قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے”اور ہم قرآن (کے ذریعے)سے وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے”سورہ الاسرا۔ 82
اس آیت پاک کا مفہوم یہ ہے کہ ہر قسم کا علاج قرآن پاک میں موجود ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ ان کا گزر ایک ایسے بیمار پر ہوا جو سخت امراض میں مبتلا تھا۔ آپ نے اس کے کان میں سورہ مومنون کی چند آیات پڑھیں وہ اسی وقت تندرست ہوگیا۔ جادو ٹونا کا علاج، رزق میں اضافہ کی دعائیں، میاں بیوی میں پیار پیدا کرنے کا عمل، کاروبار میں برکت کا عمل ، لاعلاج بیماریوں سے شفا اور گناہوں سے بچنے کے طریقے قرآن پاک میں بیان ہیں۔ قرآن پاک کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی میں آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ اسی مقصد کے حصول کے لیے یہاں کچھ قرآنی وظائف اور اعمال بتائے جا رہے ہیں جو ہر مومن کے لیے باعث شفا اور نہایت فائدہ مند ہیں۔
سورہ فاتحہ کو سر کے درد کے لیے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف پڑھیں۔ تمام درد سر اور درد شقیقہ کے لیے سورہ فاتحہ کا دم مفید ہے۔ نیز سورہ فاتحہ ہر مرض کی شفا ہے۔
جس گھر میں یہ سورتیں تین دن تک روزانہ پڑھی جائیں۔ جن و شیاطین اس گھر میں داخل نہ ہو گے۔ اور پڑھنے والے پر قیامت کے دن سایہ کریں گی۔ جس پر جادو ٹونہ کا اثر ہوچکا ہو ان سورتوں کو پڑھ کر اس پر دم کرنے سے سحر ، جادوہ، ٹونہ کا اثر دور ہوجاتا ہے۔
جو شخص آیت الکرسی کو ہر نماز کے بعد پڑھے گا وہ شیطان کے مکروفریب سے محفوظ رہے گا۔ اگر فقیر ہو گا تو مالدار ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ اُس شخص کو ایسے طریقے سے روزی عطا فرمائیں گے جس کا وہم و گمان بھی نہ ہو گا۔ ان آیات کو لکھ کر گھر میں لٹکا دیں تو گھر جادو، جنات اور چوری سے محفوظ رہے گا۔ رزق میں زیادتی ہو گی۔
اس سورہ کے تلاوت سے گناہوں سے چھٹکارا حاصل ہو گا۔ اگر کوئی عورت ، مرد زنا میں مبتلا ہوں ۔اول و آخر 11مرتبہ درود ابراہیمی اور درمیان میں 7مرتبہ سورہ النسا پڑھ کر اس کا پانی پلائے اس کی برکت سے انشااللہ نیک و صالح ہو جائیں گے۔
جو شخص باوضو 41مرتبہ سورہ المائدہ پڑھے تو اس کے گھر والے فاقہ و تنگدستی سے محفوظ رہیں گے ۔رزق بارش کی طرح برسے گا، کسی چیز کی کمی نہ ہوگی۔
جو شخص صبح کی نماز کے بعد پڑھے گا اس کا رزق بڑھے گااور ہرشخص کے نزدیک باقدر ہوگا۔اگر تعویذ بنا کر بازو پر باندھ لے تو میاں بیوی میں محبت بڑھ جائے گی۔
سفید کپڑے کے ٹکڑے پر سورہ ابراہیم کو باوضو لکھ کر بچے کے گلے میں باندھ دیں تو رونا، ڈرنا اور نظر بد سب سے محفوظ رہے گا۔ اس سورہ کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اگر شیر خوار بچے کو دودھ چھڑانا ہو تو یہ سورہ لکھ کر اس کے گلے میں باندھنےسے دودھ چھوڑنا آسان ہو جاتا ہے اور بچہ ضد نہیں کرتا۔
اگر بچہ کثرت سے روتا ہو تو اس پریہ سورہ لکھ کر دم کر دیں بچہ ہشاش بشاش ہو جائے گا۔ انشا اللہ بچہ آسیب اور جنات کے اثر سے محفوظ رہے گا۔
اگر لڑکا یا لڑکی گند ذہن ہوں اور سبق نہ یاد ہوتا ہو یا یاد کر کے بھول جاتا ہو تویہ سورہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے بچے کو پلا دیں انشا اللہ بچے کا ذہن کھل جائے گا اور حافظہ تیز ہو جائے گا۔
اگر کسی شخص کو کمزوری کی وجہ سے پریشانی ہو تو اسے چاہیے کہ سورہ مریم پڑھ کر دعا کرے ۔ اور اگر خود نہ پڑھ سکتا ہو تو تین مرتبہ پڑھوا کر پانی پر دم کروا لے اور روزانہ پانی پیئے۔ جب تک طاقت بحال نہ ہو یہ عمل بلاناغہ کرتا رہے۔ انشا اللہ شفا نصیب ہو گی۔
اگر کسی لڑکی یا لڑکے کا رشتہ طے نہ ہوتا ہو تو شادی میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے 21مرتبہ سورہ طہٰ پڑھے انشا اللہ بہت جلد مناسب جگہ رشتہ طے ہو جائے گا۔
