Aamal Shab-e-Qadar 27 Ramzan Ki Ibadat Ky Wazaif in Urdu

Aamal Shab-e-Qadar 27 Ramzan Ki Ibadat Ky Wazaif in Urdu
Aamal Shab-e-Qadar 27 Ramzan Ki Ibadat Ky Wazaif in Urdu
 
شب قدر اور اولیا کے مستند وظائف

روایت ہے کہ رمضان قیامت میں ایک اچھی صورت میں آ کر خدا کے سامنے سجدہ کرے گا تب اس سے کہا جائے گا جس نے تیرا حق پہچانا ہو اس کا ہاتھ پکڑ لے ، وہ اپنا حق پہچاننے والے کا ہاتھ پکڑ کر خدا کے سامنے کھڑا ہو گا اور اس سے پوچھے گا تو کیا چاہتا ہے تو وہ کہے گا اے رب اسے تاج وقار پہنا دے چنانچہ اسے تاج وقار پہنا دیا جائے گا ۔

حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمیا کہ رمضان کی پہلی شب کو آسمان کے اور جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں پھر اس کی آخر رات تک بند نہیں کئے جاتے اور جو بندہ اس کی کسی رات میں نماز پڑھتا ہے تو خدا اس کے ہر سجدہ کے عوض میں ایک ہزار اور سات سو نیکیاں درج کرتا ہے  

آپ ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ تم پر ایک ایسا مہینہ آیا ہے ، جس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے ۔ جو اس رات سے محروم رہ گیا وہ پوری بھلائی سے محروم رہ گیا ۔

شب قدر کی فضلیت بے بنیاد نہیں

شب قدر کے بارے میں یہ کہنا غلط ہے کہ اس کی کوئی فضلیت حدیث سے ثابت نہیں، حقیقت یہ ہے کہ بہت سے صحابہ اکرام رضون اللہ تعالیٰ علیم اجمعین سے احادیث مروی ہیں جن میں نبی ﷺ نے اس رات کی فضلیت بیان فرمائی ، لہذا اس رات کی فضلیت کو بے بنیاد اور بے اصل کہنا بالکل غلط ہے۔

سرکار دو عالم رمضان المبارک کے آخری عشرہ آتے ہی عبادت پر کمر باندھ لیتے آخری عشرہ کی راتوں کی طاق راتوں کو جگا کرتے اور اپنے اہل کو جگایا کرے۔ (سنن ابن ماجہ )

 شب قدر کی کم ازکم نماز دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ ہزار رکعت (نوافل) ہے۔ اس رات آقا ﷺ پر کثرت سے درود پاک بھیجے۔ علما اکرام کا فرمانا ہے اس رات کو کم ازکم 100نوافل ادا کرنے چاہیے۔  

رمضان المبارک میں طاق راتوں خصوصاََ 27ویں رات کو ان نوافل کو کثرت سے پڑھنے کی علما اکرام نے بہت فضلیت بیان کی ہے۔

شب قدر کی بہترین دعا

ام المومیین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ فرماتی ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کی خدمت میں عرض کی یا رسول اللہ اگر مجھے شب قدر کا علم ہو جائے تو کیا پڑھوں؟ سرکار ﷺ نے ارشاد فرمایا اس طرح دعا مانگو (ترجمہ) “اے اللہ تعالیٰ بیشک تو معاف فرمانے والا ہے اور معافی دینے کو پسند کرتا ہے لہذا مجھے بھی معاف فرما دے۔”اس دعا ستائیسویں شب کو کم ازکم ایک بار ضرور پڑھ لیں اس کے علاوہ اس دعا کے ساتھ کثر ت سے درود سلام پڑھیں۔اللہ کی نیک بندوں کا یہ معمول ہے کہ کہ وہ ہر رات یہ دعا کثرت سے پڑھتے ہیں ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک کی طاق راتوں میں اس دعا کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کر کے اپنے لیے بخشش کا ذریعہ بنا لیں۔

