جو پیدا ہوا ہے، ایک دن وہ ضرور وفا ت پائے گا۔ جو آج جوان ہے وہ ایک دن ضرور بوڑھا ہو گا۔بڑھاپا جسم میں ہونے والا قدرتی عمل ہے ، عمز زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ چہرے پر جھریاں پڑنا، جلد پر خشکی آنا ، جوڑوں کا کمزور ہونا، ہڈیوں میں اکڑن آنا ، کولیسٹرول کا زیادہ ہونا، پروسیٹیٹ گلینڈ کا بڑھناوغیرہ بڑھاپا کی چند بڑی علامات ہیں۔ عمر سے بڑھاپے کو ناپا نہیں جا سکتا ایک جوان بھی نقص خوراک اور غیر متوازن لائف سٹائل سے اپنا جسم وقت سے پہلے خراب کر لیتا ہے۔ اور ایک بوڑھااپنے لائف ساٹل میں چند تبدیلیاں اپنا کر جوانوں سے زیادہ سرگرم دیکھا جا تا ہے۔
پڑھاپے میں کولیسٹرول خون کی نالیوں میں جم کر اعضا میں کمزوری پیدا کرتا ہے۔ ہمارے جسم کی پھرتی ختم کردیتا ہے۔ پڑھاپے کے اثرات کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کولیسٹرول کی مقدار کو بڑھنے نہ دیا جائے۔بڑھاپے میں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں ، رات کے وقت ہڈیوں میں سرگرمی نہ ہونے کے باعث صبح کے وقت ہڈیاں جام ہو جاتی ہیں۔ زیادہ چلنے پھرنے سے جوڑوں میں درد ہوتا ہے۔ گھٹنے ، کندھےاور کمر کی ہڈی کے جوڑ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ کمر میں درد ہوتا ہے اور کمر جھک جاتی ہے۔
بڑھاپے میں جسم میں کمزوری کی وجہ سے ٹی بی اور کینسر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔نظر اور یاداشت کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ ہڈیوں میں کیلشیم اور پروٹین کی کمی ہو جاتی ہے۔ ان سب بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے مقوی غذا ، باقاعدہ ورزش، چہل قدمی اور متوازن غذا جس میں پروٹین اور کیلشیم ضرور شامل ہوں استعمال کرنی چاہیے۔
تندرست رہنے کے لیے ورزش بہت ضروری ہے۔ ورزش سے کسا ہوا جسم طوری عمر تک ناکارہ نہیں ہوتا ۔ ورزش سے جسم کو قوت اور توانائی حاصل ہوتی ہے۔ بڑھاپے کے جسم پر اثرات کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صبح اٹھ کر نماز پڑھیں ، ہلکی ورزش کریں اور باقاعدہ سیر کو اپنا معمول بنائیں کیونکہ تازہ ہوا اور صبح کی روشنی بڑھاپے کے اثرات کو کم کر کے جسم کو پورا دن توانا رکھتی ہے۔
صبح ورزش کے بعد کچا دودھ بغیر چینی ملائے ، تین کیلے ، چار کھجور اور تھوڑا سا ناریل کھائیں۔ ناریل سے جسم کو ضروری چکنائی حاصل ہوتی ہے اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار بھی برقرار رہتی ہے۔ کیلا اور دودھ کا استعمال ایک مکمل غذا ہے جس سے پیٹ کی بیماریاں ختم ہوجاتی ہے۔
دوپہر کو بغیر چھانے ہوئے آٹے کی روٹی ، موسم کے مطابق سبزی اور کچی ترکاریاں لیں۔ شام کو دودھ یا پھلوں کا جوس ضرور پئیں۔ اس طرح کی غذا جسم کو تندرست رکھتی ہے اور بڑھاپے کے اثرات سے محفوظ رکھتی ہے۔
چٹ پٹی چیزوں سے اجتناب کریں شدید بھوک لگنے پر بھی تھوڑی مقدار میں کھانا کھائیں کیونکہ زیادہ کھانے سے طاقت نہیں آتی ، زیادہ کھانا صحت اور طویل عمر کا دشمن ہے۔ زیادہ کھانے سے بدہضمی ہوتی ہے۔ موٹاپا بڑھتا ہے، جسم کے ریشے زہریلے ہو جاتے ہیں۔ دل ، گردے اور جگر پر بہت زیادہ تناو پیدا ہو جاتا ہے۔ اس لیے تندرست رہنے کے لیے تھوڑا کھانا چاہیے۔
بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اپنی قوت ارادی کو مضبوط رکھیں اور ہمیشہ یہی سمجھیں کہ ‘ابھی تو میں جوان ہوں’ اپنے دل میں بڑھاپے کا خیال ہی نہ آنے دیں۔ صاف ستھرے کپڑے پہنیں، روزانہ مسواک ، مجن یا ٹوتھ پیسٹ کریں۔ نہانے کو اپنا معمول بنائیں۔ جسم کی صفائی کا خاص خیال کریں۔
anti aging tips for 40s-health tips of the day-general health tips-daily health tips-health tips video-natural health tips-simple health tips-10 tips for good health-healthy tips for good health-natural health remedies-home remedies for health problems-natural remedies-c-home remedies for everything-natural remedies for inflammation-naturopathic remedies-natural remedies for headaches-anti aging tips for 40s-anti ageing tips at home-skin aging prevention-best anti aging secrets-natural anti aging tips-natural anti aging foods-anti aging tips home remedies-healthy aging tips for seniors
10 Tips For Good Health, Natural Health Remedies For Everything
Health Benefits of Sohanjna Tree, Moringa, Surajna Or Sahjan Tree
Beauty Tips For Glowing Skin-9 Magical Face Masks Tips for All Types of Skins
Leave a Reply