How To Increases IQ and Brain Power Through Modern IQ Test, Score Range of IQ Test

How To Increases IQ and Brain Power Through Modern IQ Test, Score Range of IQ Test
 
Level of IQ

Level of IQ and brain power are not permanently set levels you can increase them by using different method and techniques. There are several things you can do to make yourself much smarter. Meditation can naturally increase your memory, brain power, and IQ level. Here I am sharing some methods that can help you to learn How To Increases IQ and Brain Power Through Modern IQ Test & Score Range of IQ Test.

Online IQ Test

An IQ Test may be the first step in diagnosing intellectual issues. IQ Test referred to as “intellectual quotient” tests, IQ tests come in many forms to check IQ abilities of a person. They can help diagnose intellectual disabilities or measure someone’s intellectual potential. IQ Test has changed from time to time since the beginning of intelligence testing in the early twentieth century. Even before IQ tests were invented, there were attempts to classify people into intelligence categories by observing their behavior in daily life. French psychologist Alfred Binet created the first intelligence test in the early 1900s. Goddard a Psychologist translated the Binet test from French to English. This test was used to test basic intellectual functions in U.S school children.

IQ tests are usually a measurement of your raw ability, taking practice tests can help you to prepare for the test. Online IQ tests are available, but you shouldn’t rely on them for a medical diagnosis. You can check your IQ level free online by given simple IQ Test from link given below. This test includes 60 questions and it is scored automatically after 48 minutes. You should be older than 16 to get the most precise result. All IQ tests show variation in scores even when the same person takes the same test over and over again.

Online IQ Test

Interpreting IQ Scores Range

According to the National Institute of Child Health and Human Development, 85 percent of intellectually disabled children receive IQ scores between 55 and 70. A score of 100 is considered average and a score above 120 consider High. A high score usually means the person has a lot of potential. Here are detail score range of IQ Test.

[AdSense-B]

Types of IQ Tests

The most common types of IQ tests are given below.

  1. Stanford-Binet Intelligence Scale

  2. Universal Nonverbal Intelligence

  3. Differential Ability Scales

Formal IQ Test

If you are interested in getting a general idea of how you might score on a formal IQ test, American Mensa offers admissions testing at locations across the United States for the comparatively low cost of $40. The testing process is comprised of two separate tests, the Mensa Wonderlic and the Mensa Admissions Test. These tests are highly predictive of performance on standardized IQ tests, and Mensa’s website provides a table for converting admissions test scores into approximate IQ scores…. For more help, please visit this site link given below. 

[AdSense-A]

IQ Test

How To Increases IQ, How to increase Brain Power-how to increase Memory-how to check IQ level- level of intelligence – IQ Test-Online IQ Test- Methods of Measuring Intelligence- IQ Scores Range-, modern IQ test-History of IQ Test- score range of IQ Test- standardized IQ score- standardized IQ test- intellectual quotient- Formal IQ Test

 

 جدید سانیٹیفک طریقہ کے ذریعے اپنی ذہانت کی پیمائش کیجیے۔  

ذہانت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت ہے۔ انسانی زندگی کہ ہر شعبہ میں ذہانت کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اعلیٰ ذہانت کے حامل افراد شہرت، دولت اور طاقت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ ذہانت کا تعلق وراثت سے بھی ہے۔ قانون قدرت کے تحت ہر بچہ اپنے ساتھ اپنے والدین کی خصوصیات اور صلاحتیں لے کر اس دنیا میں آتا ہے۔ اگر ماں اور باپ کی ذہانت اعلیٰ درجے کی ہے تو ان کا بچہ بھی اعلیٰ ذہانت کا حامل ہو گا۔

دماغ میں ذہانت کا خانہ اس کے اگلے حصے میں ہوتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے اس حصے پر شدید ضرب لگ جائے تو اس شخص کی ذہانت لازماََ متاثر ہو گی۔ دور حاضر میں سائنس نے بہت ترقی کر لی ہے اور ذہانت ماپنے کے مختلف طریقے لوگوں میں بہت مقبول ہو رہے ہیں تاکہ پتہ لگایا جا سکے کے بچے کا رجحان کس طرف ہے اور آہندہ آنے والی زندگی میں کون سا شعبہ اس کے لیے بہتر رہے گا انہی طریقوں میں ذہانت جاننے کا ایک ٹیسٹ لیا جاتا ہے جس کو عام زبان میں آئی۔ کیو ٹیسٹ کہتے ہیں۔ یہ آرٹیکل آپ کو آئی۔کیو کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرے گا۔

آئی کیو۔  
 
آئی کیو انگریزی الفاظ کا مخفف ہے۔  
 
IQ Stands for “Intelligence Quotient”  

