اگر آپ کو درد سر کی شکایت ہے تو سر کو بھاپ دیجیے اور پھر اسے سرد پانی میں بھگوئے ہوئے تولیے سے صاف کر دیجیے۔ درد سر دور ہو جائے گا۔ ذرا سا نمک کھائیے اور پھر اس کے 10منٹ بعد ٹھنڈا پانی پی لیجیے۔ بہت جلد درد سر سے نجات مل جائے گی۔ پیاز کاٹ لیجیے اور پھر اس میں چاہیں تو چینی یا ذرا سے نمک ملا کر کھا لیجیے۔ درد سر کو فوری آرام ملے گا۔ روئی کو لیموں کے عرق میں ڈبو لیجیے اور پھر اسے پیشانی پر ملیے ، درد سر ختم ہو جائے گا۔
چار بادام چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت کھا لیجیے اور اسے کھانے کے بعد پانی ہر گز نہ پئیں۔ نگاہ دن بدن تیز ہوتی جائے گا۔ ہر روز رات کو سوتے وقت سر کی مالش کیجیے، اس طرح نہ تو نظر کمزور ہو گی اور نہ کبھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہوں گی۔ گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں بھی کمزور نہیں ہو گی۔ غسل کرنے سے پہلے اگر پاوں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل مل لیں تو اس سے بھی نظر تیز ہوتی ہے ۔
تل لیں اور اسے شہد میں پیس کر لیپ سا بنا لیں اور پھر اسی لیپ کو مرہم کی مانند محفوظ کر لیں ۔اس مرہم کو زخم پر لیپ کرنے سے زخم بہت جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
آنکھوں پر خالص دودھ کی ملائی کسی کپڑے پر رکھ کر باندھ دیں۔ اس دوران آنکھیں بند رکھیں۔ کم ازم کم 5گھنٹےآنکھیں بند ہی رہنے دیں۔ یہ ٹوٹکا آنکھوں کے ہر مرض کے لیے مفید ہے۔ آنکھوں میں درد ہو تو روئی کا پھاہا لیں اور اسے گرم دودھ میں ڈبو دیں اور آنکھوں کے پا س پاس ٹکور کریں۔ آنکھوں کا درد ، دور ہو جائے گا۔ آنکھوں میں ذرا سا خالص شہد ڈال دیں پھر 15 منٹ بعد آنکھوں کو دھو لیں اس سے بھی آنکھوں کا درد دور ہوجاتا ہے اور بینائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
چند بادام اور ذرا سی کالی مرچ لیجے اور اسے پیس کر یکجان کر کے کسی بوتل میں بند کر لیجیے۔ ہر صبح اٹھنے کے بعدنہار منہ اسے کھائیے۔ کچھ ہی عرصے بعد آپ کا حافظہ اتنا تیز ہو جائے گا کہ آپ کو بچپن کی باتیں یاد آنے لگیں گی۔
جب جسم میں کانٹا چبھ جائے اور اس قدر اند چلا جائے کہ کوشش کے بعدبھی نہ نکلتا ہو تو گھبرائیے نہیں۔ ذرا سا گڑ لیجے اور پیاز لے کر اسے کاٹ لیجیے اور ان دونوں کو ملا کر اس جگہ پر باندھ دیجیے جہاں کانٹا چبھا ہوا ہے۔ کانٹا خود بخود باہر نکل آئے گا۔
لہسن کا پانی نکال لیجیے اور اسے ڈاڑھ یا دانت پر روئی کے پھائے کو بھگو کر لگائیے اور منہ کو کچھ دیر کے لیے کھلا رہنے دیں۔ دانت درد آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گا۔
مرچ سیاہ 2تولہ اور 10 تولہ مندی بوٹی لیں اور اسے گائے کے دودھ میں ملا لیں۔ چھ چھ ماشے مریض کو کھلائیں ۔ مرگی کا مرض انشا اللہ کچھ ہی عرصہ میں بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔
پسی ہوئی ملٹھی اور کالا نمک اور ایک چمچ شہد ملا کر چاٹنے سے کھانسی ٹھیک ہو جاتی ہے اور اند ر کا ریشہ بھی نکل آتا ہے۔
اگر چھوٹے بچوںکو مسلسل کھانسی ہو رہی ہو تو ان کے ناف اور ناک میں سرسوں کا تیل لگانے سے کھانسی ٹھیک ہو جاتی ہے اور بچے پرسکون ہو کر سو جاتے ہیں، دوبارہ کھانسی نہیں کرتے۔
الرجی ختم کرنے کے لیے اگر پودینے اور چھوٹی الائچی پانی میں ابال کر پلائیں تو الرجی ختم ہو جاتی ہے خصوصاََ یہ نسخہ ڈسٹ الرجی اور گندم کی الرجی کے لیے بہت کارآمد ہے۔
شوگر کے مریض کو اکثر پھنسیاں اور پھوڑے نکل آتے ہیں اور انتہائی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ اگر انڈے کے چھلکوں کو بارک کوٹ کر سفوف بنا لیں ایک چھوٹا چمچ یہ سفوف پانی کے ساتھ نگل لیں اگر اس طرح کھانا ممکن نہ ہو تو انڈے کے باریک سفوف کو کیپسول میں بھر کر کھا لیں۔ انشا اللہ پھوڑے اور پھنیساں ختم ہو جائیں گی اور دوبارہ نہیں نکلیں گی۔
جوڑوں میں گیپ ختم کرنے کے لیے بہت ہی کارآمد نسخہ ہے ۔ یہ نسخہ گھٹنوں کے درد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نسخہ یہ ہے کہ ہے کہ ایک پاوگوند کیکر ، ایک پاو گوند کتیر کو دیسی گھی میں ہلکی آنچ پر پکا لیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد ا س کو پیس لیں نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ چند دن میں جوڑوں کےدرد، گھٹنوں کے درد اور جوڑوں میں گھیپ کی شکایت سے نجات مل جائے گی۔
Bemarion K Ilaj K Lehe Best Garilo Desi Totaky In Urdu Language- Desi Totaky In Urdu- Best Garilo Desi Totaky- Bemarion K Ilaj K Lehe Best Garilo Desi Totaky- Desi Totaky In Urdu Language-Ubqari Totaky-Ubari Nuskay-Ubari Desi Totkay
Best 100 Natural Health Remedies alternative of Medicine In Urdu
Leave a Reply