اولاد قدرت کی طرف سے عطا کردہ ایک بہت بڑی نعمت ہے۔کئی لوگ اس نعمت سے محروم ہیں۔طرح طرح کے مہنگے علاج کروانے کے باوجود اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت بحال نہیں کر پاتے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مرد و خواتین کی افزائش نسل کی صلاحیت کا ان کی غذائی عادات سے بھی گہرا تعلق ہوتاہے۔میاں بیوی کی غذائی عادات نہ صرف بچے کی ولادت بلکہ زندگی میں بچے کی صحت کی عکاسی بھی کرتی ہیں
جو شادی شدہ جوڑے طویل عرصے سے اولاد کی نعمت سے محروم ہیں ان کے لیے سائنس دانوں نے چند غذائی اشیاء تجویز کی ہیں۔یہ غذائیں مردوں اور خواتین دونوں میں افزائش نسل کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد کو بھی اپنی غذا میں ان اشیاء کو شامل کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں ان کے ہاں صحت مند بچے پیدا ہو سکیں۔
حقیق کے مطابق بانجھ پن عورت یا مرد دونوں میں سے کسی کو بھی ہو سکتاہے۔مردوں کے بانجھ ہونے کی چند بڑی وجوہات میں سگریٹ نوشی،موٹاپا ،ازدواجی تعلقات میں رغبت کھودینا اور دیگر منشیات کی لت وغیرہ بھی شامل ہیں۔جبکہ عورتوں میں سہل پسندی،سستی،کاہلی ،مصالحے دار کھانے،مرغن غذا یہ سب ایسی باتیں ہیں جو خواتین میں بانجھ پن کی وجہ بن سکتی ہیں۔
آج کل نوجوان نسل میں بانجھ پن تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کی وجوہات میں نیند کی کمی،بے سکونی،ٹینشن اور آلودگی بھی شامل ہے۔یہاں پر ایک بات اور یاد رکھنی چاہیے کہ اگر بچے کی پیدائش جلدی نہیں ہورہی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ عورت یا مرد بانجھ پن میں مبتلا ہے کیونکہ بعض اوقات ہارمونز کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے بھی بچے کی پیدائش میں تاخیر ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر چند غذاؤں کا استعمال کیا جائے تو بانجھ پن دور ہو سکتا ہے اور ہارمونز میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔یہاں ان غذاؤں کا تذکرہ کیا جارہا ہے جو بانجھ پن میں مفید بتائی جاتی ہیں۔
Aulad K Liye Wazifa-Bete K Liye Wazifa-Be Olad Afrad K Ly Wazifa
Dolat Mand Hone Ka Wazifa In Urdu, Rizq Ki Tangi Door Karne Ka Wazifa
Ramzan Ka Wazifa In Urdu- Ramzan Main Aulad Pane Ka Wazifa-Ramzan Main Dolat Mand Banne Ka Wazifa
Leave a Reply