آئی کیو اس چیز کا پیمانہ نہیں کہ آپ کو کیا کچھ معلوم ہے بلکہ یہ اس صلاحیت کی کسوٹی ہے کہ آپ کتنا سیکھ اور جان سکتے ہیں۔ آئی ۔کیو ٹیسٹ میں ناکامی کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ آپ کند ذہن یا کم عقل ہیں۔ ذہانت حاصل کردہ علم کا نام نہیں بلکہ یہ کسی فرد کی سیکھنے کی صلاحیت ہے۔  

نفسیات دانوں نے ذہانت کی تعریف اس طرح کی ہے کہ “اگر کوئی شخص ذہنی سوچ بچار کے قابل ہے تو وہ ذہین ہے”ذہانت سیکھنے کی صلاحیت ہے، یہ وہ صلاحیت ہے کہ جس میں مختلف نوعیت کے کام کرنے اور انہیں بحسن خوبی سر انجام دینے کی طاقت ہو،  الفرڈبینٹ ذہانت کے امتحان آئی ۔کیو ٹیسٹ کا موجد ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ذہانت ان تین باتوں پر مشتمل ہے۔ “منزل کا شعور، منزل تک رسائی کے لیے ممکن طریقوں سے کوشش اور اپنی کوششوں میں نقص کی نشاندہی کی صلاحیت”۔ یہاں سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ذہانت سیکھنے کی صلاحیت ہے۔ مشکلات و مسائل حل کرنے کی قابلیت ہے، ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کا نام ہے۔   

پیمائش ذہانت ےیعنی آئی ۔ کیو کو موجد الفرڈ بینٹ ذہانت کو تخیل، دوراندیشی، قوت فیصلہ اور ہم آہنگی کا مجموعہ قرار دیتا ہے۔ گارڈنر نے ذہانت کو ایک ایسی صلاحیت سے موسوم کیا ہے جس کے ذریعے سے مسائل حل کئے جا سکیں ۔مختصر یہ کہ ذہانت کی مکمل تعریف اب عالم وجود میں نیں آئی ۔ اسی لیے ماہرین اس بات پر بھی متفق ہیں کہ جب ذہانت کی تعریف ہی نامکمل ہے تو پیمائش ذہانت یعنی آئی ۔ کیو ٹیسٹ کے نتائج کہاں تک قابل اعتبار ماننے جا سکتے ہیں۔

نفسیات دان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ “توجہ” ذہانت کا اہم جزو ہے مگر انسانی دماغ کسی بھی چیز پر پوری توجہ نہیں رکھ سکتا۔ جدید تحیقق کے مطابق انسانی ذہین 30سکینڈز سے زیادہ کسی بھی چیز پر اپنی توجہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔   

ذہانت کی پیمائش کا سلسلہ تقریبا 100سال پرانا ہے۔ 1904میں پہلی مرتبہ ذہانت کی پیمائش کا پہلا ٹیسٹ بنایا گیا۔ جو 30سوالات پر مشتمل ٹسیٹوں کی ایک سریز تھی جس میں بچوں کی استدلال ، سمجھ بوجھ اور فیصلے کی صلاحیت کر پرکھا گیا تھا۔ یہ سوالات اس نوعیت کے تھے کہ ان کو اسکول کی باقاعدہ تعلیم و تربیت کے بغیر سمجھا اور حل کیا جا سکتا تھا۔ ان ٹیسٹوں نے پوری دنیا میں خاص طور پر اٹلی، انگلینڈ اور امریکہ میں مقبولیت حاصل کی۔ 1905 میں ان ٹیسٹوں پر نظر ثانی کی گئی ۔ اس سلسلے میں بینٹ سائمن ٹیسٹ اپنی افادیت کے لحاظ سے بہت اہم تھےجن کے ذریعے کسی بھی شخص کی ذہانت ناپی جا سکتی ہے۔   

آئی ۔کیوسکور کی رینج  

اگر کسی شخص کا آئی ۔کیو لیول130سے اوپر ہے تو اس کو سپڑ آئی کیو لیول مانا جاتا ہے ۔ یہ بہت خاص دماغی لیو ل ہوتا ہے۔  

کسی بھی جدید ذہانت کے ٹیسٹ کے مطابق تقریبا 50فی صد لوگوں کی آئی کیو 90اور 110کے درمیان ہو گی۔ یعنی اوسط درجہ آئی ۔کیو۔  

80سے نیجے آئی ۔کیو لیول کو اوسط مانا جاتا ہے۔  

70سے نیجے آئی ۔کیو سکور عام طور پر کمزور دماغ مانے جاتے ہیں۔

60سے نیجے آئی ۔کیو سکور کند ذہن تسلیم کیا جاتا ہے۔جس میں سیکھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔  