اگر کوئی شخص پریشان حال ہو اور اکثر غم زدہ رہتا ہو تو ہر روز 3مرتبہ یہ سورہ پڑھے انشا اللہ جلد ہی تمام غم اور پریشانی سے نجات حاصل ہو گی۔
اگر کسی شخص کو کثرت سے احتلام ہوتا ہو تو روزانہ 3بار سورہ النور پڑھے اور پانی پر دم کر کے پانی پی لے۔ انشا اللہ اس بیماری سے محفوظ رہے گا۔
اگر کوئی شخص کسی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہو تو وہ اس سورہ کو 3بار پڑھے اور پانی پر دم کر کے مریض کو پلا دے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مریض صحت یاب ہو گا۔
اگر کسی شخص کے پیٹ میں شدید درد رہتا ہو یا پیٹ کی کوئی بھی بیماری ہو تو سورہ لقمان 7بار پڑھ کر پانی پر دم کر کے پانی پی لے۔ انشا اللہ پیٹ کا درد فورا ختم ہو جائے گا اور پیٹ کے امراض سے شفا نصیب ہو گی۔
میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے اور آپس میں اتفاق پیدا کرنے کے لیے میاں بیوی میں سے کوئی ایک یا دونوں یہ سورہ پڑھیں انشا اللہ محبت بڑھے گی اور لڑائی جھگڑے ختم ہو جائے گے۔
سورہ یٰسین کو پڑھ کر سرمہ پر دم کر کے آنکھوں میں روزانہ لگانے سے انشا اللہ موتیا دور ہو جائے گا۔ آنکھوں کی بیماریوں سے نجات ملے گی۔ روزانہ بعدنماز عشا 7بار پڑھنے سے نظر تیز ہو گی اور کبھی چشمہ لگانے کے ضرورت نہ پڑے گی۔
سرد رد سے نجات کے لیے سورہ الکوثر 7بار پڑھ کر دم کرنے سے سر درد فوراختم ہو جاتا ہے۔
جو عورت بانجھ ہو 10دن روزانہ 1000مرتبہ اس سورہ کی تلاوت کرے انشا اللہ بہت جلد نیک اولاد عطا ہو گی۔
ہر قسم کے جادو ، سحر کے علاج کو ختم کرنے کے لیے ان سورتوں کو 100بار پڑھ کر دم کرنےسے جادو ، سحر کا اثر ختم ہوجاتا ہے۔
سورہ المومنون پڑھ کر پانی پر دم کر کے یہ پانی شرابی کو پلانے سے اس کی شراب نوشی کی عادت چھوٹ جائے گی۔
جو شخص اس سورہ کو باوضو 41مرتبہ پڑھے تو انشا اللہ ہر مشکل حل ہو جائے گی اور ہر مقصد میں کامیابی نصیب ہو گی۔
جس شخص کو کوئی حاجت ہو وہ بعد نماز عشا 41مرتبہ الحمد شریف اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھے۔ پھر اسم پاک یا وکیل 11 مرتبہ پڑھنے کے بعد دوبارہ 41 مرتبہ الحمد شریف اول و آخر 3 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے۔ جو بھی حاجت ہو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور نہایت ہی عاجزی و انکساری کے ساتھ پیش کرے۔ انشا اللہ پوری ہو گی۔
اگر کوئی شخص دور دراز سفر پر جا رہا ہو، اسے ان دیکھے خطرات کا ڈر ہو اور خود کو محفوظ نہ سمجھتا ہو تو سفر پر جانے سے تین دن قبل اسم پاک یا وکیل 1100 مرتبہ اول و آکر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے اور سفر کا آغاز کرے۔ راشتے میں اسم پاک یا وکیل کا کھلا ورد کرتا رہے۔ انشا اللہ اس کا سفر انتہائی حفاظت اور آسانی سے کٹ جائے گا۔
Har Bimari Ka Quran Pak Se Ilaj In Urdu- Quran Se Shifa-qurani ayat se ilaj in urdu-quran se shifa-depression ka ilaj quran se-har bimari se shifa ki dua in hindi-quran pak se ilaj-quran ki ayat-har bimari ka ilaj quran se pdf-Jado Ka ilaj Quran Pak Se-Mian Biwi main muhabat k lehe wazifa quran se-Jado Toney Ka ilaj quran pak se-mirgi ka ilaj Quran se- Mirgi Ka Rohani Ilaj-Islamic Waziaf- Jado Ka Quran Se Ilaj- Olad Paney K Lehe Wazifa- Mian Biwi Main Mohabat Peda Karny Ka Wazifa- Pasand Ki Shadi K Lehe Wazifa- Larki Ya Larky Ki Shadi K Lehe Wazifa- Mirgi Ka Rohani Ilaj
Wazifa For Heart Patient In Urdu Dil K Marizon K Lehe Nuska Shefa
Ghar Milne Ka Wazifa In Urdu- Zati Ghar kay Ka Wazifa-Zati Makan k liye Wazifa
Diabetic Patients Kay Liye Wazifa- Sugar Khatam Karne Ka Tarika- Sugar Se Nijat Ka Wazifa
Leave a Reply