which is the biggest problem and we face a lot of difficulties and some times we ashamed forget some important points so everybody want to have strong memory.  This article is especially for students, teachers, scholars, aged people, child who are not intelligent in studies.  If you want to have a strong memory then recite this wazifa daily and also offer namaz, because who offered namaz daily their memory is always strong.

Wazifa For Strong Memory

Recite Darood Sharif 11 times.

Read Surah –E-Nisa (Ayat No. 113), 131 times

then blow on water and drink this water.

Do it for 21 days.

Inshallah with the help of god you memory will improve and you would not forget anything.

Wazifa memory power

How to improve memory power-how to sharpen memory-How to increase brain power-how to increase intelligence-what is brain-Wazifa For Brain Power-Wazifa For Sharp Memory-Wazifa For Success In Exam-Sharp Memory-Good Memory-How to Improve Your Memory-Tips to Sharpen Mind- Boost Brainpower-Tips for a Better Memory

[AdSense-B]

Tips To Improve Your Memory In Urdu

[AdSense-A]

 
یاداشت بہتر بنانے کے لیے لازوال اور باکمال نسخہ جات

اچھی یاداشت اللہ تعالیٰ کا بہترین عطیہ ہے ۔ اس یاداشت ہی کی بدولت ہم امتحانات میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ اور زندگی کے ہر میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر آپ لاپروائی کا مظاہرہ کریں گے تو آپ کی قوت حافظہ کم ہوتی جائے گی۔آپ یہ بات تک بھول جائیں گے کہ تھوڑی دیر پہلے آپ نے کھانے میں کیا کھایا تھا۔ جس طرح جسمانی طاقت میں اضافہ ممکن ہے اسی طرح ذہنی طاقت میں بھی اضافہ ممکن ہے۔ طالب علموں کے لیے اچھی یاداشت کا   ہونا بہت ضروری ہے بعض طلبہ امتحانات میں صرف اس وجہ سے ناکام ہو جاتے ہیں کہ ان کی یاداشت اچھی نہیں ہوتی۔ یاداشت دراصل سیکھنے کا عمل ہے جسے بار بار دہرانے سے بہتر کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات قطعی غلط ہے کہ ذہین لوگوں کے دماغ عام لوگوں کے دماغ سے مختلف ہوتے ہیں۔ ان کے دماغ اور عام شخص کے دماغ میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔ بہترین یاداشت صرف مکمل توجہ، دماغی غذا کا استعمال اور گہرے مطالعے سے بڑھتی ہے۔ نیچے دئیے گئے طریقوں پر عمل کر کے آپ بھی اپنی یاداشت حیرت انگیز طور پر طاقت ور بنا سکتے ہیں۔

یاداشت بہتر بنانے کا بہترین طریقہ

یاداشت بہتر بنانے کے لیے ایک موثر طریقہ یہ ہے کہ کسی خاص مضمون کو آپ دو سے تین مرتبہ پڑھیں۔ اس کے بعد کتاب بند کر دیں۔ اب کاغذ قلم لیں اور جو کچھ تھوڑی دیر قبل پڑھا ہے اسے مختصر طور پر لکھنے کی کوشش کریں۔ خلاصہ لکھنے کے بعد کتاب کھول کر یہ دیکھیں کہ آپ کو کون کون سی اہم باتیں یاد نہیں رہی اور آپ ان کو کاغذ پر نہیں لکھ سکے۔ اسی طرح مسلسل مشق کرنے سے آپ کی یاداشت بہت بہتر ہو جائے گی اور زندگی بھر آپ کا حافظہ کمزور نہیں ہوگا۔

دماغ کیا ہے، دماغ کی غذا کیا ہے، ، ذہنی اور اعصابی کمزوری کا علاج، نسان کا علاج

دماغ کھوپڑی جیسے محفوظ مقام کے اندر موجود ہوتا ہے۔ مردوں میں اس کا وزن تقریباََ 1200گرام اور عورتوں میں 910گرام تک ہوتا ہے۔ پاگل افراد کے دماغ کا وزن 610سے 620گرام تک ہوتا ہے۔ دماغ 40برس کی عمر تک مکمل ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہر دس سال کی عمر میں تقریباََ 30گرام کم ہو جاتا ہے۔

دماغ کی کمزوری کے اسباب

کثرت جماع ، غم، دن کو بہت زیادہ سونا، بے خوابی ، عشق، فقر ، بہت زیادہ گری یا بہت زیادہ سردی، سر پر چوٹ لگنا، بہت ٹھنڈے پانی سے نہانا، کثرت شراب نوشی، رات کو زیادہ جاگنا دماغ کی کمزوری کے اسباب ہیں۔

یاداشت بڑھانے کے لیے آزمودہ نسخہ

سفوف برہمی 10تولہ، روغن زرد 40تولہ، مغز خیار ین 1تولہ، مغز کدو 1تولہ ، مغز بادام 1تولہ، مغز بادام 1تولہ، مال کنگنی 5تولہ، الائچی سفید 2تولہ، بوٹی سنکھا ہولی ڈھائی تولہ، ستارو 2تولہ ، مغز خربوزہ 1تولہ، مغز تربوز 1تولہ، ست گلو 1تولہ ، مصری 1تولہ،

