How to Eliminate Thick glass lens

How to Eliminate Thick glass lens
How to Eliminate Thick glass lens
 
موٹے شیشے والی عینک اتر گئ

 مدرسہ میں پڑھانے والی ایک معلمہ نے بتایا کہ میری دور کی نگاہ کمزور تھی اور موٹے شیشوں والی عینک لگی ہوئی تھی۔ جب سے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا۔ پہلا فائدہ تو یہ ہوا کہ مطالعہ کرنا آسان ہو گیا۔ کیونکہ اس سے پہلے مطالعہ کرنے میں تکلیف ہوتی تھی آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتا تھا۔ آنکھیں بعض اوقات سرخ ہو جاتیں تھی، چندھیاں جاتیں، اکثر ایسا بھی ہوتا کہ تھوڑے سے مطالعے اور غور کے بعد جمائیاں آنا شروع ہو جاتیں، دماغ تھک جاتا اور غنودگی طاری ہو جاتی دل چاہتا کہ ابھی سو جائیں لیکن جب سے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ یہ علامات اکثر تو ختم ہو گئیں اور بعض بہت کم ہو رہی ہیں۔ چند ماہ کے بعد موٹے شیشوں والی عینک سے نجات مل گئی ۔ لیکن میں نے ابھی تک نسخہ نہیں چھوڑا ۔ کیونکہ اس نسخہ سے میرے جسم میں اور بہت اچھی تبدیلیاں ظہور پذیر ہوئی ہیں۔ جن میں موٹاپا اور جسم کی تھکان قابل زکر ہیں۔ 

  دماغی طاقت، اعصابی طاقت اور نگاہ کی تیزی  

 ایک صاحب کی عمر تقریباََ 50 سال سے اوپر تھی، کہنے لگے کہ میں سکول میں ٹیچر ہوں اس سے پہلے میں پرائمری سکول کا ہیڈ ماسٹر تھا سیاسی لوگوں نے ہتا کر میرے سے جونئیر کو ہیڈ ماسٹر بنا دیا۔ یہ غم میرے دل کو ایسا لگا کہ میری نگاہ آہستہ آہستہ کمزور ہونا شروع ہو گئی ۔ میرے ایک خالہ زاد نے ٹیلی فون پر یہ نسخہ بتایا اس نے استعمال کیا اُسے بہت فائدہ ہوا پہلے وہ زیادہ نمبر کی عینک استعمال کرتا تھا اب بہت ہی زیادہ کم نمبرکی عینک استعمال کرتا ہے اور اس کا یقین ہے کہ جس تیزی سے وہ صھت یابی پا رہا ہے یہ عینک بھی اتر جائے گئی۔ تو میں نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا۔ واقعی بہت اچھا اور موثر علاج ہے۔ اس نسخہ سے میری یاداشت بہت بہتر ہوئی۔ دماغی طاقت پھٹوں کی قوت اور نگاہ میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا۔ کوئی مستقل مزاجی سے اس نسخہ کو استعمال کرے تو اس کے استمعال سے بہتری آ سکتی ہے اور عینک بھی اتر سکتی ہے۔ 

 ترکیب  

 ھوالشافی: ہریڑ کا چھلکا، جسے پوست ، ہلیلہ زرد کہتے ہیں۔ بہڑے کا چھلکا آملہ، ملٹھی، کشتہ فولاد،

 ہر ایک 50 گرام تمام چیزوں کو باریک باریک کوٹ لیں 

 پھر اسے کسی باریک کپڑے سے چھانیں یہ بہت ضروری ہے۔ 

 کسی چھلنی سے نہ چھانیں۔ 

اب کسی شیشے کے مرتبان میں محفوظ رکھیں۔   

چائے کی چوتھائی چمچ کے برابر دوائی ، دیسی گھی کی چوتھائی چمچ اور ایک چھوٹا چمچ خا لض شہد کا ، تینوں آپس میں ملا کر دودھ کے ہمرا ہ استعمال کریں۔۔

 اس طرح صبح ناشتے سے قبل اور عصر کے بعد استعمال کریں۔ ۔

 

 اس نسخہ کے مزید فوائد   

  

خون کی خرابی، پھنسیاں، کھجلی ، ٹیومر، اور رسولی ، آنکھوں میں جلن، دانت کا درد ، گلے اور کان کا درد، اور قوت حافظہ قابل مثال بن جاتا ہے۔

 سائیڈ ایفیکٹ  

 

اس نسخہ کا کوئی سائیڈ ایفکیٹ نہیں۔ یہ نسخہ نہایت کار آمد اور عینک توڑ نسخہ ہے۔ حکمت کی زبان میں اس کا نام معجون فولادی ہے۔ 

 

Benefits of Surah Fatiha

 

https://itechnhealth.com/benefits-of/

Spread the love
About admin 2012 Articles
Please feel free to contact us or send your comments. itechnhealth@gmail.com

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.