Aajkal taqreeban har mard o aurat wazan bherne aur pait niklny jaisi mushkilaat ka shikaar hain. Motapa nah sirf jismani khoubsurti khatam karta hai. Balkay yeh mukhtalif bemarion ka b sahbab bantaa hai. Quick weight lose k lehe aksar log medicine use kartay hain. Weight lose karne wali medicine ka istemal sirf waqti faida deta hai aur medicine ko chorney par wazan pehlay se ziyada barh jata hai. Agar aap weight lose medicine ke use ki bajaye chand in tips ko apnayen to nah sirf aap apna wazan kam kar satke hain balkay usay dobarah bherne se bhi rokkk satke hain.
-
Weight kam karney ke liye pani mein Lemon ka ras daal kar piya jaye to bout jlad jism ki Izafi charbi pighlany lagti ha jis se weight lose ho jata ha.
-
Agar aap wazan kam karnay chata hain tu apney Cholestrol ko control rahken. Jis k lehe zarori ha k chiknahat wali ghazain khane se ijtinab karen. Jitna mumkin ho sake khane mein taza phal aur sabjiyon ka istemaal karen.
-
Khana hamesha aus waqt khayen jab aap bhooka mehsoos karen.
-
Apni ghaza mein meethi cheezon ka istemaal kam se kam karen. Kyun ke ziyada meetha khanay se nah sirf aap ka wazan barhay ga balkay aap deegar bimarion maslan sugar waghera ka shikaar bhi ho satke hain.
-
Agar aap izafi wazan aur ubhray huye pait ko jald az jald kam karna chahtay hain to is ke liye kalonji aur kalay raizay ka safoof istemaal karen. Safoof banane ke liye 50 gram kalonji, 50 gram lock dana, 50 gram kala zeera aur 50 gram ajwain ke pattay len aur un sab ko pees kar rakh len. Is safoof ka aik chamach din mein do baar subah nashtay se pehlay aur raat ke khanay ke baad 1 mahinay tak khanay se izafi wazan kam kya ja sakta hai.
Izafi wazan kam karne ke liye green tea ka istemaal Karen. Wazan kam karney k lehe green tea bananay ke liye 8 glass pani mein 6 chamach sabz chai ke dalain aur 15 se 20 minute tak halki aanch par ubalnay den.
Jab pani 6 glass reh jaye to is mein 3 tukre Daar Cheeni, 1 Adad long, 1 chamach malathy, 1 chuttki kalonji, 1 Adad sabz alachi aur aik aik tukda adrak o lahsun ka dalain. Dobaara ubaal aane par chand pattay pudine aur hasb zaroorat brown sugar ke daal kar thermas mein mehfooz kar len.
Din mein 2 se 3 baar tqrbian 4 hafton tak peenay se izafi wazan aur ubhra sun-hwa pait kam ho jatay hain.
آج کل بہت سے مرد و خواتین وزن بڑھنے اور پیٹ نکلنے جیسی مشکلات کا شکار ہیں۔ بڑھا ہوا پیٹ اور موٹاپا جسمانی خوب صورتی کو ختم کرتا ہے۔ اکثر لوگ موٹاپے سے نجات کے لیے مارکیٹ میں دستیاب میڈیسن کا استعمال کرتے ہیں یہ ادوایات وقتی فائدہ دیتی ہیں اور کچھ عرصہ بعد ہی ان میڈیسن کے موثر اثرات نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔
موٹاپا انسان کی ظاہری شخصیت کو تباہ کر دیتا ہےا س کے ساتھ ساتھ یہ امراض کی جڑ بھی ہوتا ہے۔ موٹاپے کی وجہ سے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور فالج جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ بعض لوگ موٹاپا کم کرنے کے کے کھانا کم کر دیتے ہیں جو بالکل درست نہیں بلکہ موٹاپا کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی غذاوں کا استعمال کیا جائے جو جسمانی وزن میں کمی میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ایسی غذائیں کھائیں جو چرپی گھلانے کا عمل زیادہ تیز کر دیں۔ آپ اگر موٹاپے سے نجات کے لیے مشکل سے مشکل ورزشیں کر کے مایوس ہو چکے ہیں تو یہاں ایسے افراد جو موٹاپے کا شکار ہیں ان کی مدد کے لیے کچھ غذائیں بتائیں جا رہی ہیں جو موٹاپے سے نجات کا سبب بن سکتی ہیں۔