آئی۔ کیو لیول کے بارے میں چندضروری حقائق  

آئی ۔ کیو ٹیسٹ ہمارے دماغ کی صرف ایک جنرل صلاحیت یعنی ذہانت کو ناپنے کا طریقہ کار ہے۔ ضروری نہیں کے جس شخص کا آئی کیو لیول زیادہ ہو وہ زندگی کے ہر میدان میں ذہانت کا مظاہرہ کرے۔ کامیابی کے لیے اور صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔آئی ۔کیو ٹیسٹ یہ رہنمائی ضرور کر سکتے ہیں کہ کسی بھی شخص کا خاص رجحان کس فیلڈ کی طرف ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ذہانت اور رجحان جاننے کے لیے ان ٹیسٹوں کی بہت زیادہ اہمیت ہےاور اب ہر میدان میں آئی ۔کیو ٹیسٹوں کو موزوں امیدوار چننے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

آئی۔ کیو لیول معلوم کرنے کے لیے آن لائن ٹیسٹ  

اپنی ذہانت کو پرکھنے کے لیے آپ جدید سائنسی تکنکیک کی روشنی میں خود کو پرکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو کسی لیبارٹری یا خاص مہنگے آلات درکار نہیں ہیں۔ یہاں پر آپ کو کچھ ویب سائٹس کے لنک دئیے جا رہے ہیں جن پر آپ یہ ٹیسٹ فری دے سکتے ہیں اور یہ ویب سائٹس آپ کو رزلٹ بھی بتا دے گئی کہ آپ کا آئی ۔ کیو لیول کتنا ہے۔ اس ویب سائٹس میں آپ کو 60 سوالات کے جوابات دینے ہوں گے ، بہتر ین رزلٹ کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی عمر 16 سال سے زیادہ ہونی چاہیے۔ 

آن لائن آئی ۔کیو ٹیسٹ

آئی۔ کیو ٹیسٹ دینے والے کے لیے چند ضروری ہدایات  

آئی ۔ کیو ٹیسٹ کے درست نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ امتحان دینے والے شخص کو کسی بھی قسم کی امداد یا اشارے نہیں ملنے چاہیں اس لیے بہتر ہے کہ امتحان کے وقت آپ تنہا ہوں۔آئی ۔کیو ٹیسٹ کے نتائج پر کوئی سنجیدہ نتیجہ یا رائے قائم کرنا حماقت ہو گی کیونکہ یہ ٹیسٹ آپ کو صرف ممکنہ ذہانت کا اندازہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔   

آئی ۔ کیو ناپنے میں کوئی حرج نہیں مگر اس کے مطابق سیریس نتائج اخذ کرنا اور عملی کاموں کے لیے ان کے اطلاق کا فیصلہ کرنا کسی ماہر ہی کا کام ہے۔ چنانچہ ان ٹسیٹ کو تفریح کے طور پر لیا جائے تو زیادہ مناسب ہے۔  

مرد کے مقابلے میں عورت کی ذہانت

کیا ذہانت کے معاملے میں عورت ، مرد سے کم تر ہے؟ اس سوال پر ماہرین نفسیات دو گروپ میں تقسیم ہیں۔ پہلا گروپ کا ماننا ہے کہ مرد کا دماغ عورت کے دماغ سے بڑا ہوتا ہے۔ چونکہ عورت کا دماغ مرد کے مقابلے میں قدرتی طور پر چھوٹا ہوتا ہے اس لیے عورت کی ذہانت بھی مرد سے کم تر ہوتی ہے۔

جب کہ دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ عورت کے مقابلے میں مرد کے اعضائے جسمانی اور قد و قامت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ وہ بھی مرد کے مقابلے میں عورت میں چھوٹے ہوتے ہیں لہذا اسی تناسب سے مرد کا دماغ تقریباََ 100گرام بڑا ہوتا ہے مگر مرد کے مقابلے میں چھوٹا دماغ رکھتے ہوئے بھی وہ کسی طور سے ذہانت کے معاملے میں مرد سے کم تر نہیں ہے۔

 

How To Increase Brain Power-Tips To Improve Your Memory

 

How To Download Movies From uTorrent -uTorrent Latest Version Free Download

 

Benefits of Dua E Qarashiyyah

 

Bachchon Ke Naam Rakhne Ka Islami Tariqa – Islamic Muslim Baby Names Girls Boys Meaningful Names For Children Baby

 

Wazifa For Week Eyesight, Nazar Ki Kamzori Ka Ilaj

 

Remove Magic and Nazar-e-Baad In Islam

 

What is Bitcoin-How Can Buy Bitcoin In Urdu

 

Download Ism e Azam Calculator And Find Names Adad Ism e Azam

 

https://itechnhealth.com/ubqari-magazine-april-2018-read-online-on-ubqari-magazine-android-apps-on-google-play/

 

How To Protect WiFi Devices

 

Best WiFi Hacking Software

 

Math Tables And Math Quiz Games For Kids -Tables from 1 to 20 for Kids

 

Write Name On Birth Day Cake Free App For Android

 

Ilm Ul Adad Se Apny Naam K Adad Nikalne Ka Tariqa

 

Download MP3 Quran With Urdu Translation

 

Spread the love
About admin 2012 Articles
Please feel free to contact us or send your comments. itechnhealth@gmail.com

4 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published.