Shab E Qadar 27 Ramzan Ki Ibadat Ky Wazaif

Shab E Qadar 27 Ramzan Ki Ibadat Ky Wazaif

Shab-e-Qadar Ki Fazeelat Aur Nawafil

Shab-e-Qadar ki fazeelat  aur nawafil

Aamal Shab-e-Qadar For 27 Ramzan

Aamal Shab-e-Qadar For 27 Ramzan

27 Ramzan Ki Ibadat Ky Wazaif in Urdu

27 Ramzan Ki Ibadat Ky Wazaif in Urdu

Lailatul Qadar Ke Nawafil

Lailatul Qadar Ke Nawafil

Taaq Raat Ramzan Nawafil

Taaq Raat Ramzan Nawafil

ہر مصیبت سے نجات کے لیے عمل

ہر مصیبت سے نجات کے لیے شب قدر کے رات یا آخری عشرہ کی طاق راتوں کو نماز عشا کے بعد 7بار سورہ القدر پڑھیں۔ ہزار فرشتے پڑھنے والے کے لیے جنت کی دعا کر تے ہیں۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جو کوئی شب قدر میں سورہ القدر سات بار پڑھتا ہے اللہ عزوجل اسے ہر بلا سے محفوظ فرما دیتا ہے ۔

قرض سے نجات اور رزق میں اضافہ کا عمل

علما اکرام فرماتے ہیں جو کوئی 27 ویں رمضان کی صبح نماز فجر کے وقت 129 مرتبہ سورہ الکوثر پڑھے تو اس عمل کے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔ اس عمل کی برکت سے رزق میں بے پناہ اضافہ ہو گا ، قرض سے نجات ملے گی، اللہ تعالیٰ غیب سے حج یا عمرہ کے اسباب پیدا فرما دے گے۔ دل کو راحت و سکون نصیب ہو گا۔  

ہر حاجت پوری کرنے کے لیے عمل

اگر کوئی ماہ رمضان کی 27ویں شب کو چار رکعت نمازنفل پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ القدر تین ، تین دفعہ اور سورہ اخلاض 50،50مرتبہ پڑھے اسکے  بعد جو حاجت ، دنیاوی یا دینی طلب کرے وہ انشا اللہ باری تعالیٰ میں قبول ہو گی۔

قبر کے عذاب سے نجات کا عمل

27ویں شب کو سورہ الملک 7 مرتبہ پڑھنے والے کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور اسے قبر کے عذاب سے نجات مل جاتی ہے۔

قبر نور کی روشنی سے منور کرنے کا عمل

حضور انور سرکار عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ “میری امت میں سے جو مرد یا عورت یہ خواہش کرے کہ میری قبر نور کی روشنی سے منور ہو تو اسے چاہیے کہ ماہ رمضان کی شب قدروں میں کثرت کے ساتھ عبادت الہیٰ بجا لائے ۔تاکہ ان مبارک اور متبرک راتوں کی عبادت سے اللہ پاک اس کے نامہ اعمال سے برائیاں مٹا کر نیکوں کا ثواب عطا فرما ئے ۔ شب قدر کی عبادت ستر ہزار شب کی عبادتوں سے افضل ہے”

Search Meta Tags

Aamal Shab-e-Qadar 27 Ramzan Ki Ibadat Ky Wazaif in Urdu-Nawafil’s of Shab-e-Meraaj-27th Rajab-ul-Murajjab-27 Ramzan ky Nawafil-Shab Qadar Ky Nawafil- Lailatul Qadar Ke Nawafil-Shab E Qadar 27 Ramzan Ki Ibadat Ky Wazaif-Shab-e-Qadar ki fazeelat & nawafil-Prayers for Night of Power-Laila-Tul-Qadr-Taaq Raat Ramzan Nawafil

 

Ramzan Ka Wazifa In Urdu- Ramzan Main Aulad Pane Ka Wazifa-Ramzan Main Dolat Mand Banne Ka Wazifa

 

Benefits of Surah Yasin In Ramzan Main Surah Yasin Parney K Faidy

 

 

Bimariyan K Gharelo Totkay For Ramzan Main Wazan Km Krney K Totkay

 

 

Ramzan Main Piyas Ki Shiddat Kam Karny Ka Asan Tarika

 

Ramadan 2019 Sehr and Iftar Timings – Ramadan 2019 Calendar

 

Important Advice for Fasting Diabetes Patients During Ramadan

 

Download Calendar 2019 And 1440 Hijri Islamic Calendar With Important Dates

 

Download Calendar 2019 and Islamic Calendar 2019 / 1440 Islamic Hijri Calendar

 

Roza Taraveeh Zakat Ke Masail

 

Masail e Eidain

 

Fidya o Qaza By Mufti Jameel Ahmed Thanvi

 

Download Rozay Ke Masail in Urdu Book

 

Read Quran Online Android App – MP3 Quran Download

Spread the love
About admin 2012 Articles
Please feel free to contact us or send your comments. itechnhealth@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published.