ترکیب دوائی

سفوف برہمی کو آدھ سیر پانی میں ڈال کر خوب جوش دیں۔ نصب رہ جانے پر گھی داخل کر کے پانی خشک کر لیں۔ بعد بعدازاں باقی تمام اشیا ملا کر خوب گھوٹ کر تیار کر لیں۔ایک چمچ روزانہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

دوائی کے فوائد

اس نسخہ کو استعمال کرنے والے کی قوت حافظہ بہت بڑھ جاتی ہے۔ یاداشت اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ عقل حیران ہو جاتی ہے، ایک بار جو چیز پڑھ لیں گے وہ مدتوں نہیں بھولے گی۔ اعلی درجہ کی مقوی دماغ و دافع نسان دوا ہے۔

یاداشت بہتر بنانے کے لیے لازوال اور باکمال نسخہ جات

 [AdSense-B]

کیا آپ  اعصابی تناو کا شکا ر ہیں؟

اعصابی تناو کو انگریزی میں ڈیپریشن اور طب یونانی میں مالیخولیامراقی کہتے ہیں۔ اس میں مریض کے خیالات اور جذبات تیزی سے بدلتے رہتے ہیں۔ اس کے خیالات فوراََ ہی بدگمانی میں بدل جاتے ہیں۔ ایسے مریض عام طور پر تواہم پرست ثابت ہوئے ہیں۔ ایسے مریض چھوٹی چھوٹی باتوں پر سارا دن اداس اور مایوس رہتے ہیں۔ سکاٹری ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ یہ مرض زندگی میں بار بار ناکامیوں کی وجہ سے وقوع پذیر ہوتا ہے۔ اس مرض کی ایک وجہ احساس کمتری بھی ہے۔

ڈیپریشن یا اعصابی تناو کا علاج

ایسے مریضوں کو چاہیے کہ اپنے خیالات کو فوراََ بدل ڈالیں اور اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔شیخ سعدی ؒ فرماتے ہیں کہ جو آدمی بیکار رہتا ہے ، وہ ذہنی طور پر بیمار ی کا شکار ہو جاتا ہے۔

جو لوگ ڈپیریشن میں مبتلا ہوتے ہیں ان میں منفی خیالات بھی پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ چنانچہ ایسے مریضوں کے لیے بہترین اصول ہے کہ وہ اپنے خیالات اور کھانے پینے کو کنٹرول کریں۔ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ کھاو پییو اور حد سے تجاوز مت کرو۔ زیادہ کھانا بھی ذہنی کمزوری کا سبب بنتا ہے۔

صبح سیر کو اپنا معمول بنائیں، نماز پنچگانہ ادا کریں۔ کھانا بروقت اور متوازن کھائیں۔اپنی نیند پوری کریں، رات کو جلدی سو جائیں۔ جلدی سونا اور جلدی اٹھنا انسان کو صحت مند رکھتا ہے اور بہت سے امراض سے  بچائے رکھتا ہے۔

ذہنی ٹینشن کی ایک وجہ خوف اور پریشانی بھی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ مومن خوف اور پریشانی کا شکار نہیں ہوتا ۔ اس کی وجہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل ایمان ہےاور دل و دماغ سے اللہ تعالیٰ کو تمام دنیا کا مالک ماننا ہے۔ دل میں یہ خیال پکا کر لیں کے اللہ تعالی کی مرضی کے خلاف پتہ بھی نہیں ہل سکتا اس سے آپ اپنی پریشانیوں پر قابو پا لیں گے اور دیپریشن کا شکار نہیں ہوں گے۔

سال میں دو سے تین ہفتہ کام سے دور گزاریں۔ زندگی میں قناعت سادگی اور توکل اپنائیں

چائے ، کافی ، کولڈ ڈرنک ، گوشت سے پرہیز کریں۔ دودھ اور دہی کا وافر استعمال کریں۔ نیک اور اچھے دوستوں کی محفل میں بیٹھیں۔

تلاوت قرآن پاک اور دینی کتابوں کے مطالعہ کی عادت اپنائیں۔

ڈیپریشن یا اعصابی تناو کا علاج

خمیرہ گاو زبان ورق نقرہ میں لپیٹ کر کھائیں ، خمیرہ گاون زبان عنبری بھی مفید ہے۔ مزید مشورہ کے لیے اپنے معالج سے رجوع کریں۔

ذہنی معذوریوں کے بارے میں عام طور پر غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں کہ ایک ذہنی بچہ بڑا ہو کر خود بخود ٹھیک ہو جائے لیکن یہ بات ٹھیک نہیں ہے۔ مناسب تربیت، ہمددردانہ ماحول اور درست تشخیض کے نتنجے میں افراد اس بیماری پر قابو پا سکتے ہیں۔ ماہرین نے اب تک جو تحقیق کی ہے اس کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذہنی معذوریاں موروثی ، ماحول اور پیدائش میں پیچیدگیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔پاکستان کا ہر دسواں شہری کسی نہ کسی ذہنی مرض کا شکار ہے۔