جب بھی کھانا کھائیں سلاد وغیرہ کا خصوصی اہتمام کریں۔ ایسی خوراک کھائیں جن میں کم کلوریز ہوں ۔ دوران مطالعہ اور ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا نہ کھائیں۔ زیادہ میٹھی چیزیں نہ کھائیں۔ مٹھائیاں وزن میں اضافہ کردیتی ہیں ہمیشہ بغیر چربی کا گوشت کھائیں ۔ کولڈ ڈرنک کا استعمال ترک کر دیں۔
اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو ناشتے میں دہی ضرور استعمال کریں۔ دہی میں موجود فائدہ مند بیکٹریا معدے میں جا کر وزن میں اضافے سے تحفظ دیتا ہے ۔
اگر آپ موٹاپا کم کرنا چاہتے ہیں تو اسٹرابیریز اور بیریز کا استعمال بڑھا دیں۔ اس پھل میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی وزن بڑھنے کا امکان کم کر دیتے ہیں یہ دونوں پھل موٹاپا کم کرنے میں بہت مدد فراہم کر سکتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 30گرام اخروٹ کھانا کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتا ہے یہ پھل شوگر کی مریضوں کے لیے بھی بہترین ہےکیونکہ یہ خون میں گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے ۔
اگر آپ موٹاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو پانی کو کھانے سے کچھ دیر پہلے پینا اپنی عادت بنا لیں اس طرح کچھ ہی ہفتوں میں وزن میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق کےمطابق پانی کے استعمال سے میٹا بولک کی شرح میں 30فیصد اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ کیلوریز کو جلانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ جس سے وزن بڑھنے کے امکانات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق نشاستہ سے پاک سبزیوں کا استعمال جسمانی وزن میںکمی لانے کا باعث بنتا ہے اور نشاستہ سے پاک سبزیوں میں گوبھی بھی شامل ہے۔ گھوبھی کا اعتدال میں کھانا فائدہ مند ہے اور یہ موٹاپے سے نجات کا ایک ذریعہ ہے۔
گریپ فروٹ میں ایسی کیمیائی خصوصیات باکثرت پائی جاتی ہیں جو چربی کے خلاف مزاحمت اور موٹاپے پر قابو پانے کے لیے بہترین ہوتی ہیں جس سے چربی جسم میں جمع نہیں ہوتی اور انسان موٹاپے کا شکار نہیں ہوتا۔ گریپ فروٹ شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
جو کے دلیے کا ناشتے میں استعمال کولیسٹرول کی سطح کوبڑھنے نہیں دیتا اس میں موجود فائبر چربی کو گھلانے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میٹابولزم کی کارگردگی کو بڑھاتے ہیں اور آپ کو زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں لگتا اور اسی وجہ سے آپ جنک فوڈ کا استعمال نہیں کرتے اور موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے۔
روزانہ زیتون کے تیل کا استعمال جسمانی وزن خصوصا توند میں تیزی سے کمی لانے کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔ کیونکہ زیتون کا تیل کیلوریز بڑھنے نہیں دیتا۔
جو لوگ جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں انہیں چاہیے کہ وہ دالوں کا استعمال بڑھا دیں۔ دالوں میں موجود فائبر اور پڑوٹین کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں اور انسانی جسم کو موٹا ہونے سے روکتے ہیں۔
سبز چائے میں موجود اجزا میٹا بولزم کو بہتر تناتے ہیں ، گلوکوز سے توانائی خارج کرتے ہیں ، چربی کو گھلانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق موٹاپے کو کم کرنے کے لیے سبز چائے کا قہوہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
Quick Weight Lose Tips In Urdu- Wazan Kam Karney Ke Liye Desi Totka- Quick Weight Lose Tips
The Easiest Way To Lose Weight, Which Use Models and Actresses
I’ve learn several just right stuff here. Certainly value bookmarking for revisiting.
I wonder how so much effort you put to create such a magnificent informative site.
Thanks so much visiting our site and for your nice commetns.