مسے اور موہکے ختم کرنے کے لیے نہایت آسان، مجرب اور آزمائے ہو ئے ٹوٹکےہیں۔جن سے بہت سے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان نسخوں کے استعمال سے بغیر کسی میڈیسن کے گھر بیٹھے آسانی سے نجات پائی جا سکتی ہے۔قارئین کے لیے یہاں نسخے شیئر کئے جا رہے ہیں۔
کسی پان فروش سے پان کے ڈنٹھل اور تھوڑا سا پان پر لگانے والا چونا لے لیں۔ ڈنٹھل کو چونے کے ساتھ اتنا مسلیں کہ ڈنٹھل سے پانی نکلنے لگے۔ چند گھنٹوں یا رات بھر لگا رہنے دیں پھر اس کو اتار کر دھو لیں۔ تھوڑا عرصہ اس پر عمل کریں۔ مسے اور موہکے آہستہ آہستہ خشک ہو کر جھڑ جائیں گے اور کوئی نشان بھی نہیں چھوڑیں گے۔ اگر پان اور چونے کا ڈنٹھل آسانی سے نہ ٹھہرتا ہو تو اس پر سنی پلاسٹ بھی لگا لیں یا پھر کپڑے سے باندھ لیں۔
موہکوں کو ختم کرنے کے لیے ایک عمل یہ بھی ہے کہ جب نئے چاند کی پہلی جمعرات آئے تو چاند کو دیکھتے ہوئے ایک ہاتھ کی مٹھی میں ریت یا مٹی لے کر جہاں موہکے ہوں اس جگہ پر چند منٹ رگڑیں جس طرح صابن سے ہاتھ رگڑتے ہیں۔ یہ عمل ایک ہی بار کرنے سے ہوہکے ختم ہو جاتے ہیں، اس سے کوئی درد یا زخم نہیں ہوتا یہ بھی بہت کارآمد نسخہ ہے۔
موہکوں کو ختم کرنے کا سب سے آسان ٹوٹکا یہ ہے کہ ایک دھاگہ لیں، بسم اللہ پڑھ کر مسے کو کس کے باندھ دیں، ذرا زیادہ کس کر باندھنا ہے۔ دھاگہ سے دو تین گرہ لگا دیں۔ ایک دون دن میں موہکے سوکھ کر خود ہی جھر جائے گا۔ نہایت آزمودہ نسخہ ہے۔ جب موہکوں پر دھاگہ باندھ دیا جاتا ہے تو اس میں خون کی گردش رک جاتی ہے اور موہکے سوکھ کر جھڑ جاتے ہیں۔ دھاگہ باندھنے کا طریقہ یہ ہے کہ موہکہ کیونکہ چھوٹا ہوتا ہے اس لیے دھاگےے کو پہلے سے گرہ دیں ، مگر پورا نہ کسیں ، چھوٹا سا دائرہ رکھیں اس دائرے کو موہکے پر رکھ کر پھر گرہ کو کس دیں، دو تین گرہ لگا دیں باقی دھا کاٹ دیں۔ جتنا کس کے باندھیں گے اتنا جلد ٹھیک ہو گا۔
چہرے پر مہاسے اور مسے ختم کرنے کے لیے چہرے پر کچا دودھ ملنے سے مسے مٹ جاتے ہیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے پر کچا دودھ یا دودھ کی بالائی لگا دیں اس سے نہ صرف چہرے کی جلد نرم و ملائم ہو جائے گی بلکہ چہرے سے داغ ، دھبوں اور مسوں سے نجات مل جائے گی۔
ہلدی کو باریک پیس کر دہی میں ملا کر چہرے پر مل کر پندرہ منٹ بعد چہرا دھو لیں اس سے بھی چہرے کے مسے ختم ہو جائیں گے۔
Chary Se Til , Masse Aur Mokay Khatam Karne Ka Ilaj In Urdu Warts Remover Remedies- Masse khatam karne ka ilaj in urdu Mokay (Warts) khatam Masse ka gharelu ilaj-Til Moles ,Masse Warts Aur Skin Tag Ko Hatane Ke Gharelu Totky#Beauty Tips For Skin In Urdu- Til Mokay aur masse khatam karne ka tarika in urdu- masse khatam karne ka tarika in urdu- masso ko hatane ke gharelu totky
Natural Home Remedies To Get Rid Of Brown Spots And Warts From Face
Effective Homemade Methods To Get Rid Of Acne On The Face At Home
Leave a Reply