اگر بروقت دماغ کی بیماریوں کا علاج نہ کیا جائے تو مریض بہت جلد سماج دشمن سرگرمیوں، نشہ آوار دواوں اور شراب کے بکثرت استعمال کی طرف راغب  ہو جاتےہیں۔

 دماغ کی غذا

دماغی کمزوری کی وجہ وٹامنز کی کمی بھی ہے ۔ وٹامن کی کمی پورا کرنے کے لیے ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں وٹامن بی موجود ہو مثلاََ چقندر، شلغم ، ہری پیاز ، پالک، سرسوں کا ساگ، پھول گوبھی، بند گھوبی، آلو ، مٹر، سیب ، کیلا ،کلیجی ، مونگ پھلی، انڈا، مچھلی وغیرہ۔

جب آپ محسوس کریں کہ آپ دماغی تکان کا شکار ہیں تو پھر دماغ کو آرام دیں۔ کوئی ایسا کام کریں جو سابقہ کام سے مختلف ہو۔ اس سے دماغ کو آرام ملتا ہے۔ اور ہم دوسرے دن کے کام کے بوجھ کو اٹھانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔بدقسمتی سے بہت سے لوگ دماغی تکان دور کرنے کے لیے شراب نوشی، چائے ، کافی اور خواب آور گولیاں کھاتے ہیں ۔ یہ سب اشیا دماغ کے لیے بہت نقصان دہ ہیں ان سے پرہیز کریں۔ دماغ کی تکان دور کرنے کے لیے ڈرگز کا استعمال بالکل نہ کریں۔

دماغ کی بہترین غذا وہ ہے جس میں کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوں وہ استعمال کی جائیں۔

کلونجی، سونٹھ اجوائین، شہد، خشک میوہ جات  جیسےمغز بادام، مغز پستہ، مغز چلغوزہ، مغز کدو، شکر سفید،الائچی،مرچ سیاہ،  دار چینی دماغ کو قوت دیتی ہیں۔ان اشیا کو روز استعمال اپنا معمول بنائیں۔

دماغ کی غذا میں آکسیجن کی ضرورت ہر لمحہ رہتی ہے۔ آکسیجن باہر کی تازہ ہوا سے حاصل ہوتی ہےاور دماغ کی برقی رو کو طاقت پہنچاتی ہے۔ تازہ ہوا کی کمی سے بھی دماغ کمزور ہوتا ہے۔

دماغ کو طاقت اور حافظہ بڑھانے کے لیے نسخہ  جات

دماغ کو طاقت دینے اور حافظہ بڑھانے کے لیے برہمی 10گرام ، مغز بادام 7عدد، مرچ سیاہ 7 عدد پانی آدھ پاو میں پیس لیں ۔ چھان کر اس میں چینی ملا کر روزانہ صبح کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے حافظہ اور عقل بڑھے گی۔ دماغ طاقت ور ہو جاتا ہے اور اعصاب کی نقویت کا سامان پیدا ہوتا ہے۔

برہمی 50گرام، سنکھا ہولی 50گرام ، الائچی خرد بمعہ پوست 10گرام۔ ان اشیا کو کوٹ کر 5کلو پانی میں رات کو بھگو دیں اور صبح پانی میں ڈال کر پکائیں۔ جب پانی 1کلو رہ جائے تو چھان کر 1کلو چینی ملا کر شربت بنا لیں۔ موسم گرما میں دن میں دو مرتبہ اور موسم سرما میں دن میں ایک مرتبہ استعمال کریں ۔ یہ شریت بھول جانے کے مرض ، نسیان کو ختم کرتا ہے ۔ دماغ اور قوت حافظہ کو نقویت دیتا ہے۔

بھول جانے کی شکایت میں سونٹھ 60گرام پیس کر 100 گرام شہد میں ملا لیں اور تین ، تین گرام صبح شام دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اس میں5عدد بادام اور 3عدد کالی مرچیں بھی ڈال سکتے ہیں۔

 

Wazifa For Brain Power-Wazifa For Sharp Memory-Wazifa For Success In Exam

 

Benefits of Bismillah In Urdu-Bismillah ka Wazifa for Success, Increase Wealth, Increase Memory Power and Financial Crises

 

What is Cholesterol Level in Blood In Urdu. LDL Cholesterol in Urdu – Tips for Cholesterol Level In Urdu

 

Benefits of Miswak Miswak Ki Faide

 

Ilum ul Adad And Lucky Ring Stone-Discover Your Ring Stone Color According to Your Name

 

Wazifa For Get Job With Guarantee

 

Mirgi ka Rohani ilaj

 

Wazifa To Cure Kidney Stone Diseases

 

Shohar Ka Mizaj Naram Karne Ka Wazifa

 

Gout Joint Pain Treatment- Uric Acid- Joron ka Dard

Spread the love
About admin 2012 Articles
Please feel free to contact us or send your comments. itechnhealth@gmail.com

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.